All posts by mshijazi

صارفین نے شہناز گل کو غیر مہذب قرار دے دیا

ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ شہناز گل کو ان کے سوشل میڈیا صارفین نے غیرمہذب اور بدتمیز قرار دے دیا۔ شہناز حال ہی میں اداکار نواز الدین صدیقی اور نیہا شرما کی فلم جوگیرا سارا را را کی اسکریننگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں نظر آئیں،جہاں وہ روایتی لباس (آف وائٹ کرتا اور گلابی دوپٹہ)پہنے ہوئی تھیں۔بہت زیادہ شہرت کی حامل شہناز کو اسکریننگ کی تقریب میں دیکھتے ہی پرستار ان کے گرد جمع ہوگئے،

اس دوران جب وہ اپنی کار کی جانب جانے لگیں تو پرستاروں نے سلیفی بنانا شروع کردی۔اس دوران دیگر پرستاروں نے ان سے سیلفی بنوانے کی درخواست کی۔تاہم انہوں نے اس کے بجائے یہ کیاکہ ایک پرستار کا موبائل فون لے کر ایک سیلفی بنائی اور وہاں سے روانہ ہوگئیں۔لیکن جب انٹر نیٹ صارفین نے اس منظر کو ایک ویڈیو میں دیکھا تو انہوں نے شہناز کے اس اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں غیرمہذب قرار دیا۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ شہرت ہر ایک کو راس نہیں آتی۔

زونوٹک انفیکشن وہ بیماریاں ہیں جو جانور سے انسان تک پھیلتی ہیں،ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑو

کراچی(این این آئی)وفاقی جامعہ اردو ،شعبہ خردحیاتیات، پاکستان میرین اور ماحولیاتی مائکروبیالوجی لیبارٹری PMEML، امریکن سوسائٹی آف مائیکروبائیولوجی ASM اور پاکستان سائنسی اور تکنیکی معلومات کا مرکز PASTIC کے تحت مائکرو بائیولوجی میں حالیہ رجحانات پر لیکچر سیریز کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعید خان ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑو سندھ انسٹیٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ، کراچی تھے۔

لیکچر سیریز کی چیف ارگنائزر کے فرائض ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے انجام دئیے۔پروگرام کا باقاعدہ اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑونے زونوٹک انفیکشن کے بارے میں شرکا کو بتایا کہ زونوٹک انفیکشن وہ بیماریاں ہیں جو جانور سے انسان تک پھیلتی ہیں۔ یہ انفیکشنات عموماً جانوروں کے ساتھ قریبی تعامل میں حاصل ہوتی ہیں، مثلاً خوراکی آب و ہوا یا جانوروں سے لمس کے ذریعے۔ زونوٹک انفیکشنات ایک سے زیادہ طریقوں سے پھیلتی ہیں اور یہ انفیکشنات عموماً بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں جو بعض اوقات سخت مرضیں جیسے خراشی بخار اور نزلہ زکام تک پہنچ سکتی ہیں۔

اندرونی طور پر منسلک زونوٹک انفیکشنات مختلف طریقوں سے منتقل ہوسکتی ہیں، انفیکشن زائدہ گردش کے ذریعے بھی پھیل سکتی ہے،مثلاخوراک یا پانی کے زریعہ منتقل ہو سکتی ہے جب ایک میزبان جانور انفیکٹڈ ہو جاتا ہے اور اس کا عدم پختگی اور صحت میں کمزوریوں کی وجہ سے وہ زیادہ منتقل کرنے کے قابل ہوتا ہے۔خارجی طور پر منتقل زونوٹک انفیکشنز اس طرح پھیلتی ہیں کہ اگر انفیکٹڈ جانور سے لوگ یا دوسرے جانور تعامل میں آئیں تو انفیکشن آگے پھیل جاتی ہے۔ڈاکٹر سعید خان نے منکی پاکس وائرس کی وباء کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا:

منکی پاکس کا بنیادی کارکردگی کا باعث “منکی پاکس وائرس” ہوتا ہے جو پوکس وائرس خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ وائرس عموماً بندر یا دوسرے حیوانات سے منتقل ہوتا ہے اور انسانوں میں انفیکشن کی وجہ بنتا ہے۔منکی پاکس انفیکشن عموماً متاثرہ جانوروں سے لمسی تعامل کے ذریعے یا ان کے برتنوں، کپڑوں یا دیگر مصنوعات کے استعمال سے منتقل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، بندر، جنگلی گیلہریا یا دوسرے متاثرہ جانوروں کو چھونے سے منکی پاکس کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔منکی پاکس انفیکشن افراد کے درمیان قریبی رابطے کی بنا پر پھیل سکتا ہے۔

مثلاً، اگر انفیکٹڈ شخص کے راستے اور بدن کے ٹکڑے کو چھوا جائے یا اگر متاثرہ شخص کے مندرجہ بالا اشیاء استعمال کی جائیں تو منکی پاکس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔منکی پاکس انفیکشن کے علامات و علائم عموماً بخار، تشنج، پوکس یا دانے، اور عام طور پر بدن کے مختلف حصوں پر پھیلنے والے پچھوڑے شامل ہوتے ہیں۔ عام طور پر، یہ علامات ایبولا بیماری کی طرح ہوتی ہیں، لیکن منکی پاکس کم تشدد ہوتا ہے اور عام طور پر ایبولا کی طرح مہلک نہیں ہوتا۔ قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی نے ڈاکٹر سعدیہ خلیل کو منکی پاکس پر سمینار منعقد کرنے کو سراہتے ہوئے کہا ایسے سیمینار منکی پاکس کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

یہ لوگوں کو انفیکشن کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے، جیسے کہ اس کے علامات، وجوہات، روک تھام اور علاج کے بارے میں۔ چیئر پرسن ڈاکٹر زیبا عمران نے کہا سیمینار میں منکی پاکس کی بہترین احتیاطی تدابیر پر تبصرہ کیا۔ لوگوں کو انفیکشن سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات، مثلاً صحت مند رویہ، ہاتھوں کو صاف کرنا، جانوروں سے تعامل سے بچنا وغیرہ سکھایا جا سکتا ہے۔اس لئے ایسے سمینار کا انعقاد ضروری ہے اس پروگرام کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے دونوں مہمان خصوصی رجسٹرار اور چیئرپرسن مائیکروبائیولوجی اور ڈاکٹر اقبال عالم کا شکریہ ادا کیا،ور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہابحیثیت مائیکروبیالوجسٹ ہمیں لوگوں میں ان بیماریوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنی ہے یہ آگاہی کے سیمینار اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیںپروگرام کے اختتام پر رجسٹرار ڈاکٹر زرینہ اور چیئرپرسن مائکروبیالوجی ڈاکٹر زیبا عمران نے دونوں مہمان خصوصی کو شیلڈز اور گلدستے پیش کیے

کتے بھی خواب دیکھتے ہیں، جگانا خطرناک ہوسکتا ہے،ماہر نفسیات

بوسٹن(این این آئی)کیا آپ جانتے ہیں کہ پالتو کتے بھی سونے کے دوران خواب دیکھتے ہیں۔ لیکن کیا خواب دیکھتے ہیں اس کا جواب شاید ہارورڈ میڈیکل اسکول کی ایک ماہر نفسیات نے ڈھونڈ نکالا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہارورڈ میڈیکل اسکول کی کلینیکل اور ارتقائی ماہر نفسیات ڈاکٹر ڈیرڈری بیرٹ نے ایک مطالعہ شائع کیا ہے جس میں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کہ کتے خواب میں کیا دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کتے بھی انسانوں کی طرح ممکنہ طور ہپر اپنے روزمرہ کے تجربات کے بارے میں خواب دیکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انسان انہی چیزوں کے بارے میں خواب دیکھتے ہیں جو وہ دن بھر تجربہ کرچکے ہوں۔ اور یہ سوچنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ جانور اس معاملے میں انسانوں سے مختلف ہیں۔ چونکہ کتے عام طور پر اپنے مالکان سے بہت زیادہ قربت رکھتے ہیں، اس لیے یہ ممکن ہے کہ کتا آپ کے چہرے، آپ کی بو اور آپ سے کھیلنے یا آپ کو تنگ کرنے کے بارے میں خواب دیکھ رہا ہو۔

تاہم ماہر نفسیات نے کہا اگرچہ یہ یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ کتا کیا خواب دیکھ رہا ہے لیکن چند علامات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے جیسے اگر وہ دوڑنے کا خواب دیکھ رہے ہوں گے تو ان کے پنجے یا ٹانگیں مڑنا شروع ہو جائیں گی یا پھر کسی دوسرے کتے یا انسان کے ساتھ بات چیت کررہے ہوں گے تو نیند میں ہی بھونکنا شروع کردیں گے۔لیکن جب ڈرائونے خوابوں کی بات آتی ہے تو انسانوں کی طرح ہی کتے بھی ڈرانے خواب دیکھ سکتے ہیں۔

امریکن کینل کلب (پالتو کتوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنے والا ادارہ)مالکان کو تجویز دیتا ہے کہ سوتے ہوئے کتوں کو نہ جگائیں کیونکہ اگر وہ خوفناک خواب دیکھ رہے تھے تو اس کے اثر کی وجہ سے وہ آپ پر حملہ کرسکتے ہیں۔بظاہر کتے کو جگا کر تسلی دینا آپ کے نزدیک زیادہ سودمند ہو لیکن اس سے خطرات منسلک ہیں۔ کیونکہ یہی حالت بعض انسانوں کو بھی پیش آتی ہے کہ جب خوفناک خواب سے جگائے جاتے ہیں تو کچھ ساعتوں تک انہیں سمجھنے میں دیر لگتی ہے کہ کہاں اور کس کے ساتھ ہیں۔

چین پاکستان کو قرض واپسی میں مزید مہلت دینے کیلئے رضا مند

اسلام آباد (این این آئی)چین پاکستان کو قرض واپسی میں مزید مہلت دینے کے لیے رضا مند ہوگیا۔ ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ 1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور ایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے فنڈز سے پاکستان کو فوری سہارا میسر آئے گا۔

تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے لیے پاکستان کو کچھ ممالک سے 400ملین ڈالر تک کی امداد ملنے کا امکان ہے۔پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر تک 3.7ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے جبکہ موجودہ ملکی ذخائر 4.3ارب ڈالر کی سطح تک گرگئے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ جون میں قرضوں کی 2اہم ادائیگیوں کے بعد چین پاکستان کی مزید مالی معاونت کرے گا۔

بھارت نے اپنے حامی افغان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دیدیا

ممبئی ( این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے اپنے حامی افغان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دیتے ہوئے 3میچوں پر مشتمل سیریز کے انعقاد کو مشکل قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ نے افغانستان کے ساتھ شیڈول 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کو بزی شیڈول کی وجہ سے مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (7سے 12جون) اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 12جولائی سے 13اگست تک شیڈول ہے۔

قبل ازیں دونوں بورڈز نے منصوبہ بنایا تھا کہ 20سے 30جون کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے، جس کے بعد بھارتی ٹیم جولائی کے ابتدا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کرے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے انکار کی دوسری وجہ ڈزنی اسٹار کے ساتھ براڈ کاسٹ معاہدہ ختم ہونا اور نیا ٹینڈر سامنے آنا ہے۔دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے صدر میر وائس اشرف، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اراکین اور سری لنکن بورڈز کے اعلی حکام ایشیاکپ کے میزبان اور شیڈول کے اعلان کے علاوہ آئی پی ایل فائنل کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ دونوں سربراہان سیریز کو یقینی بنانے کیلئے بات چیت آگے بڑھا سکتے ہیں۔

بلند عمارتوں کی چھتوں پر پودے نہ لگانے والوں پر 10لاکھ روپے جرمانے کا حکم

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے بلند عمارتوں کی چھتوں پر پودے نہ لگانے والوں پر 10لاکھ روپے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر 2لاکھ جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیلئے جرمانے کی رقم میں اضافہ کردیا اور حکم دیا کہ فصلوں کو جلانے والوں پر ایک لاکھ روپے کے بجائے اب 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔عدالت نے بلند وبالا عمارتوں کی چھتوں پر پودے نہ لگانے والوں پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے احکامات دئیے کہ گرین بیلٹس پر تجاوزات ختم کی جائیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسموگ کے تدارک کے معاملے پر غفلت برداشت نہیں کریں گے۔

منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ،حکومت کو 500ارب روپے کی اضافی آمدن ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق فروری میں عائد کئے گئے 177ارب روپے کے ٹیکسز آئندہ وفاقی بجٹ 2023-24 میں برقرار رہیں گے،منی بجٹ ٹیکسز برقرار رہنے سے حکومت کو 500ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح کو 18فیصد پر برقرار رکھا جائے گا اور لگژری اشیاء پر 25فیصد سیلز ٹیکس بھی برقرار رہے گا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان فائلرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیاہے، نان فائلرز سے لین دین کرنے والوں کی بھی مانیٹرنگ ہوگی جبکہ ٹیکس چوروں کیخلاف آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز کر کے ٹیکس آمدن بڑھائی جائیگی، ایف بی آر کو ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھانے کا بھی ہدف دیا گیا ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کا دماغی توازن درست نہیں ،عبدالقادر پٹیل

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور وہ شراب اورکوکین کا استعمال کرتے ہیں،عمران خان جب وزیراعظم تھا تو اس وقت بھی میں نے کہا تھا کہ یہ دماغی طور پر درست نہیں ہے، اس کو میوزیم میں رکھو، اس طرح کی دوسری چیز آپ کو نہیں ملیں گی، اگر سپریم کورٹ نے عمران خان کو پاگل قرار دے دیا تو ہم عدالتی فیصلے کو تسلیم کرلیں گے۔

جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتار ہوئے تھے پمز ہسپتال میں سینئر ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا تھا لیکن رپورٹ سامنے آنے سے پہلے ہی ان کو رہا کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موصوف 5،6 ماہ اپنے پیر پر اتنا بھاری پلاسٹر چڑھا کر چلے حالانکہ کسی رپورٹ میں ان کے پیر میں فریکچر کی رپورٹ نہیں ہے۔ عمران خان پر حملے کیبعد اسپتال پہنچنے پران کا میڈیکل کیا گیا تھا،

میڈیکل رپورٹ پبلک پراپرٹی ہوتی ہے جسے میں عوام کے سامنے پیش کررہا ہوں۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان شراب اور کوکین کا استعمال کرتے ہیں اور ان کا دماغی توازن بھی درست نہیں ہے،عمران خان کو ریمانڈ کے دوران ضمانت ملے یا عدالت کی طرف سے ایسا انصاف مل جائے کہ آپ کے اگلے پچھلے سارے گناہ معاف ہوجائیں لیکن جو چیز ریکارڈ پر موجود ہے وہ ہے۔

وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ حملے کے بعد عمران خان کی ٹانگ پر گولیوں کے ٹکڑے لگے تو فریکچر کا کہہ کر پلستر کروالیا مگر ان کی میڈیکل رپورٹس میں ٹانگ میں فریکچر ہونے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ دنیا کا کون سا پلستر ہے جو چھ چھ مہینے تک ٹانگ پر چڑھا رہتا ہے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جن ڈاکٹروں نے عمران خان کو پانچ چھ مہینے تک پلاسٹر پہنے رہنے کی تجویز دی انہیں بھی بلایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا یورین سیمپل بھی لیا گیا لیکن جب تک پورا تناسب نہیں آجاتا میں رپورٹ جاری نہیں کروں گا لیکن ابتدائی رپورٹ میں نشے کی چیزیں جن میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال ہوا ہے لیکن جب تک تناسب نہیں آتا ہم کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچیں گے،اب جب تناسب نکل آئے گا کہ اس میں کتنا فیصد پاڈر، کوکین اور شراب ہے تو وہ بھی جاری کردی جائے گی۔کوکین، شراب، فریکچر کا دھوکا ایک طرف رکھیں لیکن میڈیکل رپورٹ کہتی ہے جب ہم نے ان کا جائزہ لیا تو ان کی حرکات و سکنات کسی فٹ آدمی کی نہیں ہیں، دماغی طور پر درست آدمی کی نہیں ہیں بلکہ سوالیہ نشان ہے،کچھ حرکتیں ایسی تھیں جو عام آدمی کی نہیں ہوتیں،پاکستانیوں سے اپیل ہے اپنے بچے ان کے حوالے نہ کریں۔

ایک سوال کے جواب میں 9مئی کے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو مئی کو کیا ہوا سب کو پتا ہے، عمران خان نے ریڈ لائن کراس کردی، ہم نے بھی کوڑے کھائے، جیلیں بھی دیکھیں لیکن فوج کے ساتھ کھڑے رہے،جب جب اس ملک پر برا وقت آیا ہم فوج کے ساتھ کھڑے رہے ،ہم وہ لوگ ہیں جو سمندر میں بھی اپنی بحری فوج کو مدد فراہم کرتے ہیں ہم شہدا کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ اسی شخص کو ہمارے ڈیم والے جج نے صادق اور امین قرار دیا تھا، یہ61اور 62کا فیصلہ تو میرے حق میں بھی آیا ہے لیکن یہ سیاسی معاملات ہیں اس کو وہیں تک رکھیں، یہ صادق اور امین بھی نہیں رہے اور یہ ساری چیزیں بھی نکل آئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ، چھ کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے اور6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جمعہ کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 949ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.62فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواتاہم 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران1202ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3 کا نتیجہ مثبت آیا، مثبت کیسزکی شرح 0.25فیصد رہی۔

مسجد حرام کے سعودی کوریڈور کے افتتاح پرعازمین انتہائی پرجوش

مکہ مکرمہ (این این آئی )عمرہ کی سعادت اور فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حرم مکی پہنچنے والے عازمین کی طرف سے حال ہی میں مسجد حرام میں سعودی کوریڈور کے افتتاح پر سعودی قیادت کو مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ عازمین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مسجد حرام کی توسیع اور مطاف کوری ڈور کے افتتاح کو سراہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام میں آنے والے زائرین اور عازمین کی طرف سے حال ہی میں کھولے گئے سعودی کوریڈور کو سراہا اور اسے سعودی عرب کوریڈور نام رکھنے کی بھی ستائش کی ہے۔سوڈان سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ڈاکٹر محمد کسبہ نے کہا کہ اسلامی فن تعمیر میں مسجد حرام میں دکھائی دینے والی ترقی اورغیرمعمولی توسیع پوری تاریخ میں اسلام میں آنے والی سب سے بڑی توسیع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خادم حرمین شریفین کی زائرین کے لیے خدمات سنہرے حروف میں لکھے جانے کے لائق ہیں کیونکہ مسجد حرام میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور انہیں ہرممکن سہولت کی فراہمی سعودی قیادت کی اولین ترجیح ہے۔ مسجد حرام کے نئے کوریڈور کا افتتاح ان ہی خدمات کا حصہ ہے جس کے کھولے جانے کے بعد عازمین کو عبادت کی مزید سہولت ملے گی۔”سعودی گیلری” کا نام رکھنے اور اس کا افتتاح کرنے کی منظوری کو عازمین حج نے سراہا۔

“سعودی گیلری” کا نام رکھنے اور اس کا افتتاح کرنے کی منظوری کو عازمین حج نے سراہا۔بھارت سے تعلق رکھنے والے حاجی فیصل ابو فیاض نے کہا کہ سعودی پورٹیکو جدید اسلامی فن تعمیرکا ایک نیا ماڈل ہے جس میں قدرتی سنگ مرمر، انجینیرنگ اور تعمیراتی آرائش، اور چمکتی ہوئی روشنیاں اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ہیں۔مصری شہریت کے حاجی سعید احمد نے کہا کہ سعودی کوریڈور زمزم کے بابرکت پانی اور راہداری کے ساتھ پھیلے ہوئے متعدد مشرابیوں سے تمام خدمات سے آراستہ ہے۔ راہداری کے اطراف میں ہرطرف کھلے ہال موجود ہیں جہاں نمازی سہولت اور سکون کے ساتھ عبادت کرسکتے ہیں۔

حکومت نے لیک آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیا

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے لیک ہونے والی آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیا۔انکوائری کمیشن کو سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔جمع کرائے گئے ٹرانسکرپٹ میں پرویز الہٰی اور ارشد جوجہ ایڈووکیٹ کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے۔

حکومت کی جانب سے پرویز الہٰی اور وکیل عابد زبیری کی مبینہ آڈیو گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار اور طارق رحیم کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔حکومت نے فیصل چوہدری اور فواد چوہدری کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی کے ابوذر چدھڑ کی مبینہ آڈیو گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کی مبینہ آڈیو کا بھی ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی ساس مہ جبین نون اور مسز رافعہ کی مبینہ آڈیو کا بھی ٹرانسکرپٹ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔صحافی عبدالقیوم صدیقی اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہیاٹارنی جنرل آفس نے ٹرانسکرپٹ کی دستاویزات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔

عمران خان کے قانونی مشیر بابر اعوان لندن چلے گئے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بابر اعوان جمعہ کو دن ایک بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق بابر اعوان غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔بابر اعوان عمران خان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور ان کے قانونی مشیر بھی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق بابر اعوان کا لندن کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، جلد واپس آجائیں گے۔