افغان حکومت اپنی سرزمین سے سرگرم تمام دہشتگرد گروہوں کیخلاف فوری مؤثر اقدامات کرے، دفترخارجہ

اسلام آباد دفتر خارجہ نے باجوڑ میں 16 فروری 2026ء کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر افغان ناظم الامور کو ڈی مارش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ نے افغان سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کر کے 16 فروری 2026ء کو باجوڑ میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو سخت احتجاجی مراسلہ (ڈی مارش) پہنچایا، اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے باجوڑ میں پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی، یہ حملہ فتنہ الخوارج / تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے کیا گیا، جس کے بعد مسلح فائرنگ کی کارروائی بھی کی گئی۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں