بھکر میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملہ پولیس اہلکاروں کی شہادتیں ہونے کی اطلاعات، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا
بھکر میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، پولیس اہلکاروں کی شہادتیں ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جبکہ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کیا۔
شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی شامل ہیں جبکہ ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل ارشد دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

Load/Hide Comments