سائبرفراڈ کے خلاف پی ٹی اے کا کریک ڈائون، لاکھوں غیر قانونی سمز بلاک

پی ٹی اے نے غیر قانونی سم فروخت کرنے والی 83ویب سائٹس بھی بلاک کر دیں
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے غیر قانونی سائبرفراڈ کے خلاف بڑا کریک ڈان کرتے ہوئے ایک سال میں 51لاکھ 22 ہزار غیر قانونی سمز بلاک کردیئے ، غیر قانونی سم فروخت کرنے والی 83ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی۔ حکام کے مطابق ایک سال میں 8لاکھ 91ہزار غیر فعال سمز بلاک یا ری سائیکل کی گئیں۔ فوت شدہ افراد کے نام پر موجود 32 لاکھ سمز بلاک کی گئیں، منسوخ یا ضبط شدہ شناختی کارڈز پر جاری 69 ہزار سمز بند کی گئیں۔ ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ 7لاکھ 83ہزار سمز بلاک کی گئیں، وطن واپس بھیجے گئے غیر ملکیوں کی 1لاکھ 79ہزار سمز بلاک کی گئی ہیں۔ پی ٹی اے نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کیں، ایک سال میں 24 شہروں میں ملکی و غیر ملکی غیر قانونی سمز کے خلاف 76چھاپے مارے گئے، ان چھاپوں میں 5300مقامی سمز اور8ہزار غیر ملکی سمز ضبط کی گئیں۔ ایک سال کے دوران 99بائیومیٹرک ڈیوائسز، 2لاکھ 50 ہزار سے زائد ڈیجیٹل فنگر پرنٹس ضبط کیے گئے، غیرقانونی مقامی سمز کے حوالے سے 44چھاپوں میں 71 افراد گرفتار کیے گئے، بین الاقوامی سمز کے حوالے سے 32چھاپوں میں 46افراد کو گرفتار کیا گیا۔پی ٹی اے نے سم فروشوں کے لیے تھری فیکٹر تصدیق لازمی قرار دے دی، بائیومیٹرک ڈیوائسز پر جیو فینسنگ اور لائیو فنگر ڈیٹیکشن نافذ کردی گئی۔

Load/Hide Comments