امریکی اور ایرانی وفد کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا جے ڈی وینس اور دیگر امریکی حکام نے اسلام آباد میں ایرانی وفد کے ارکان سے ملاقات کی، امریکی نائب صدر کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر بھی مذاکرات میں شریک ہوئے

اسلام آباد —— امریکی اور ایرانی وفد کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاوس کی جانب سےتصدیق کی گئی ہے کہ ہفتے کو اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جے ڈی وینس اور دیگر امریکی حکام نے اسلام آباد میں ایرانی وفد کے ارکان سے ملاقات کی، امریکی نائب صدر کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد براہ راست مذاکرات ہو رہے ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں شروع ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کے حوالے کہا ہے کہ ایک روزہ مذاکرات کے بعد وفود نے واپس جانا تھا، تاہم اب معاملہ آگے بڑھ سکتا ہے۔ پاکستان نے رابطہ کاری سے ایران اور امریکا کو میز پر بٹھا دیا، 47 سالہ معاملہ ختم کرنے میں 1،2 دن نہیں لگتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں