آبنائے ہرمز امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک کے جہازوں کے لیے بندکی گئی ہے، ایران

تہران – ایران کے پاسدارانِ انقلاب نےاعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک کے جہازوں کے لیے بندکی گئی ہے۔ایرانی خبررساں ادارے (ارنا )نے پاسدارانِ انقلاب کے حوالے سے بتایا کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل، یورپ اور ان کے مغربی اتحادیوں کے جہازوں کے لیے بند ہے۔ادھر ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ جنگ کی صورت حال میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ ایران دشمن ممالک کے تجارتی اور جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ غریب آبادی نے کہا کہ ہم اس وقت جنگی حالت میں ہیں اس صورت حال میں آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے حوالے سے خصوصی اقدامات ضروری ہیں، یہ اقدامات نافذ ہو چکے ہیں اور ہم اپنے مخالف ممالک کے تجارتی اور جنگی جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے خاتمے تک بند رہنی چاہیے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں