All posts by mshijazi

آسٹریلیا میں سرفنگ کرتا شخص اچانک غائب

کینبرا(این این آئی)جنوبی آسٹریلیا کی ریاست میں ایلسٹن قصبے کے قریب ساحل سمندر پر حیران کن واقعہ پیش آگیا۔سمندر میں ایک شخص سرفنگ کرتے ہوئے اچانک غائب ہوگیا۔ لاپتہ سرفر کا سراغ لگانے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر کچھ معلوم نہ ہوسکا۔

سرفر کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ شارک کا رزق بن گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہنگامی خدمات کو ریاست کے دارالحکومت ایڈیلیڈ سے 650 کلومیٹر جنوب میں ایلسٹن قصبے کے قریب ساحل سمندر پر بلایا گیا تھا۔ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے 46 سالہ سرفر کی تلاش میں انتھک محنت کی لیکن سرفر نہ مل سکا۔

ریاست کی ہنگامی خدمات کے ترجمان نے بتایا کہ ایک ٹیم کشتی کے ذریعے دور تک کے علاقوں میں اس شہری کی تلاش کرتی رہی۔واضح رہے قصبہ ایلسٹن کی آبادی تقریبا ایک ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ یہ قصبہ سرفنگ کے مقامات کے حوالے سے مشہور ہے اور بہت سے مہم جو اس قصبہ کا رخ کرتے ہیں۔

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد(این این آئی)اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کی گئی ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویڑن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جاسکتی ہے،ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔ آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 77.44 ڈالر فی بیرل تک رہی۔

22 سالہ نوجوان نے 48 سالہ ٹیچر سے شادی کرلی

کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا میں اس وقت ایک نوجوان محمد دانیال احمد علی کی اپنی استانی کی شادی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں جن کے درمیان کم ازکم 26 سال کا فرق ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں بھی خود سے 24 برس زیادہ عمر کی اپنی استانی سے شادی کے بعد شہ سرخیوں کا موضوع بنے رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد دانیال احمد علی نے اپنی مستقبل کی دلہن، جمیلہ محمد سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ اسکول میں پڑھتے تھے۔ 2016 میں جمیلہ نے انہیں پڑھایا تھا۔دانیال اس وقت آٹھویں جماعت میں تھے اور جمیلہ نے ایک سال تک انہیں قومی زبان ملائے کا مضمون پڑھایا تھا۔

وہ اپنی استانی کی شفقت، توجہ اور تدریس کے طریقے سے بہت متاثر ہوئے لیکن ان کے دل میں اب بھی استاد اور شاگرد کے جذبات ہی تھے۔اس کے بعد وہ نویں جماعت میں چلے گئے اور یوں جمیلہ نے اسے صرف ایک سال تک ہی پڑھایا۔ تاہم ایک ہی اسکول میں ہونے کے وجہ سے استانی سے علیک سلیک کرتے رہے۔ پھر دسویں جماعت میں جمیلہ نے ان کی تاریخِ پیدائش یاد رکھتے ہوئے انہیں سالگرہ مبارک کہا۔

اس کے بعد محمد دانیال جمیلہ سے قریب ہوتے گئے شادی کا اظہار کیا تو جمیلہ نے عمر کے فرق کے وجہ سے مسترد کردیا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جمیلہ 2007 میں اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد کام پر توجہ رکھنا چاہتی تھیں۔ لیکن دانیال کے بار بار کے اصرار پر ان کا دل موم ہو گیا اور جمیلہ نے شادی کی حامی بھر لی۔اس کے بعد محمد دانیال اور جمیلہ 2021 کی نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

تاہم ان کی داستان اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔ماضی میں فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے جہاں سیاست کے میدان میں کامیابی کی وجہ سے شہرت پائی وہیں ان کی محبت کی کہانی کے چرچے بھی عام ہوئے۔عمانویل ماکروں کی 64 سالہ بیوی بریژٹ ٹروغنو ان سے 24 برس بڑی ہیں اور وہ اس سکول میں استاد تھیں جہاں ماکروں نے تعلیم حاصل کی تھی۔ان دونوں کی محبت کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب 15 سالہ عمانویل ماکروں شمالی فرانس کے ایک سکول میں زیر تعلیم تھے۔

بنگلہ دیش نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی(این این آئی)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ سپرلیگ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطاق بنگلہ یش نے چیمسفورڈ میں کھیلے گے دوسرے ون ڈے میں آئرلینڈ کو دلچسپ مقابلے میں 3 وکٹ سے شکست دے کر سپر لیگ میں تیسری پوزیشن سنبھال لی ،

ٹیم کے مجموعی پوائنٹس 10 کے اضافے سے اب 145 ہوگئے۔139 پوائنٹس کی حامل بھارتی ٹیم کو چوتھے نمبر پر جانا پڑا، ٹاپ پر نیوزی لینڈ 175، دوسرے نمبر پر انگلینڈ 155 پوائنٹس کے ساتھ براجمان ہے، پاکستان ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں درجے پر موجود ہے۔

ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل سنایا جائے گا

لاہور(این این آئی)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیاکپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ  پیر کو سنایا جائیگا۔غیرملکی میڈیا کو انٹرویوز میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے امید کا دامن نہیں چھوڑا مگر ایسا ممکن نہیں ہوتا تو اس کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا،

اے سی سی نے پیر تک حتمی جواب دینے کا کہا ہے، میں نے بورڈ میں اپنی ٹیم سے کہہ دیا کہ اگر ایونٹ پاکستان کے بغیر ہو تو اس دوران متبادل مصروفیت کے طور پر 3 ملکی سیریز کا اہتمام کریں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ احمدآباد میں کھیلنے کا سوال تو بعد میں آتا ہے، پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت جائیں، اگر مسئلہ حل ہوجائے اور بھارتی بورڈ کہے کہ ہم پاکستان میں کسی بھی شہر میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں تو ہم بھی ایسا ہی اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، اسی طرح ورلڈکپ میں ان کو یہ ذمہ داری اٹھانا ہوگی،اگر آپ کو پاکستان آنے لاہور، کراچی یا راولپنڈی میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں تو ہمیں بھی احمدآباد، کولکتہ دھرم شالہ یا چنئی میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے ایک بار پھر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون جبکہ رواں سال 2023 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی کوہ پیما ہیں۔

نائلہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں بتایا کہ 14 مئی کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر وہ شرپا پاسنگ ٹمبا کے ہمراہ 8849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچیں۔گزشتہ ماہ اپریل میں نائلہ کیانی نے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے ہمراہ نیپال میں واقع آٹھ ہزار 91 میٹر بلند چوٹی انا پورنا کو سر کیا تھا۔نائلہ کیانی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جو دو سال کے عرصے میں 8 ہزار میٹر سے بلند پانچ چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

انہوں نے گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کررکھا ہے ، نائلہ کیانی اس سیزن میں ایورسٹ ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بھی بن گئی ہیں۔نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ لوٹسے بھی سر کریں گی۔اس سے قبل ثمینہ بیگ نے سال 2013 اور 2022 میں کے ٹو اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

صرف تین دن میں ملکی معیشت کو 10ارب کا نقصان

لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ پر تشدد احتجاج سے صرف تین دن میں ملکی معیشت کو 10ارب کا نقصان پہنچ چکا ہے ،سیاسی ومعاشی بحران سے ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی لڑائی کا خمیازہ ملک کے چوبیس کروڑ عوام بھگت رہے ہیں ۔کاروباری سر گرمیاں نہ ہونے سے ٹیکس اہداف پورے ہونا مشکل نظر آرہے ہیں اور اب مزید نئے ٹیکسز کی شنید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات اور درآمدات سے وابستہ لوگوں کے مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں ، درآمدی خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے بڑی صنعتیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے گروتھ بھی نیچے آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں سے اپیل ہے کہ مذاکرات کی میز سجائیں اور راستہ تلاش کیا جائے تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے ۔

دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

لاہور( این این آئی)ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کھلے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، ڈبے کے دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔کھلے دودھ کی قیمت میں 20روپے اور دہی کی قیمت میں30روپے کلو اضافہ کیا گیا ہے ۔

نئی قیمتوں کے مطابق 20روپے اضافے سے فی کلو دودھ کی قیمت170روپے،گڑوی کی قیمت 20روپے اضافے سے190روپے جبکہ دہی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے210روپے فی کلو ہو گئی ۔شہریوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں انتہائی زیادہ اضافہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

دوسری جانب 250ایم ایل ڈبہ پیک دودھ کی قیمت3روپے اضافے سے68روپے جبکہ 1000ایم ایل کی قیمت 10روپے اضافے سے260روپے تک پہنچ گئی ۔

لشمینا کے موذی مرض نے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افرادکو اپنی لپیٹ میں لے لیا

کوہاٹ(این این آئی)ضلع کرک کے مختلف شہری و دیہی علاقوں میں لشمینا کے موذی مرض نے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افرادکو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر پشاور سے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیمیں پیرکوپہنچ جائیں گی۔

باخبر ذرائع کے مطابق ضلع کرک کے متعدد علاقوں میں لشمینا مرض سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد بری متاثر ہورہے ہیں اور دن بدن مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتاجارہا ہے اور مرض بڑھتا جارہا ہے۔

اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے تعلیم رحمت سلام خٹک نے ضلع کرک میں لشمینا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو پشاور سے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے جو ممکنہ طورپر پیر سے مختلف علاقوں میں پہنچ جائیں گی۔

باخبرذرائع کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤدشاہ میں سول ہسپتال بانڈہ داؤدشاہ‘ دیہی صحت مرکز گرگری اوربہادر خیل‘ تحصیل تحت نصرتی میں سول ہسپتال تحت نصرتی‘ دیہی صحت مرکزچوکارہ جبکہ تحصیل کرک میں دیہی صحت مرکز جندری میں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیمیں بھیجی جارہی ہیں۔

ترکیہ کی سڑکوں پر سیلابی ریلا کار کو بہا کر لے گیا

انقرہ(این این آئی)گذشتہ گھنٹوں کے دوران ترکیہ میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انقرہ شہر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے سڑک کے بیچ ایک بڑے سوراخ سے ایک کار بہہ رہی ہے۔ تاہم کار ایک گڑھے کے دھانے پر جا کر پھنس گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو کلپ میں یہ واضح نہیں تھا کہ کیا کوئی گاڑی کیاس حادثے کیوقت اس کے اندر کوئی موجود تھا۔قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت انقرہ میں گذشتہ جمعہ کو موسلا دھار بارش ہوئی اور شہریوں نے موبائل فون کیمروں سے اس کی دستاویزی تصویر کشی کی۔ٹریفک میں خلل اور پانی کی نکاسی کے راستوں کی بندش کی وجہ سے کئی کاریں سڑک کے بیچوں بیچ پھنس گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے 17مئی کو ریلی نکالنے کا اعلان

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے 17مئی کو ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام محب وطن اور پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز سے ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں انکی رہائشگاہ پر ہوا۔

اجلاس میں چیف آرگنائزر و سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور ،پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملکی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے مسلح افواج کے دفاتر، جی ایچ کیو،، جناح ہائوس اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر پر حملہ آور ہوئے، جو لوگ بھی اس گھنائونے جرم میں ملوٹ ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہ ، ریلی 17مئی بروز بدھ سہہ پہر تین بجے مسلم لیگ ہائوس سے پریس کلب تک نکالی جائے گی، تمام محب وطن اور پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز سے ریلی میں شرکت کی اپیل ہے ۔ شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی لیڈروں نے پہلی بار پاکستاں کی تاریخ میں اپنے ورکرز کو آرمی کی تنصیبات پر حملہ آور ہونے کی ترغیب دی ا ور نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا کہا، یہ کاروائی لیڈروں نے اس لئے کروائی تاکہ وہ آرمی کی پیشہ وارانہ اہمیت کو کم کر سکے۔

چودھری سرور نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ اور آرمی پر حملہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں، ان واقعات سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔آرمی نے جس طرح تحمل و بردباری کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے، ملک دشمن عناصر کی جانب سے عوام اور آرمی کو لڑانے کی سازش ناکام ہوئی۔چودھری شافع حسین نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے پاکستان اور پاکستان عوام کے دشمن ہیں، ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کا گھنائونا کام کرنے کی کسی میں ہمت نہ ہو۔

تمہیں حملوں بالکل ویسے ہی نہیں پتہ تھا جیسے تمہیں عدت میں شادی اور ٹیریان کے والد ہونے کا نہیں پتہ، مریم اورنگزیب عمران خان پر برس پڑیں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو اعتراف جرم قرار دیدیا۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ تمہیں حملوں ، دہشت گردی اور بلوائی کا بالکل ویسے ہی نہیں پتہ تھا جیسے تمہیں عدت میں شادی اور ٹئیرن کے والد ہونے کا نہیں پتہ،حساس تنصیبات، عمارتوں ، ایمبولنس ، بچوں ، سکولوں ہسپتال ، مسجد ، جانور منڈی پہ حملوں کے پیشے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے ،تم نے بار بار کہا کہ میں گرفتار ہو تو حملہ کرنا ہے اور جس کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تم نے کی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ہی ملک پہ حملہ آور ہوتے ہیں جس کے تم ماسٹر مائینڈ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا بار بار نام اِس لئے لے رہا ہے کہ وہ فارن ایجنٹ سے بند کمرے میں نہیں مل رہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایوانِِ صدر میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہو رہی اِس لئے بار بار آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی کو پکارا جا رہا ہے،میری گھڑی میری مرضی نہیں یہ قوم کا 60 ارب میری مرضی نہیں چلے گی ،برطانیہ سے 190 ملین پائونڈ سپریم کورٹ کیوں گیا۔ انہوںنے کہاکہ تم اور تمہاری بیوی نے القادر ٹرسٹ میں 458 اور 254 کنال زمین ہڑپ کی ،فارن فنڈنگ کی طرح فارن ایجنٹ اور اس کا ایجنڈا بھی پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو مشورہ دینے سے پہلے اپنی جماعت کا نام پاکستان تحریک دہشت گردی رکھ دیں ،فارن ایجنٹ تمہاری ملک دشمنی ، دہشت گردی اور مسلح جتھے ملک کے خلاف کھل کر سامنے آ گئی ہے ،آپ کی ملک دشمنی ، دہشت گردی اور مسلح جتھے بے نقاب ہو گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایمبولنس ، سکول ، ہسپتال مسجد ، میٹرو ، موٹروے اور قومی اثاثوں پہ حملہ آور صرف دہشت گرد اور ملک دشمن ہوتے ہیں۔