بانی پی ٹی آئی کو 25فروری کو انجکشن لگنا ہے، پی ٹی آئی والے ہسپتال آنا چاہیں تو ضرور آئیں

اسلام آباد (20 فروری 2026ء ) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ڈیل یا ڈھیل دینے کی بات کہیں بھی زیربحث نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کو سزا عدالتوں نے دی ہے تو ریلیف بھی وہیں سے ملے گا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کسی طرح کی بھی ڈیل یا ڈھیل کہیں بھی زیربحث نہیں ہے، حکومت مذاکرات کے حق میں ہے ، لیکن مذاکرات کی بات کو ڈیل کے ذمرے میں نہیں لینا چاہیئے، عمران خان کو سزا عدالتوں سے ہوئی ہے، ان کو سزا وزیراعظم نے نہیں دی۔ان پر بڑے مشہور مقدمات ہیں۔ عمران خان کو سزا عدالتوں نے دی ہے تو ریلیف بھی وہیں سے آنا ہے۔ عمران خان کی ذات کے حوالے سے کہیں بھی پس پردہ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہورہی ہے.
ہسپتال میں بانی کے ڈاکٹرز کو بھی بلائیں گے،عمران خان کے علاج معالجے کی ذمہ داری حکومت پر ہے، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں