ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں: اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی طرف میزائل داغے ہیں۔ فوج کے مطابق دفاعی نظام فعال ہو چکے ہیں اور حملوں کو روک رہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں موجود شہریوں کے موبائل فونز پر پیغامات بھی بھیج دیے گئے ہیں۔بیان میں عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جائیں اور اگلی ہدایات تک وہیں رہیں۔پاسداران انقلاب سے منسلک ایرانی نیوز ایجنسی فارس کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ لبنان میں موجود مسلح گروہ حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے شمالی علاقوں کی طرف میزائل یا ڈرون حملے کیے ہیں۔
Load/Hide Comments

