رمضان المبارک کی آمد پر روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں بے قابو گھی، کوکنگ آئل، بیسن، سبزیوں، پھل، روٹی، انڈوں سمیت بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا
رمضان المبارک کی آمد پر روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں بے قابو گھی، کوکنگ آئل، بیسن، سبزیوں، پھل، روٹی، انڈوں سمیت بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل ہی روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں اچانک بے قابو ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سبزی، پھلوں اور اجناس کی قیمتوں میں حالیہ چند روز میں غیر معمولی اضافہ ہوا، تیل، گھی، بیسن، ٹماٹر، آلو، روٹی، انڈے، کیلا، سیب سمیت دیگر اشیا مہنگی ہو گئی ہیں۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 4دن میں ٹماٹر 40روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے اور اب 80کی بجائے 120روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ آلو کی فی کلو قیمت بھی 40سے بڑھ کر 50 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
بیسن کی فی کلو قیمت 320سے بڑھ کر 350روپے کر دی گئی ہے۔ کوکنگ آئل اور گھی بھی 20روپے کلو مہنگا ہو گیا ہے۔ درجہ اول گھی اور تیل 580روپے سے بڑھ کر 600جبکہ درجہ سوم گھی اور تیل کی قیمت 510سے بڑھ کر 530روپے کلو ہو گئی ہے۔

Load/Hide Comments