امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
اہم خبریں
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جھوٹا بیانیہ بنانے میں پی ٹی آئی والے کمال لوگ ہیں، صدر علوی نے آرمی چیف کی سمری پر دستخط پہلے کیے اور بانی پی ٹی آئی ...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق امریکا کے سبکدوش ہونے والے سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم کی ایون صدر آمد ہوئی جہاں انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری ...
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے کابینہ ارکان کو مراسلہ جاری کردیا۔پی ٹی آئی اکانٹیبلیٹی کمیٹی نے کابینہ ارکان کو 18نکاتی مراسلہ جاری کردیا جس کا تحریری جواب 30جنوری تک جمع کرنے کی ...
اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کے اگلے مہینے دورہ ملائشیا و بنگلادیش کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ اسلام آباد سے سفارتی ذرائع کے مطابق اسحق ڈار 3فروری سے 5فروری تک ملائشیا کا دورہ کریں ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس کی خفیہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ایپکس کمیٹی اجلاس سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر احسن ...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام سمیت میری ٹائم سیکٹر پر ٹاسک فورس کی اہم سفارشات کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق بحری امور کی بحالی اور انہیں بہتر بنانے ...
اسلام آباد(این این آئی) وزرات توانائی نے کہا ہے کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس ایم این اے سید طارق حسین کی صدارت ...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنیوالی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف میں راستے بند کرنے کے بجائے کھولنے کی سوچ پیدا ہو رہی ...
مکوآنہ (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہاکہ خدا کرے نیا سال 2025ملکی وملی سلامتی اورمعاشی ترقی کاسال ثابت ہو! خدا کے لیے نوجوان نسل اور اپنے گھرانے کی بہتری کے لیے اطاعت رسولۖ اور ...
پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن کی مخالفت کردی،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کیلئے کورکمانڈر کو بلانے کا اشارہ دے دیا۔تفصیلا ت کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کے دوران ان اضلاع میں ممکنہ آپریشن کے خلاف حکومت اور اپوزیشن ایک پیکج پر آگئے۔اپوزیشن ارکان اسمبلی نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں آپریشن نہیں مانیں گے جبکہ حکومتی ارکان نے واضح کیاہے کہ آپریشن کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ کریں گے۔سپیکرنے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں، 2دہائیوں سے خیبر پختونخوا میں آپریشن ہوئے ہیں، لوگوں کا انخلا ہوا اور ان کی آبادکاری بھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ فوج اور منتخب نمائندوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔اسپیکر نے امن و امان کی صورت حال پر آئی جی خیبرپختونخوا کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر اور ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کور کمانڈر کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر اپوزیشن اراکین نے تحریک التوا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں معمول کی کارروائی موخر کرکے آئی جی کو ایوان میں بلایا جائے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدرات ہوا ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے تحریک التوا جمع کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی اضلاع میں امن و امن کی صورتحال تشویشناک ہو چکی، صوبے میں ایک بار پھر بدامنی شروع ہوچکی ہے۔اے این پی کے رکن اسمبلی نثار باز نے ایوان کو بتایا کہ باجوڑ میں ایک بار پھر آپریشن کے لئے گاں خالی کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، ضم اضلاع کے عوام کو ترقی سے محروم رکھا جار ہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضم اضلاع کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مکمل نظر انداز کیا ہوا ہے، ہم خفیہ اطلاعات پر آپریشن کی مخالفت نہیں کرتے، تاہم مسائل کا حل آپریشن نہیں، آئی جی خیبر پختونخوا ہائوس کو بریفنگ دیں۔نثار باز نے کہا کہ ہمیں اعتماد میں لیا جائے اور تمام معلومات دی جائیں کہ صوبے میں امن وامان کے لئے کیا ہو رہا ہے؟ ایوان میں بحث مکمل ہونے کے بعد ارکان نے تحریک التوا جمع کرا دی۔
2
اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی نے حکومت کیساتھ 2 جنوری کو ہونیوالے مذاکرات کیلئے اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنا پہلے مطالبہ مختلف واقعات میں گرفتارکارکنوں کی رہائی ...
دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

سائنس اور ٹیکنالوجی
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلئے جاری تکنیکی سطع کے مذاکرات مکمل ہوگئے جبکہ پالیسی سطع کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ،تکنیکی سطح کے مزاکرات میں جمعہ کو خیبرپختونخوا نمائندہ کی مشن سے ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے معاشی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندے نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس قانون سازی بارے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی سطح پر محصولات میں اضافے کیلیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ مذاکرات میں سرکاری افسران کی کارکردگی بڑھانے کے بارے میں امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور گورننس میں بہتری کیلئے اقدامات بارے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تکنیکی سطح کے مزاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور اب اقتصادی جائزے کیلئے پالیسی سطح پر مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved