حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
سلام آباد —— وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم نے وزارتِ پیٹرولیم کو پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ضروریات کے مطابق مناسب ذخیرہ موجود ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جا رہا ہےتاکہ کسی بھی بے قاعدگی کی فوری نشاندہی ممکن بنائی جائے۔
Load/Hide Comments

