وزیراعظم نے ایران میں موجود پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لانے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی. پاکستانیوں کو آذربائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے، عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد -وزیراعظم محمد شہبازشریف نے زیرصدارت ملک میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات فوری طور پر یقینی بنائے جائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے تاکید کی کہ تمام ادارے باہمی رابطہ اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ تمام سیکیورٹی ادارے موجودہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ ہیں اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ایران کی صورتحال کے پیش نظر ، وزیر اعظم کی وزارت خارجہ کو، ایران میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس بخیریت لانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں