وادی تیراہ میں کسی بھی وقت آپریشن ہو سکتاہے ، لوگ فورسز کی مدد کریں،راناثناء اللہ

وادی تیراہ میں منشیات کی بہت بڑی انڈسٹری ، بارہ ہزار ایکڑ پر فصل کاشت ہوتی ہے،مشیروزیراعظم کاانٹرویو
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی آپریشن کو ناگزیر بناتی ہے۔نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں راناثناء اللہ نے کہاکہ وادی تیراہ میں کسی بھی وقت آپریشن ہو سکتا ہے، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فورسز کی مدد کریں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وادی تیراہ میں منشیات کی بہت بڑی انڈسٹری ہے، بارہ ہزار ایکڑ پر منشیات کی فصل کاشت ہوتی ہے۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں ہو گی،شرپسند جہاں موجود ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی اور وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی آپریشن کو ناگزیر بناتی ہے۔

Load/Hide Comments