ایران میں نشانہ بنانے کیلئے کوئی ہدف نہیں بچا ،اس لئے جنگ جلد ختم ہوجائے گی امریکی فوج نے ایران کو توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا، ایران کا جتنا نقصان ہوچکا اتنا 6ہفتے میں بھی ممکن نہیں تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو
واشنگٹن —- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں نشانہ بنانے کیلئے کوئی ہدف نہیں بچا ،اس لئے جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔انہوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ جب میں چاہوں گا ختم ہوجائے گی۔ایران میں نشانہ بنانے کیلئے عملی طور پر کوئی ہدف نہیں بچا ،اس لئے جنگ جلد ختم ہوجائے گی، امریکی فوج نے ایران کو توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم طے شدہ وقت سے بہت آگے ہیں، ایران کا جتنا نقصان ہوچکا اتنا نقصان 6 ہفتے میں بھی ممکن نہیں سمجھا جارہا تھا۔
Load/Hide Comments

