پرانی قیمتوں پر خریدا تیل 55 روپے مہنگا کرنے کا فائدہ پٹرول پمپس اورپیٹرول ذخائر والوں کو ہوا تیل مہنگا کرنے کا فائدہ حکومت کو نہیں بلکہ پیٹرول پمپس اور جن کے پاس ذخیرہ تھا ان کو ہوا، پٹرول تب مہنگا کرتے جب مہنگا تیل ملک میں آتا، رہنما پیپلزپارٹی سید نوید قمر

اسلام آباد — پیپلزپارٹی کے رہنماء نوید قمر نے کہا ہے کہ پرانی قیمتوں پر خریدا تیل 55 روپے مہنگا کرنے کا فائدہ پٹرول پمپس اورپیٹرول ذخائر والوں کو ہوا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے راستے دنیا کا 20فیصد تیل گزرتا ہے ، ایران نے وہ گزرگا ہ بند کردی ہے، جس کی وجہ سے یواے ای ، کویت ، قطر اور سعودی عرب اور ایران کا تیل اسی راستے سے گزرتا ہے۔جب آبنائے ہرمز کا راستہ بند ہوا تو دنیا میں تیل کا بحران پیدا ہوا ۔ اب تیل کے جہاز بھی پورٹ پر پہنچ گئے ہیں، یہ تیل پرانی قیمتوں پر خریدا ہوا ہے۔تیل کی قیمتیں بڑھانے سے حکومت کا نہیں بلکہ ان کا فائدہ ہوا جن کے پاس تیل کے ذخائر پڑے ہیں۔ سید نوید قمر نے کہا کہ پرانی قیمتوں پر خریدا ہوا تیل راتوں رات 55 روپے مہنگا کر دیا گیا، جس کا فائدہ پٹرول پمپس اور پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کو ہوا۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں