امریکی صدر کا مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پاکستان کو ترجیح دینے کا دو ٹوک اعلان مذاکرات کیلئے پاکستان جانے کا امکان زیادہ ہے ، پتا ہے کیوں؟ کیونکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اچھا کام کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن—— امریکی صدر کا مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پاکستان کو ترجیح دینے کا دو ٹوک اعلان، کہا کہ مذاکرات کیلئے پاکستان جانے کا امکان زیادہ ہے ، پتا ہے کیوں؟ کیونکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے ایران مذاکرات سے متعلق نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے بات چیت کیلئے ہمارے وفد کا پاکستان جانے کا امکان ہے، ایران سے مذاکرات کا اگلا دورآئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے۔
پاکستان میں مذاکرات کا اگلا دور ہونے کی وجہ یہ ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اچھا کام کررہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست ہیں اس لئے امکان ہے کہ ہم دوبارہ پاکستان جائیں۔ ہم ایسے ملک میں کیوں جائیں جس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اچھا کام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں