اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 3صحافیوں سمیت مزید 15فلسطینی شہید

غزہ(این این آئی)اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور تازہ حملوں میں مزید 15فلسطینی شہید ہوگئے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں2بچوں اور 3صحافیوں سمیت 15فلسطینی شہید ہوئے۔صحافی بے گھر فلسطینیوں کے حالات رپورٹ کر رہے تھے کہ اسرائیلی حملے کا شکار ہوگئے۔صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق غزہ کی 2سالہ جنگ میں 293صحافی اور میڈیا ورکرز شہید ہو چکے ہیں۔دوسری جانب غزہ میں ٹھنڈ کی شدت سے ایک اور شیرخوار بچہ جاں بحق ہوگیا۔ادھر غزہ انتظامی کمیٹی کے سربراہ علی شعث نے غزہ کی لائف لائن مصر کے ساتھ رفح کراسنگ اگلے ہفتے سے دونوں جانب سے کھل جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

Load/Hide Comments