امریکی اسپیشل فورسزکے ساتھ یورنیم چوری کرنے آئے تھے جوابی کاروائی میں جہازچھوڑکرفرارہوگئے.

تہران—— ایران نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے اپنے پائلٹ کے ریسکیو آپریشن کی کہانی کی آڑمیں ایران440کلوگرام یورنیم چرانے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا‘روس کے نشریاتی ادارے آرٹی نیوز نے ایرانی ایٹمی توانائی کے سربراہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ”ریسکیو آپریشن“ کو ایران کی یورینیم کے قبضے کے لیے کور اپ کے طور پر استعمال کیا گیا.ایران کا دعوی ایف15کے اہلکار نے خلیج فارس کے قریب کوہگیلویہ اور بوئیر احمدکے علاقوں کے اوپراییجکٹ کیا تھا جبکہ ریسکیو آپریشن چارسوکلومیٹردوراصفہان کے قریبی علاقوں میں کیا گیا‘ٹرمپ شرمندگی سے بچنے کے لیے جھوٹی کہانیاں بنارہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں