پاکستان اور دنیا کو افغان طالبان حکومت کے زیر اثر دہشتگردی کے سنگین خطرے کا سامنا ہے منشیات کے عادی افراد اور معصوم بچوں کو خودکش بم حملوں اور گھناؤنے مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان اپنے شہریوں کے دفاع کیلئے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کرتا رہے گا۔ وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ
اسلام آباد —- وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا کو افغان طالبان حکومت کے زیر اثر دہشتگردی کے سنگین خطرے کا سامنا ہے، یہ خطرہ اور بھی وحشیانہ ہوگیا ہے، منشیات کے عادی افراد اور معصوم بچوں کو خودکش بم حملوں اور گھناؤنے مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ افغان طالبان رجیم یہ الزام لگا کر مزید جھوٹ بول رہا ہے کہ پاکستان نے کابل میں منشیات کی بحالی کے ہسپتال کو نشانہ بنایا۔ یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے۔ پاکستان، دہشت گردی کے خلاف اپنی جاری جنگ میں صرف ان عسکری اور دہشت گرد اہداف بشمول افغان طالبان رجیم کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے، جو پاکستان کے اندر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی، سہولت کاری، پناہ گاہ، تربیت یا حوصلہ افزائی کے لیے براہ راست یا بالواسطہ طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔
Load/Hide Comments

