سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا یواے ای اور قطر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو ہوگی، خیلجی ممالک میں کل رمضان المبارک کا 30 واں روزہ رکھا جائے گا

اسلام آباد ——- سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات اور قطر بھی آج شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک یواے ای، قطر ودیگر میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے آج کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات اور قطر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو ہوگی ۔سعودی سپریم کورٹ نے بیان میں سنت پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے ماہ شوال1447 ہجری کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ اور ہدایت کی گئی تھی کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ سے یا دُوربین کے ذریعے دیکھے۔ لوگوں نے چاند نظر آنے پر اس کی اطلاع قریبی عدالت کو اپنی شہادت ریکارڈ کرائئ۔جس کے بعد عدالت نے چاند دیکھنے کی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر شوال کے چاند اورعیدالفطر کی تاریخ کا اعلان کیا۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں