پراسرار حادثے کے باعث گرین لینڈ کے دارالحکومت میں شدید اندھیرا چھا گیا دل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ، مقامی کمپنی نوکِسیورفیٹ

پراسرار حادثے کے باعث گرین لینڈ کے دارالحکومت میں شدید اندھیرا چھا گیا
دل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ، مقامی کمپنی نوکِسیورفیٹ
نووک(این این آئی)گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں پورے شہر کی بجلی اچانک گذشتہ روز ہفتے کی شام منقطع ہو گئی۔ بجلی فراہم کرنے والی مقامی کمپنی نوکِسیورفیٹ نے اس کی وجہ ایک کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی بندش ایک ہی وقت میں شہر کے تمام علاقوں میں ہوئی۔ برقی رو معطلی کے حوالے سے نوکِسیورفیٹ اور گرین لینڈ پولیس نے فیس بک پر بیانات جاری کیے، تاہم کسی نے بھی اس حادثے کی نوعیت سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ادھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ گرین لینڈ میں موجود اپنے فوجی اڈوں کے علاقوں کو ضم کرے گا۔ یہ بجلی کی بندش گرین لینڈ کی حکام کی جانب سے گذشتہ ہفتے جاری کی گئی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی نئی ہدایات کے بعد سامنے آئی، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ڈنمارک کے زیرِ انتظام اس جزیرے کو حاصل کرنے کی کھلی خواہش کے ردِعمل میں جاری کی گئی تھیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں