ایرانی سپریم لیڈر کی ایران کو پتھر کے دور میں واپس دھکیلنے کی امریکی دھمکی کی مذمت ایران کے شہری انفراسٹرکچر پر حملے کئے جارہے ہیں،اہم شخصیات کو قتل کرکے یہ ایرانی افواج کو کمزور نہیں کرسکتے، ایران کی مسلح افواج لڑتی رہے گی۔ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ردعمل

اسلام آباد —— ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے شہری انفراسٹرکچر پر حملے کئے جارہے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہید ایرانی کمانڈر کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔ امریکا اور اسرائیل نے انٹیلی جنس کمانڈروں میں سے ایک کو قتل کیا۔انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ ماجد خادمی امریکی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ماجد خادمی کو بہادر قرار دیا ہے۔ایران کی ثابت قدم مسلح افواج کے ارکان لڑتے رہیں گے، اہم شخصیات کو قتل کرکے یہ ایرانی مسلح افواج کو کمزور نہیں کرسکتے۔ امریکا اوراسرائیل کو ایران میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔دشمن ہر روز دھمکیاں اور تباہی کی وارننگ دے رہا ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں