پنجاب میں غیرقانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار محکمہ داخلہ نے پنجاب سرنڈر آف الیسٹ آرمز ایکٹ 2026ء کا مسودہ تیار کر لیا

لاہور—- پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، غیر قانونی اسلحہ خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا گیا۔پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے سی سی ڈی کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ نے پنجاب سرنڈر آف الیسٹ آرمز ایکٹ 2026ء کا مسودہ تیار کر لیا جو جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔بل کے متن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو 15 دن میں اسلحہ جمع کرانے کی مہلت دینے کی تجویز شامل ہے، مقررہ مدت میں اسلحہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔متن کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر عمر قید اور جائیداد ضبطی کی سزا کی تجویز شامل ہے، خودکار ہتھیار رکھنے پر کم از کم 10 سال قید کی سزا ہوگی، عام اسلحہ غیر قانونی رکھنے پر 3 سے 14 سال قید کی سزا تجویز ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں