All posts by mshijazi

دو سعودی خلاباز عالمی خلائی سٹیشن میں داخل ہوگئے،10روز گزاریں گے

ریاض (این این آئی )ڈریگن خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے ساتھ مل گیا تو دو سعودی خلاباز ریانہ برناوی اور علی القرنی ایک تاریخی منظر میں اس عالمی خلائی سٹیشن میں داخل ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریانہ برناوی اور علی القرنی اپنے ساتھیوں، ناسا کے سابق خلاباز پیگی وٹسن اور امریکی کاروباری جان شوفنر کے ساتھ خلائی سفر پر روانہ ہوئے تھے۔

اب یہ خلائی سٹیشن پہنچ گئے اور وہاں دس روز گزاریں گے۔ لاکھوں سعودیوں نے اپنے ملک کے خلا بازوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا اور ان کے اس خلائی مشن کے ساتھ جڑے ہوئے دکھائی دئیے۔یہ خلائی سفر سعودی عرب کے اس پروگرام کے ضمن میں آتا ہے جس کا مقصد تجربہ کار سعودی کیڈرز کو خلائی پروازوں میں جانے کے لیے اہل بنانا اور خلائی شعبے سے متعلق سائنسی تجربات اور بین الاقوامی تحقیق میں حصہ لینے کے قابل بنانا ہے۔سعودی عرب نے 2018 میں سعودی سپیس اتھارٹی قائم کی تھی اور گزشتہ برس خلابازوں کو خلا میں بھیجنے کا پروگرام شروع کردیا تھا۔ سعودی عرب نے کئی سال پہلے اپنے ایک شہری کو خلا میں بھیجا تھا۔ سعودی شاہ سلمان کے بیٹے شہزادہ سلطان بن سلمان نے 1985 میں ایک امریکی مشن میں شرکت کی تھی۔

قوم نے انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیاتوسب چھپ گئے،رانا ثنا اللہ

مکوآنہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی اسی طرح ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کیلیڈرغائب، موبائل فون بند، کوئی کارکنوں کی خیریت نہیں پوچھ رہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ کسی نے نہیں عمران خان نے اپنے آپ کوخودانجام تک پہنچایا،

پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی اسی طرح ختم ہورہی ہے،ان کیلیڈرغائب،موبائل فون بند،کوئی کارکنوں کی خیریت نہیں پوچھ رہا۔فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم نیانہیں قانون کے کٹہر یمیں لانیکافیصلہ کیاتوسب چھپ گئے،شہدائکی نشانیوں اوریادگاروں کوآگ لگائی،شہدائکی یادگاروں کی بیحرمتی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل الیکشن بھی لڑتے تھے،مخالفین کااحترام بھی کرتے تھے،

کیا تم کہتے نہیں رہے کہ مخالف نظر آئیتو انہیں چورکہو کیا تم نہیں کہتیرہیمجھیگرفتارکیاتولوگ باہر نکلیں گے گرفتاری پرصرف تربیت یافتہ لوگوں نیدفاعی تنصیبات پرحملیکیے،جبکہ اس کی گرفتاری پرکہیں بھی لوگوں نیاحتجاج نہیں کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان لوگوں کیذہنوں میں نفرت بوتارہا،رینجرز نیگرفتاری کی توسب سیپہلیٹانگ ٹھیک ہوئی،6ماہ سیعمران خان کی ٹانگ سے پلسترنہیں اتررہاتھا۔ رانا ثنا اللہ نیکہاکہ عمران خان کوجعلی الیکشن کیذریعے برسراقتدارلایاگیا

نوازشریف کوجعلی کیس کیتحت نااہل قراردیاگیا،2018میں جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ نے منصوبہ کے تحت سازش کی،وزیرداخلہ نیمخالفین کیخلاف نفرت،گالیوں کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے برسراقتدارآتے ہی مخالفین پرجھوٹے کیسزبنائے،عمران خان کاسب سیبڑاشکارمیں ہوا،میریخلاف کیس کواس کیاپنے لوگوں نے قبول نہیں کیا،ان کاخیال تھاعمران خان ملک میں اصلاحات لیکرآئیگا، لیکن اس نے مخالفین کیخلاف نفرت،گالیوں کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔

ادھر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے نئی فوجی عدالتیں نہیں بنائی جائیں گی، قانون پہلے سے موجود ہے، عدالتیں موجود ہیں اور وہ گزشتہ 75 برسوں سے مسلسل کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اداروں کو ٹارگٹ کر رہی ہے، عمران خان دوسرے ممالک کو بھی شامل کر رہے ہیں،

پاک فوج کی قربانیاں ہماری تاریخ کا تابناک حصہ ہیں، پاکستانی قوم پاک افواج سے محبت کرتی ہے، یہ وقت ہے کہ ساری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کا اظہار تشکر کرے اور اس رشتے کو مضبوط بنائے۔ سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے صرف اقتدار کیلئے اساس پر حملہ کیا، ایئربیس پر حملہ دشمن کرتا ہے کوئی محب وطن قومی اثاثوں پر حملہ نہیں کرسکتا، سیاستدانوں کے پاس اقتدار آتا جاتا رہتا ہے لیکن ہم نے کبھی افواج پاکستان کے ساتھ اپنے رشتے پر سوالیہ نشان نہیں بنایا۔

جویریہ اور سعود کو رشتہ ازدواج میں بندھے ہوئے تقریبا دو دہائیاں بیت گئی

کراچی (این این آئی)ماضی کی مقبول اداکارہ، ماڈل و میزبان جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے کچھ ہی ہفتے قبل ایک معروف اداکارہ نے ان کے گھر آکر جھوٹ بولا کہ سعود پہلے سے شادی شدہ ہے اور انہوں نے پہلی بیوی کو امریکا میں رکھا ہوا ہے۔جویریہ اور سعود نے 2005 میں شادی کی تھی اور انہیں رشتہ ازدواج میں بندھے ہوئے تقریبا دو دہائیاں ہو چکی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد سرائیکی ہیں اور ان کا آبائی تعلق ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) سے ہے جب کہ ان کی والدہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھتی ہیں لیکن وہ بھارتی شہر جودھپور سے ہجرت کرکے آئے تھے۔جویریہ سعود کے مطابق ان کی اور سعود کی پہلی ملاقات کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں ہوئی تھی، جہاں سعود کی بڑی بہن سمیت ان کے دیگر رشتے دار بھی آئے ہوئے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں دیکھتے ہی سعود کی بہن نے انہیں پسند کرلیا جب کہ تقریب میں سعود نے گلوکاری کی اور پورا وقت وہ انہیں گھورتے رہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سعود کی بہن نے ان سے موبائل نمبر لیا اور پھر تقریب ختم ہونے کے چند دن بعد سعود کے اہل خانہ رشتہ لے کر ان کی دادی کے ہاں پہنچ گئے، جس پر دادی نے انہیں والدین کے گھر جانے کا کہا۔جویریہ سعود کے مطابق رشتے کے لیے پہلے سعود ریمبو، شان اور ارباز خان سمیت متعدد اداکاروں کو ایک ساتھ لے کر آئے تھے جب کہ انہوں نے ہوشیاری کی کہ والدہ کے رشتے دار قوال مرحوم امجد صابری کو بھی ساتھ لے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ والدین نے رشتے سے انکار نہیں کیا لیکن سوچنے کے لیے وقت مانگا اور پھر تیسری بار سعود فوجی میجر کو ساتھ لے آئے اور والد کو بتایا کہ اس بار وہ پوچھنے نہیں آئے بلکہ ہاں سننے آئے ہیں، جس پر والد نے بھی رضامندی ظاہر کردی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ رشتہ طے ہونے کے بعد ان کے گھر ایک اداکارہ آئیں، جنہوں نے ان کی والدہ کو بتایا کہ سعود نے پہلے بھی شادی کر رکھی ہے اور انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو امریکا میں رکھا ہوا ہے۔جویریہ سعود کے مطابق اس وقت وہ رمضان المبارک کی وجہ سے اعتکاف میں تھیں،

اس لیے انہوں نے سعود سے بات نہیں کی لیکن عید کے موقع پر انہوں نے ان سے بات کرکے انہیں بتایا کہ اداکارہ نے ان کے اہل خانہ کو کیا بتایا ہے۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سعود نے انہیں بتایا کہ اسی اداکارہ نے انہیں یہ جھوٹ بولا ہے کہ جویریہ پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں۔اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اداکارہ نے ان کا رشتہ توڑوانے کی کوشش کی لیکن ایسا ہو نہیں سکا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اداکارہ پھر ان کی شادی میں بھی شریک ہوئیں اور ان کی تمام خوشیوں میں پیش پیش رہیں۔جویریہ سعود نے جھوٹ بولنے والی اداکارہ کا نام نہیں بتایا، تاہم کہا کہ وہ معروف اداکارہ تھیں اور ان کے ساتھ اب بھی ان کا تعلق ہے۔

بھارتی اداکار کی پراسرار موت، تحقیقات کا آغاز

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار ادتیا سنگھ راجپوت پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے وجہ موت جاننے کیلیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ادتیا سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ کے بیت الخلا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادتیا کے دوست جب ان سے ملنے کیلیے گھر پہنچے تو انہیں واش روم میں پڑا پایا۔ان کے دوست اور عمارت کے چوکیدار انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔وجہ موت جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر منشیات کے ضرورت سے زائد استعمال کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ادتیا سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کی شروعات 17 برس کی عمر میں کی تھی جبکہ وہ ’کرانتی ویر‘ اور ’میں نے گاندھی کو نہیں مارا‘ جیسی بڑی فلموں میں بھی کام کیا۔

جی 20 اجلاس، چین اور ترکیہ کے بعد سعودیہ اور مصر کا بھی سری نگر آنے سے انکار

سری نگر(این این آئی )مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا متنازع اجلاس منعقد کرکے قبضے کو قانونی قرار دلوانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی۔چین اور ترکیہ کے بعد سعودی عرب اور مصر نے بھی سری نگر آنے سے انکار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے ٹورازم سیکرٹری اروند سنگھ نے دہلی میں میڈیا کو گزشتہ روز بتایا کہ جی ٹوئنٹی ممالک میں سے چین، ترکیہ اور سعودی عرب نے ابھی تک اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر مدعو کیے گئے مصر نے بھی شرکت کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ سری نگر میں آج سے جی 20 ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس کے خلاف آج کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مکمل ہڑتال ہوگی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(این این آئی) حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام بحال کرانے کامیاب نہ ہونے، نادہندگی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور مہنگائی مزید بلند ترین سطح پر پہنچنے جیسے خطرناک عوامل کے باعث پیر کو بھی ڈالر کی بلند پرواز جاری رہی اور روپے کمزور رہا۔

کاروباری لین دین کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت اضافے کے بعد286روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 305 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروباری دورانیے کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 16 پیسے کی کمی سے 285.66 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بیرونی ادائیگیوں کے دبا اور غیریقینی سیاسی و معاشی حالات سے ڈالر نے دوبارہ اڑان بھری جس سے ایک موقع پر ڈالر 88 پیسے کے اضافے سے 286.70روپے کی سطح پر بھی آگیا تھا لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 73پیسے کے اضافے سے 286.70روپے کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 4روپے کے اضافے سے 305روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق جون تک ادائیگیوں کے دبائو سے ملک مشکلات دوچار رہے گا اور ریگولیٹر کی جانب سے امپورٹ ایل سیز کھلنے پر مزید مدت کے لیے قدغن برقرار رہیں گی۔ آئی ایم ایف معاہدے میں مسلسل تاخیر اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات کی آمد گھٹنے سے روپیہ دبائو کا شکار رہے گا۔ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں نے اس حوالے سے بتایاکہ اوپن مارکیٹ میں سپلائی گھٹنے سے ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے کیونکہ عازمین حج کی اوپن مارکیٹ میں ذرمبالہ کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 18 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمینٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1087 روپے ریکارڈکی گئی ہے جو پچھلے ہفتہ کے مقابلہ میں 0.66 فیصدکم ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1094 روپے ریکارڈکی گئی تھی،

اسی طرح 18 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1167 روپے ریکارڈکی گئی جو پچھلے ہفتہ میں بھی 1167 روپے تھی۔اعدادوشمارکے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1074 روپے، راولپنڈی 1079 روپے، گوجرانوالہ 1120 روپے، سیالکوٹ 1120روپے، لاہور1100 روپے، فیصل آباد 1085 روپے، سرگودھا 1087 روپے، ملتان 1103 روپے، بہاولپور1120 روپے، پشاور1050 روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1020 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1128 روپے، حیدرآباد 1150 روپے، سکھر1170 روپے، لاڑکانہ 1170 روپے، کوئٹہ 1190 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1193 روپے ریکارڈکی گئی۔

مصر،شادی سے قبل دلہن اور اس کے والد کی موت، خوشی کے بجائے خاندان میں صف ماتم بچھ گئی

قاہرہ(این این آئی )مصر کی شرقیہ گورنری کے ایک گاں میں ایک گھر میں شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئی جب دلہن اور اس کا والد ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق لڑکی اور اس کے والد کی ناگہانی موت کا یہ واقعہ رمیس صان الحجر روڈ پر پیش آیا جہاں دونوں باپ بیٹی ایک ٹریفک حادثے میں چل بسے۔

موت کے48 گھنٹے بعد لڑکی کی رخصتی تھی اور اس کے گھر میں اس کی شادی کی سرگرمیاں جاری تھیں۔لڑکی نے والد سے کہا کہ وہ عروسی لباس خریدنے کے لیے بازار جانا چاہتی ہے۔ اسے شادی کا لہنگا اور دیگر ملبوسات خرید کرنا تھے۔ اس کے لیے وہ اپنے والد کو ساتھ لے گئی۔باپ نے اپنی بیٹی کی درخواست کو رد نہیں کیا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے، لیکن انہیں یہ احساس نہیں تھا کہ یہ آخری “سفر” ہے، کیونکہ وہ ایک خوفناک حادثے دوچار ہونیوالے تھے۔

مزید برآں صان الحجر پولیس اسٹیشن کی سکیورٹی سروسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور معلوم ہوا کہ پک اپ ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔واقعے پر ایک رپورٹ تیار کی گئی جس کے بعد پبلک پراسیکیوشن آفس نے اس رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔حادثے میں فوت ہونے والیشخص کی شناخت حمادہ رمضان طہ الدغیدی اور ان کی جواں سال بیٹی شہد کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں کی لاشیں گھرپہنچنے پر لواحقین میں کہرام برپا ہوگیا اور اس المناک حادثے پر ہرآنکھ اشک بار تھی۔

جدہ ٹاور بلند ترین فلک بوس عمارت کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

جدہ(این این آئی )دنیا کے کسی بھی ملک نے اتنی زیادہ تعداد میں فلک بوس عمارتوں کو نہیں اپنایا جس طرح چین نے ان تعمیرات میں حصہ لیا ہے۔ یہی وجہ ہے اب دنیا کی فلک بوس عمارتوں کو دیکھیں تو ان میں سے نصف کے قریب چین میں موجود ہیں۔ اس طرح چین بلند عمارتوں اور تعمیراتی عجائب میں سر فہرست ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کونسل آف ٹال بلڈنگز اینڈ اربن ہیبی ٹیٹ کے اعداد و شمار میں کہاگیاکہ دنیا کے 25 سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں سے 12 شہر چین میں ہیں۔ ان بارہ شہروں میں سب سے زیادہ فلک بوس عمارتیں موجود ہیں۔فلک بوس عمارتوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے اوپر 25 شہروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویژوال کیپٹلسٹ کی جانب سے شائع رینکنگ کا جائزہ لیا۔

اس فہرست میں سب سے اوپر ہانگ کانگ ہے۔ اس شہر میں 657 فلک بوس عمارتیں ہیں۔ ان میں سے بھی 6 عمارتیں 300 میٹر سے زیادہ بلند ہیں۔ شینزین شہر دوسرے نمبر پر اور گوانگزو پانچویں نمبر پر ہے۔ یہ دونوں شہر پرل ریور ڈیلٹا کے نام سے مشہور ترقی پذیر میگا سٹیز کا حصہ ہیں۔ ان شہروں میں 15 سو سے زیادہ فلک بوس عمارتیں ہیں۔ یہ بات حیران کن ہے کہ شینزین 1970 کی دہائی تک مچھلی پکڑنے والوں کا ایک چھوٹا سا گاں تھا۔

نیویارک شہر 421 فلک بوس عمارتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔اس اعداد و شمار کو ایک اور نقطہ نظر سے دیکھیں تو چین کے پاس اس فہرست میں باقی دنیا کے مقابلے سب سے زیادہ فلک بوس عمارتیں ہیں۔سعودی عرب میں تعمیر ہونے والا جدہ ٹاور برج خلیفہ کو دنیا کی بلند ترین عمارت کے طور پر پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔ اسی طرح کوالالمپور میں “مردیکا 118” عمارت ہے جو دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے تیار ہے ۔ یہ عمارت جون 2023 میں کھل جائے گی۔

آئی پی ایل،کوہلی کی ٹیم کو باہر کرنے پر مداح شبمن اور انکی بہن پر برس پڑے

ممبئی ( این این آئی) انٹرنیشنل پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی کرکٹر شبمن گل اور ان کی بہن شاہنیل گل کے لیے سوشل میڈیا پر نامناسب زبان کا استعمال اور انہیں بدسلوکی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آئی پی ایل میں 70واں میچ گجرات ٹائٹنز اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)کے درمیان کھیلا گیا جس میں آر سی بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 197رنز بنائے، ٹیم کے اوپنر ویرات کوہلی نے 61گیندوں پر 101رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔تاہم گجرات ٹائٹنز کی جانب سے اوپنر شبمن گل نے 52 گیندوں پر دھواں دھار 104 رنز بنا ڈالے اور یوں شبمن کے باعث ٹائٹنز کو فتح حاصل ہوئی جب کہ رائل چیلنجرز بنگلور لیگ سے باہر ہوگئی۔

کوہلی کی ٹیم کے لیگ سے باہر ہونے پر اسٹار کرکٹر کے مداح سوشل میڈیا پر آپے سے باہر ہوگئے اور آر سی بی کی شکست کی وجہ شبمن گل کو قرار دیا۔صرف یہی نہیں بلکہ کچھ صارفین نے تو کرکٹرکی بہن شاہنیل گل کو بھی نہ چھوڑا اور شاہنیل کی 4ہفتے قبل اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر پر منفی تبصروں کی لائن لگ گئی۔ویرات کوہلی کے مداحوں نے ناصرف شاہنیل کو نشانہ بنایا بلکہ ان کی پوسٹ پر شبمن کے لیے بھی انتہائی غلط زبان استعمال کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ویرات کوہلی کے مداح روہت شرما اور مہیندرا سنگھ دھونی کی موت کی جھوٹی خبریں اور ان کی موت کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔دوسری جانب متعدد صارفین کی جانب سے منفی ٹوئٹس کی مذمت کی گئی ، مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ اسی لیے وہ آر سی بی کو سپورٹ نہیں کرتے کیونکہ ویرات کوہلی کے مداحوں کو اپنی حدود کا نہیں پتا، وہ حد سے تجاوز کرجاتے ہیں۔

شعیب اختر میرے 250روپے کے مقروض ہیں‘ثقلین مشتاق نے دلچسپ قصہ سنا دیا

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے انکشاف کیا ہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ان کے مقروض ہیں، انہوں نے ان سے کپڑے خریدنے کے لیے رقم لی تھی جو اب بھی واجب الادا ہے۔گزشتہ دنوں ثقلین مشتاق نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے نجی زندگی اور کرکٹ کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

میزبان کے ایک سوال پر انہوں نے شعیب اختر کی تصویر دیکھتے ہوئے انہیں شعبی اور شعیب ایکٹر کے لقب سے پکارا اور بتایا کہ وہ دونوں کرکٹ کھیلنے سے بھی قبل بلکہ بچپن سے ہی دوست ہیں۔ دونوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا لگا رہتا تھا اور ایک ساتھ دال روٹی کھایا کرتے تھے۔دوران گفتگو انہوں نے شعیب اختر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت جذباتی انسان ہیں، خود مذاق کرلیتے ہیں لیکن کوئی دوسرا مذاق کرے تو برا مان جاتے ہیں۔

ثقلین مشتاق نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب شعیب اختر نے ان سے 250 روپے کپڑے خریدنے کی خاطر ادھار لیے تھے جو اب تک واپس نہیں کیے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ دونوں 25افراد کی ٹیم کے ہمراہ کراچی میچ کھیلنے کے لئے آئے تھے، اس وقت ایک کمرے میں دو کھلاڑیوں کو رہنا پڑتا تھا، میں اور شعیب ایک ہی کمرے میں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہمیں ڈیلی الائونس نہیں ملتا تھا، ہم ڈیڑھ دو ہزار روپے لے کر گھر سے نکل جاتے تھے ، میرے پاس اس رقم میں سے 250 روپے باقی تھے جبکہ شعیب اختر کے پیسے ختم ہوچکے تھے۔ تاہم ایک فلم دیکھنے کے بعد شعیب اختر کو نئے پینٹ شرٹ خریدنے کی خواہش ہوئی تو انہوں نے بقیہ رقم سے وہ کپڑے خریدے۔ثقلین مشتاق نے مزید بتایا کہ شعیب اختر کو شاپنگ کا بہت شوق تھا، ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ڈرتے تھے کہ کہیں وہ ان سے پیسے ادھار نہ مانگ لیں۔

pti

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اسکے تحت ہونے والا کریک ڈائون کو کالعدم قرار دے۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کیا جا سکتا،آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج سے لڑانے کیلئے ہے۔ فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے،آئین پاکستان ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔