اسرائیل کا علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر ان کا ہاتھ سے لکھا پیغام جاری شہداء کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی، قربانیوں سے مسلح افواج کے ڈھانچے کو مزید مضبوطی ملے گی، ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا؛ ایرانی سکیورٹی چیف کے پیغام کا متن
تہران——- اسرائیل کی جانب سے ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا جس کے بعد ایرانی میڈیا نے ان کا ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ تہران میں تازہ حملوں کے دوران ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے فوری بعد ایرانی سرکاری میڈیا پر علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا ہوا ایک نوٹ جاری کردیا گیا، جس میں انہوں نے ایرانی بحریہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایرانی بحریہ کی قربانیاں عالمی طاقتوں کے خلاف جاری جدوجہد کا اہم حصہ ہیں، شہداء کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی، قربانیوں سے مسلح افواج کے ڈھانچے کو مزید مضبوطی ملے گی، ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔
Load/Hide Comments

