وفاقی حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھانے پر تیل کمپنیوں کو 23 ارب روپے ادا کرے گی
اسلام آباد ——-ملک میں مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے 1 پیسے ہوگئی، حکومتی منظوری کے بعد اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا. وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لٹر مزید مہنگا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرولیم لیوی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے تحت پیٹرول پر فی لیٹر 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپےکی سبسڈی ادا کرے گی، یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمزکی مد میں ادا کی جائے گی، 23 ارب روپے کی سبسڈی 14مارچ سے 20 مارچ تک کیلئے ادا کی جائے گی، پٹرول پرفی لیٹر49 روپے 63 پیسے سبسڈی ادا کی جائےگی، ڈیزل پرفی لیٹر 75روپے 5 پیسے سبسڈی ادا کی جائے گی۔
Load/Hide Comments

