خواجہ سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، ڈاکٹرز نے شریان میں سٹنٹ ڈال دیا مجھے اچانک دل کی تکلیف لاحق ہوئی جس کی وجہ سے دِل کی دھڑکن معمول کی نسبت بہت تیز ہوگئی تھی؛ سابق وفاقی وزیر کا بیان
19 فروری2026ء) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو لاہور میں قائم پنجاب اسنسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی ) منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کرتے ہوئے سٹنٹ ڈال دیا گیا جس کے بعد ان کی حالت میں بہتری بتائی گئی ہے، اس حوالے سے پی آئی سی کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کو ایک سٹنٹ ڈالا گیا ہے اور ان کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔
Load/Hide Comments

