All posts by mshijazi

پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں کے خلاف مزید تین مقدمات درج

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں کے خلاف مزید تین مقدمات درج کر لئے گئے جس کے بعد لاہور کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی مجموعی تعداد 12ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں کے خلاف مزید تین مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔لاہور کے تھانہ مغلپورہ میں لیسکو کاٹرک چھیننے اور پولیس کی گاڑی جلانے کے مزید دو مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ تیسرا مقدمہ مال روڈ پرپرائیویٹ کمپنی کے کنٹینر کو آگ لگانے پرتھانہ ریس کورس میں درج کیاگیا ہے۔

تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں کے خلاف درج مقدمات میں ڈکیتی، چوری اور جلاؤ گھیراؤ کی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔لاہور کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی مجموعی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔

بھارتی فلم میں کام کی پیشکش ہوتی تو ضرور کام کرتی، عفت عمر

لاہور(این این آئی)نامور اداکار و ماڈل عفت عمر آج تک کسی بھی بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی، اگر ایسا ہواتو میں ضرور کام کرتی،شاہ رخ خان بڑا انسان ہے اس کا ظرف بہت بڑا ہے،شاہ رخ نے سالگرہ پر نہیں بس ویسے ہی وش کی تھی۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا ایمان علی کو ماہرہ خان سے پہلے ”رئیس“میں پرفارم کرنے کی پیشکش ملی۔ عفت کا کہا کہ بالی وڈ کا شمار دنیا کی بڑی انڈسٹری میں ہوتا ہے، وہاں سے کبھی بھی پیشکش آئی تو ضرور کام کریں گی۔تاہم اداکارہ نے کہا کہ اب انہیں نہیں لگتا کہ کوئی ایسی پیشکش ہو کیونکہ دونوں طرف اتنی نفرتیں پھیل گئیں ہیں مدونوں طرف کے حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں،مجھے اپنی زندگی میں پاک بھارت تعلقات اچھے ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے۔