کسان بورڈ پاکستان کاملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کسانوں کو کھاد، بیج، تیل اور بجلی سستے داموں فراہم کی جائے’ صدرسردار ظفر حسین خان

دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کسانوں کو کھاد، بیج، تیل اور بجلی سستے داموں فراہم کی جائے’ صدرسردار ظفر حسین خان
نارووال کسان بورڈ پاکستان نے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔کسان بورڈ پاکستان کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سردار ظفر حسین خان نے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان میں ایک تحریک شروع کرنا چاہتا ہے جس کا مقصد زرعی لوازمات کو سستا کروانا اور عام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم دیہاتوں میں سیمینارز، بار رومز میں وکلا ء سے ملاقاتوں اور سوسائٹی کے تعلیم یافتہ طبقے سے رابطوں کے ذریعے اپنی تحریک کو آگے بڑھائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسان چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی انہیں دیگر ملکوں کے کسانوں کی طرح کھاد، بیج، تیل اور بجلی سستے داموں فراہم کی جائے۔ موجودہ حالات میں کسان شدید مشکلات کا شکار ہے اور کسان کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔نائب صدر چوہدری نورالٰہی تتلہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کسانوں سے گندم دو ہزار روپے فی من خریدی گئی جبکہ بعد میں وہی گندم پانچ ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی ہے اور روٹی بھی مزید مہنگی ہو گئی ہے، جو کسانوں اور عوام دونوں کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ کا مقصد عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے اور تنظیم کسی قسم کی بدامنی یا افراتفری نہیں چاہتی۔ اجلاس میں ملک بھر میں بیس ہزار کسان کمیٹیاں بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی تاکہ کسانوں کی آواز موثر انداز میں پہنچائی جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آٹھ فروری کے بعد پریس کلب میں اس تحریک کا باقاعدہ آغاز مرکزی صدر سردار ظفر حسین خان کی پریس کانفرنس سے کیا جائے گا جس میں کسان بورڈ کی مرکزی قیادت بھی موجود ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں