وادی تیراہ مسئلہ سیاسی نعرہ بازی نہیں بلکہ فوری حل کا متقاضی ہے،فیصل کریم کنڈی

وادی تیراہ مسئلہ سیاسی نعرہ بازی نہیں بلکہ فوری حل کا متقاضی ہے،فیصل کریم کنڈی
100دن میں وزیراعلیٰ صرف 10دن دفتر آئے،صوبہ بدترین انتظامی بحران کا شکار ہے،ڈاکٹرعباداللہ خان
پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وادی تیراہ متاثرین کا مسئلہ سیاسی نعرہ بازی نہیں بلکہ فوری حل کا متقاضی ہے۔اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا ڈاکٹر عباداللہ خان کے ہمراہ گورنر خیبر پختونخوا نے دورہ خیبر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر معاملے کو سیاست کی نذر کر رہی ہے، ایپکس کمیٹی اجلاس کے لیے بارہا کہا مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آئینی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا کہ 100دن میں وزیراعلیٰ صرف 10دن دفتر آئے،صوبہ بدترین انتظامی بحران کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 90فیصد علاقوں میں عوام خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، امن و امان اور تیراہ متاثرین کے لیے فوری ایپکس کمیٹی اجلاس بلایا جائے۔انہوںنے کہاکہ اسٹریٹ موومنٹس پر کروڑوں روپے سرکاری وسائل ضائع ہو رہے ہیں، سوات بند ہے، مگر وزیراعلیٰ نے صرف سیاسی تقریر کی۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں