وزیر اعلیٰ سندھ کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت سیکورٹی فورسز کی شاندار کامیابیاں ملک میں امن و سلامتی کی ضمانت ہیں ، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے،مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
سیکورٹی فورسز کی شاندار کامیابیاں ملک میں امن و سلامتی کی ضمانت ہیں ، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے،مراد علی شاہ
کراچی(این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔جاری ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی شاندار کامیابیاں ملک میں امن و سلامتی کی ضمانت ہیں ۔ پاک افواج نے مادر وطن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔وزیراعلی سندھ نے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دھرتی کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو بری طرح ناکام بنادیا ۔ سیکورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اب کوئی دشمن ملک میں امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے دہشت گردانہ حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے پرپاک افواج کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت سب سے زیادہ داد و تحسین کی مستحق ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پائیدار امن ریاست کی اولین ترجیح ہے۔سید مراد علی شاہ نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عوام اور اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب قیادت ہمیشہ بحران کی گھڑی میں عوام کے لیے ڈھال کا کام کرتی ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنے بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورقوم سیاسی قیادت کی رہنمائی میں متحد ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

Load/Hide Comments