آپریشن غضب للحق؛ پکتیکا میں شاہین بیس کے امیونیشن ڈپوز تباہ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہوگئے

راولپنڈی — پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن غضب للحق کے دوران افغانستان کے علاقہ پکتیکا میں شاہین بیس کے امیونیشن ڈپوز کو تباہ کردیا گیا جب کہ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک افواج کی زمینی اور فضائی موثرکارروائیاں جاری ہیں، جہاں افواج پاکستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پکتیکا میں شاہین بیس کے امیونیشن ڈپوز کو مکمل تباہ کردیا، پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں