آیت اللہ خامنہ ای کی علاقائی جنگ کی دھمکی کے بعد ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پُرامید
واشنگٹن: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے علاقائی جنگ کی دھمکی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کیلئے پر امید ہیں۔ اتوار کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو یہ جنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ’ٹرمپ مسلسل کہتے ہیں کہ وہ جہاز لے آئے ہیں۔ ایرانی قوم ان باتوں سے نہیں ڈرے گی اور نہ ہی ایرانی عوام ان دھمکیوں سے مرعوب ہوں گے‘۔
Load/Hide Comments

