سعودی عرب اور قطر میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنیوالے موساد ایجنٹس گرفتار کیے جانے کا دعوٰی گزشتہ رات قطر اور سعودی عرب میں حکام نے مبینہ طور پر اسرائیلی ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا، امریکی تجزیہ کار کا دعوٰی

واشنگٹن-سعودی عرب اور قطر میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنیوالے موساد ایجنٹس گرفتار کیے جانے کا دعوٰی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے قدامت پسند تجزیہ کار اور نامور ایکٹیوسٹ ٹکر کارلسن نے موساد کے ایجنٹس کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے کہا کہ گزشتہ رات قطر اور سعودی عرب میں حکام نے مبینہ طور پر اسرائیلی ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا۔ٹکر کارلسن کے مطابق یہ مبینہ ایجنٹس دونوں ممالک میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اسرائیل نہ صرف ایران بلکہ قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، عمان اور کویت کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ٹکر کارلسن کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے اس مقصد میں کسی حد تک کامیاب بھی ہو چکا ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں