ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے اسلام آباد میں انتظامات کا سلسلہ شروع وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا

اسلام آباد ——— ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے اسلام آباد میں انتظامات کا سلسلہ شروع ، وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ طور پر امریکا اور ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں جہاں شہر کےحساس مقامات اور ریڈ زون کے باہر پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور ایف سی کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔اسلام آباد کے ریڈزون میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ روک دیا گیا ہے، اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر اضافی ناکے لگادیے گئے ہیں، کالے شیشے والی گاڑیوں یا شیڈ کے استعمال پر مزید سختی کی جا رہی ہے۔مزید بتایا گیا کہ پنجاب بھر سے اضافی نفری اسلام آباد طلب کرلی گئی ہے اور مختلف اضلاع سے اہلکار روانہ کردیے گئے ہیں، اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر اضافی ناکہ بندی کی گئی ہے اور شہر میں داخل ہونے والی ہرگاڑی کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں