ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں 6 ماہ کے دوران 96فیصد اضافہ

ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں 6 ماہ کے دوران 96فیصد اضافہ
مکو آ نہ (این این آئی)ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر96فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکیمطابق پہلی ششماہی میں بسوں اور ٹرکوں کے 3531یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1798یونٹس کے مقابلے میں 96فیصد زیادہ ہے۔دسمبر میں بسوں اور ٹرکوں کے 372یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو نومبر کے 530یونٹس کے مقابلے میں 30فیصد کم اور دسمبر2024کے 193یونٹس کے مقابلے میں 93فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششماہی میں ہینو کے 204یونٹس،ماسٹر1236 یونٹس، جے اے سی 281یونٹس اور اسوزو کے 1810یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہینوکے 187،ماسٹر478،جے اے سی72 اور اسوزو کے 1061یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں