All posts by mshijazi

پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کرچکی،میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو، عمران خان کی ٹوئٹ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کرچکی ہے۔ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔

9 مئی کو قوم کیلئے شرمندگی لانیوالے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ 9مئی کے تاریک دن پرقوم کیلئے شرمندگی لانے والے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا،کسی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔آرمی چیف نے قوم کی عظمت، عزت اور وقار کیلئے شہدا کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے واضح کیا کہ کسی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور شہدا مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اور پاکستانی عوام کیلئے فخر کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی سے کیے گئے حالیہ المناک واقعات کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستانی عوام کے دلوں میں شہداکا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا، شہدا افواج پاکستان کی رینک اینڈ فائل کیلئے فخر کا باعث ہیں۔

آرمی چیف نے کہاکہ 9 مئی کے تاریک دن پرقوم کیلئے شرمندگی لانے والے ذمہ داروں کوانصاف کیکٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مسلح افواج تمام شہدا اور ان کے اہلخانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں، مستقل طور پرشہدا کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت اور وقار سے دیکھتے ہیں۔آرمی چیف نے ماتحت فارمیشنزکی محنت، لگن، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلا ئوگھیرا ئوکیا تھا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہائوس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔

بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا ، نوازشریف

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،کون کرے گا ایسے عدل کا احترام ؟۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں سزا سنانے والے، 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،کون کرے گا ایسے عدل کا احترام ؟۔

عباد فاروق کاپی پی 148سے تحریک انصاف کی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق نے پی پی 148سے تحریک انصاف کی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹکٹ گالی دے کر یا آگ لگا کر ملنی ہے تو مجھے یہ ٹکٹ نہیں چاہیے ،ڈاکٹریاسمین راشد اور میاں محمود الرشید نے لبرٹی بلا کر کہا سب نے کور کمانڈر ہائوس جانا ہے اور وہاں آگ لگانی ہے ۔

یہ بات پی ٹی آئی کے پی پی 148سے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کی سامنے آنے والی ویڈیو میں کہی گئی ۔ ویڈیو میں عباد فاروق کو سارے واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ جب عمران خان پکڑ ے گئے ہیں تو اس کے فوری بعد لیڈر شپ نے کال کی ،ڈاکٹر یاسمین راشد اورمیاں محمود الرشید نے ٹکٹ ہولڈرز کو لبرٹی چوک بلایا گیا اور ہمیں بتایا گیا کہ یہاں سے سب کے ساتھ مل کر کور کمانڈر ہائوس جانا ہے اور وہاں پر آگ لگانی ہے ۔

جو ہوا اچھا نہیں ہوا کیونکہ ہمیں کسی بھی ادارے کے خلاف اس طرح کی مہم نہیں چلانی چاہیے ، یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں ، یہ ہمارا ملک ہے ، فوج ہو یا کوئی بھی ادارہ ہو ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیے ،میں پی پی 148کی ٹکٹ واپس کرتا ہوں ، اگر ٹکٹ گالی دے کر یا آگ لگا کر ملنی ہے تو مجھے ٹکٹ نہیں چاہیے ،مجھے اگر اللہ نے موقع دیا تو میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔

پلاسٹک کی آلودگی سے لاحق خطرات کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ کا منصوبہ

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے زور دیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال کم کیا جانا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام(یو این ای پی)کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2040 تک پلاسٹک سے ہونے والی 80 فیصد عالمی آلودگی کی روک تھام ممکن ہے، مگر اس کے لیے بڑے پیمانے پر عملی اور کم خرچ حکمت عملیوں کو اپنانا ہوگا۔

رپورٹ میں 3 نکاتی منصوبے پر بھی روشنی ڈالی گئی جس کے تحت مواد کی ری سائیکلنگ اور استعمال کے طریقہ کار میں تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔عالمی ادارے کے مطابق اس منصوبے سے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کی پروڈکشن میں 50 فیصد کمی لانا ممکن ہے۔رپورٹ میں تحقیقی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی سطح پر 2040 تک خارج ہونے والی 19 فیصد زہریلی گیسوں کا اخراج پلاسٹک کی وجہ سے ہوگا۔

خیال رہے کہ پلاسٹک کے ننھے ذرات دنیا کے ہر حصے میں یعنی مانٹ ایورسٹ کی چوٹی سے لے کر سمندر کی گہرائی تک دریافت ہوئے ہیں۔انسانوں میں بھی پلاسٹک کے ذرات کو خون، ماں کے دودھ اور دیگر اعضا میں دریافت کیا گیا، تاہم ابھی ان کے اثرات کے بارے میں زیادہ علم نہیں۔مارچ 2022 میں 193 ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے پر اتفاق کیا تھا اور اس حوالے سے 2024 تک معاہدہ بھی طے پانے کا امکان ہے۔

اس معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ یو این ای پی کے زیرتحت 29 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں ہر سال 43 کروڑ ٹن پلاسٹک مصنوعات کو تیار کیا جاتا ہے جن میں سے دو تہائی مصنوعات کی زندگی مختصر ہوتی ہیں جس کے بعد وہ کچرے کا حصہ بن جاتی ہیں۔یو این ای پی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر Inger Andersen نے بتایا کہ جس طرح ہم پلاسٹک کے ذریعے ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں، اس سے انسانی صحت اور ماحولیات کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں ان خطرات کو ڈرامائی حد تک کم کرنے کے لیے روڈ میپ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا کہ ایک سے زیادہ بار قابل استعمال پلاسٹک کے استعمال کو بڑھانے سے 2040 تک پلاسٹک کی آلودگی کو 30 فیصد تک کم کرنا ممکن ہے۔اسی طرح ری سائیکلنگ سے آلودگی کی شرح میں مزید 20 فیصد کمی آسکتی ہے جبکہ پلاسٹک مصنوعات جیسے فوڈ پیکجنگ اور دیگر کے متبادل کو متعارف کراکے اس آلودگی میں مزید 17 فیصد کمی لانا ممکن ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلے 20 برسوں میں پلاسٹک کی آلودگی میں 80 فیصد کمی لانے سے صحت، ماحولیاتی، فضائی آلودگی اور دیگر شعبوں کو ہونے والے 3 ٹریلین ڈالرز کے نقصان سے بچنا ممکن ہو جائے گا۔

مرنے کے بعد بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے کیریئر زندہ رکھا جا سکتا ہے، ٹام ہینکس

لندن(این این آئی)ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس نے کہا ہے کہ میرے مرنے کے بعد میرا کیریئر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے زندہ رہ سکتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 66 سالہ اداکار نے کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے مرنے کے بعد بھی نئی فلموں میں نظر آسکتے ہیں۔

آسکر ایوارڈ جیتنے والے اداکار نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے اب کسی بھی شخص کو کسی بھی عمر کا دوبارہ بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کل کسی حادثے میں مرسکتا ہوں لیکن میری پرفارمنس جاری رہ سکتی ہیں۔ٹام ہینکس نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میری بالکل اصل والی پرفارمنس تو نہیں پیش کر سکے گا اور بلا شبہ لوگ اسے پہچان جائیں گے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا لوگوں کو اس کی پرواہ ہے، کچھ لوگ ہوں گے جو اس کی پرواہ نہیں کریں گے۔

ون ڈے پلیئرز رینکنگ ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ،کوہلی کی تنزلی

دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے جاری ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ون ڈیرینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستانی بیٹر فخر زمان تیسریاور امام الحق چوتھے نمبرموجود ہیں۔

پلیئرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کیریسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے ، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 4 درجیترقی کے بعد 19 ویں اور بنگلادیش کے تمیم اقبال ایک درجے ترقی کے بعد 25ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ جاری رینکنگ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ون ڈے بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کیجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرارہے ، پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر جبکہ ون ڈیآل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کیشکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

آنے والے مہینوں کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح دہرے ہندسوں میں رہنے کا خدشہ

اسلام آباد (این این آئی)عالمی اقتصادی صورتحال پر اقوام متحدہ کے ششماہی سروے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ مقامی کرنسی کے کمزور ہونے اور سپلائی سائیڈ کی رکاوٹوں کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں پاکستان میں افراط زر کی شرح دو ہندسوں میں رہنے کی توقع ہے۔

عالمی اقتصادی صورتحال اور 2023 کے وسط تک کے امکانات‘ کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کے مخصوص عوامل کی وجہ سے مقامی غذائی افراط زر بلند رہے گی جو پورے جنوبی ایشیائی خطے، خاص طور پر افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان میں غذائی تحفظ کو چیلنج کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بلند افراط زر، سخت مالی حالات، کمزور نجی کھپت اور بیرونی عدم توازن 2023 میں ترقی کو متاثر کرتے رہیں گے۔

اقوام متحدہ کے سروے سے پتا چلتا ہے کہ چونکہ یہ خطہ انتہائی موسمیاتی حالات کے خطرے سے دوچار ہے اس لیے ممکنہ خشک سالی اور سیلاب بھی اقتصادی نقطہ نظر کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2023 کے دوران جنوبی ایشیا کی معیشت میں 4.7 فیصد اور 2024 میں 5.8 فیصد کی شرح نمو متوقع ہے جو جنوری میں دونوں سال کے لیے کی گئی پیش گوئیوں سے 0.1 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

اسی طرح سال 2023 کے دوران خطے میں صارفین کی قیمتوں میں افراط زر 2023 اوسطاً 11.0 فیصد اور 2024 میں 9.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو 2022 میں ریکارڈ کی گئی 12.9 فیصد سے قدرے کم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خطے کے مرکزی بینکوں نے افراط زر سے نمٹنے اور شرح مبادلہ کو مستحکم کرنے کے لیے 2023 کے اوائل میں شرح سود میں اضافہ جاری رکھا۔

سروے کے مطابق سخت مہنگائی، بڑھتی ہوئی شرح سود اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے درمیان مضبوط عالمی اقتصادی بحالی کے امکانات معدوم ہیں۔اس کے بجائے عالمی معیشت کو کم ترقی کی طویل مدتی خطرے کا سامنا ہے کیونکہ کووڈ19 وبائی مرض کے دیرپا اثرات، موسمیاتی تبدیلی کے مسلسل بگڑتے اثرات اور میکرو اکنامک ڈھانچہ جاتی چیلنجز کا ازالہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بہت سے ممالک میں افراط زر کی شرح بہت زیادہ رہی ہے حالانکہ بین الاقوامی خوراک اور توانائی کی قیمتیں گزشتہ سال میں کافی گر گئی تھیں۔رپورٹ میں سال 2023 کے دوران اوسط عالمی افراط زر 5.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو 2022 میں دو دہائیوں کی بلند ترین 7.5 فیصد سے کم ہے۔اگرچہ قیمتوں میں اضافے کے دباؤ کو آہستہ آہستہ کم کرنے کی توقع ہے، بہت سے ممالک میں افراط زر مرکزی بینکوں کے اہداف سے زیادہ رہے گی۔

مقامی سطح پر سپلائی میں رکاوٹوں، بلند درآمدی لاگت اور مارکیٹ کی خرابیوں کے درمیان، زیادہ تر ترقی پذیر ممالک میں خوراک کی افراط زر اب بھی بلند ہے، جو غریبوں، خاص کر خواتین اور بچوں کو غیر متناسب طور پر متاثر کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مالیاتی حالات کی تیزی سے سختی بہت سے ترقی پذیر ممالک اور منتقلی کی معیشتوں کے لیے بڑے خطرات کا باعث ہے۔اس کے ساتھ شرح سود میں اضافے، ترقی یافتہ معیشتوں میں مقداری نرمی سے مقداری سختی کی طرف تبدیلی کے ساتھ، قرضوں کی کمزوریوں کو بڑھا دیا ہے اور مالیاتی جگہ کو مزید محدود کر دیا ہے۔

حساس تنصیبات پر باغیوں کے حملوں کی جڑیں عمران خان کی تقاریر میں پوشیدہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر ہونے والے باغیوں کے حملوں کی جڑیں عمران نیازی کی گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دینے کیلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس نے مسلسل مسلح افواج اور موجودہ آرمی چیف کو بدنام کیا اور بہت چالاکی سے ’حقیقی آزادی‘ کے نعروں کے ساتھ اپنے گروہ کو تیار کیا جس کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا جس کا ہم نے 9 مئی کو مشاہدہ کیا تھا۔

کارکنان ،رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ،فوری رہا کیا جائے ، عمران خان

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان اور رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے اور غیر قانونی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔خواتین، کارکنان اور رہنمائوں کو فوری رہا کیا جائے ،اپنے کارکنوں اور رہنمائوں کی غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل اسد عمر ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جیل میں بند ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود صحافی عمران ریاض خان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عمران ریاض پرتشدد کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام خواتین رہنمائوں،کارکنان اور ان کے خاندانوںکی خواتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں، شہریار آفریدی کی اہلیہ کو جیل کیسے ہو سکتی ہے، یہ صرف لوگوں میں دہشت پھیلانے کے لیے ہے تاکہ وہ اپنے آئینی حقوق کے لیے کھڑے نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور ان کی بیٹی کے ساتھ مرد پولیس افسران کی جانب سے جسمانی تشدد کا سن کر بہت پریشان ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ سے ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک چترالی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل کے اندر سے اغوا ء کر کے تھانہ سیکرٹریٹ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر مزاری کی چیخیں سنائی دیں، انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین ورکرز کے ساتھ ہونے والے وحشیانہ سلوک کے سامنے آنے والے ویڈیو ثبوت قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی خواتین اراکین اسمبلی ، سپورٹرز اور کارکنان کو پاکستان بھر کی جیلوں میں غیر انسانی حالات میں رکھا گیا ہے جو پولیس کی زیادتیوں کا شکار ہیں، اس فاشسٹ حکومت کی طرف سے خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والاسلوک نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیںبلکہ ہماری ثقافت اور اسلامی تعلیمات کے سخت خلاف ہیں۔ا نہوںنے کہا کہ تمام خواتین کو فوری رہا کیا جائے، خواتین کی مسلسل قید ناقابل برداشت ہے، میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں ان واقعات کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کریں۔

دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والی کوہ پیما کو ستارہ امتیاز دینے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن

اسلام آباد(این این آئی )وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون پاکستانی کوہ پیما کو ستارہ امتیاز دینے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔

وزیراعظم آفس نے نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔وزیراعظم آفس نے سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کا سرفخر سے بلند کرنے پر نائلہ کیانی کے لئے ستارہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان کیا تھا ۔2013 میں ثمینہ بیگ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے مائونٹ ایورسٹ سرکی تھی۔

شہروز کاشف نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی داولاگیری کو سر کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کھٹمنڈو( این این آئی) پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی داولاگیری کو سر کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔نیپال میں واقع 8167 میٹر بلند چوٹی کو سر کر کے وہ 8ہزار میٹر سے بلند 12چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

داولاگیری سمٹ کے لیے شہروز کاشف نے منگل کی شب پیش قدمی شروع کی اور بدھ کی صبح اس کے بلند ترین مقام تک پہنچ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔21سالہ شہروز کاشف آٹھ ہزار میٹڑ سے بلند 14میں سے 12 چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، ان سے قبل وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان بھی 12 بلند چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف تمام 14بلند ترین چوٹیاں سب سے کم عمر میں سر کرنے کا ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں اور اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے انہیں اب چین میں واقع 2 چوٹیاں چو ایو اور شیشاپنگما سر کرنا باقی ہے۔یہ ریکارڈ اس وقت نیپال کے منگما ڈیوڈ شیرپا کے پاس ہے جنہوں نے 30سال کی عمر میں تمام 14ایٹ تھاوزنڈرز سر کیے تھے۔