امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر محدود فوجی حملہ کرنے پر غور شروع کردیا
ابتدائی حملے میں چند فوجی یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے،جوہری افزدوگی ختم نہ کی تو ایرانی تنصیبات کیخلاف وسیع مہم ہوگی،حملوں میں تہران حکومت کا تختہ بھی الٹاجاسکتا ہے۔امریکی میڈیا
واشنگٹن ( امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر محدود فوجی حملہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے، ایران پرمحدود فوجی حملے کا مقصد جوہری معاہدے پر مطالبات منوانا ہے۔ میڈیا کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا کی ابتدائی کاروائی کے بعد ایران نے معاہدہ نہ کیا تومکمل پیمانے پر حملے ہوسکتے ہیں۔
ابتدائی حملے میں ایران میں چند فوجی یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ایران محدود فوجی حملہ تہران پر دباؤ ڈالنے کیلئے پہلا قدم ہوگا، جوہری افزدوگی ختم نہ کی توامریکا ایرانی تنصیبات کے خلاف وسیع مہم شروع کرے گا۔ امریکی حملوں میں تہران حکومت کا تختہ الٹنا بھی شامل ہوسکتا ہے۔

Load/Hide Comments