نورین نیازی اڈیالہ جیل کے قریب زیرِ تعمیر نالے میں گر کر زخمی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی اڈیالہ جیل کے قریب زیرِ تعمیر نالے میں گر کر زخمی ہو گئیں۔واقعہ داہگل ناکے کے قریب پیش آیا، جہاں نورین نیازی زیرِ تعمیر سیوریج لائن عبور کر رہی تھیں کہ اچانک توازن بگڑنے سے نالے میں جا گریں۔ حادثے کے نتیجے میں ان کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔عینی شاہدین کے مطابق ان کے ہمراہ موجود ایک اور خاتون بھی اسی نالے میں گر کر زخمی ہوئیں۔ دونوں خواتین کو فوری طور پر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں