فیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا کیساتھ مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور سٹریٹجک مفادات کے اشتراک پر مبنی مضبوط ،دیرپا دفاعی تعلقات قائم رکھیں گے، جنرل سید عاصم منیر
راولپنڈی(این این آئی)انڈونیشیاء نے پاکستان کیساتھ دفاعی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط کرنے، تربیتی تعاون بڑھانے اور دفاعی صنعت میں شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ترجمان کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا، انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیاکہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے عزم کو دہرایا کہ وہ انڈونیشیا کے ساتھ مضبوط اور دیرپا دفاعی تعلقات قائم رکھے گا، جو مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور اسٹریٹجک مفادات کے اشتراک پر مبنی ہوں گے۔

Load/Hide Comments