اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک رابطہ، تعاون کو بڑھانے کیلئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دیتے ہوئے نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کے شہر خانکندی میں وزیراعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کی گرمجوشی سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار، حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعاون کو بڑھانے کے لیے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
Load/Hide Comments

