All posts by mshijazi

پاکستان کی 3بڑی جماعتوں نے مودی کو ناقابل بھروسہ قرار دیدیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی3بڑی جماعتوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ناقابل بھروسہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں (ن) لیگ کے بلال اظہر کیانی، پی پی کے آغا رفیع اللہ اور پی ٹی آئی کے صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو حالیہ تقریر اور ٹوئٹ کے بعد پاکستان کی 3بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے ناقابل بھروسہ قرار دیا ہے۔تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ نریندر مودی شاید اس سیزفائر کو آگے لے کر نہیں چلیں گے۔رہنماؤں نے کہا کہ اگر نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پھر کوئی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاک فوج اسے پھر منہ توڑ جواب دے گی۔

پیارے بھائی رجب ایردوان کی طرف سے پاکستان کی حمایت ، غیر متزلزل یکجہتی کے بھرپور اظہار پر دلی خوشی ہوئی،شہباز شریف

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے پاکستان کی حمایت اور غیر متزلزل یکجہتی کے بھرپور اظہار پر دلی خوشی ہوئی۔منگل کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ، سدابہار اور مستقل برادرانہ تعلقات پر فخر ہے جو ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کیلئے ان کے تعمیری کردار اور مشترکہ کوششوں کیلئے خاص طور پر شکر گزار ہوں،دعا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزیدمظبوط ہوں کیونکہ ہم اپنے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرتے ہیں۔

نامور اداکارہ عائزہ خان کی تازہ پوسٹ تنقید کی زد میں آگئی

کراچی (این این آئی)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ہردلعزیز اداکارہ عائزہ خان کو اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے اور اپنی پوسٹ میں اس پر فخر کرنے پر فینز نے انکی جم کرکھینچائی کردی۔ڈراما ”پلِ صراط”،”بری عورت”اور”پیارے افضل”میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائزہ خان نہ صرف شوبز انڈسٹری میں ایک مشہور شخصیت ہیں بلکہ سوشل میڈیا کی دنیا میں بھی انکے نام کا ڈنکا بجتا ہے جہاں وہ نت نئی پوسٹس سے ہر لمحہ اپنے فینز کو محظوظ کرتی نظر آتی ہیں۔لیکن جب حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران عائزہ خان کو اپنے ملک کی حمایت کرنے اور محب وطن ہونے کا ثبوت پیش کرنا چاہیے تھا اس وقت انکا سوشل میڈیا اکانٹ خاموشی کا عالم پیش کررہا تھا۔ایسے میں فینز جو انکی پوسٹ کے منتظر تھے اب معاملات طے پاجانے اور جنگ بندی ہوجانے کے بعد اداکارہ کا انسٹاگرام اکانٹ کا رخ کرنے پر سیخ پا ہوگئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اداکاری کی تعلیم حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔یونیورسٹی آف دی آرٹس لندن سے لی گئی ان تصاویر میں عائزہ کو اپنے اسکول کے ساتھیوں کے ساتھ مخلتف پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے جنہیں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں عائزہ خان نے سیکھنے کے جذبے پر فخر کا اظہار کرڈالا۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،کلاس میں کسی نے مجھ سے پوچھا، جب آپ پہلے ہی عائزہ خان ہیں تو پڑھنے کا کیا فائدہ؟میں نے جواب دیا،میں اس لیے نہیں پڑھ رہی کہ میں عائزہ خان ہوں۔ میں اس لیے پڑھ رہی ہوں تاکہ میں اپنی بیٹی، اپنے مداحوں اور ان تمام لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل بن سکوں جو مجھے دیکھ کر خواب دیکھتی ہیں۔اداکارہ مزید بتاتی ہیں، میں چاہتی ہوں وہ دیکھیں کہ عائزہ ہونا ان کی کامیابیوں کے مقابلے میں ایک سمندر میں صرف ایک قطرے کے برابر ہے، اس لیے کبھی سیکھنا مت چھوڑیں اور کبھی ترقی کرنا مت چھوڑیں۔ابھی یہ تصاویر منظرعام پر آئی ہی تھیں کہ کمنٹ سیکشن میں صارفین کی جانب سے متضاد تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید ماں بننے والی ہیں

کراچی(این این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید ماں بننے والی ہیں، مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان کردیا۔صنم سعید نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی زندگی کی ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر بچپن کی چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا، جن میں وہ اپنی والدہ کیساتھ بیحد خوش نظر آرہی ہیں۔صنم سعید نے ماں کے دن کی مناسبت سے اپنی والدہ کے نام ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ اپنی ماں کی بے لوث محبت اور حفاظت پر شکر گزار ہیں، اور دعا گو ہیں کہ وہ بھی اتنی ہی مضبوط اور مہربان ماں بن سکیں۔ اداکارہ نے مدرز ڈے کے موقع پر یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر مداحوں نے ان کیلئے خوب نیک تمناں کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس صنم سعید نے ساتھی اداکار محب مرزا کے ساتھ اپنی شادی کا اعتراف کیا تھا، محب مرزا صنم سے قبل اداکارہ آمنہ شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔یاد رہے کہ صنم سعید ان دنوں نیٹ فلکس اردو کے بڑے پراجیکٹ جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

آسڑیلوی کرکٹرز بھارت میں کھیلنے سے ہچکچانے لگے

نئی دہلی (این این آئی)آسٹریلوی کرکٹرز کو سیکیورٹی اور حفاظت کا خوف لاحق ہو گیا، دوبارہ واپس جا کر انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے سے ہچکچانے لگے۔آسٹریلوی کرکٹرز نے کہا ہے کہ وہ بھارت واپس جانا نہیں چاہتے ہیں۔اس معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے موقف اختیار کیا ہے کہ جو کھلاڑی نہیں جانا چاہیں گے اُن کے فیصلے کی حمایت اور دفاع کریں گے۔آئی پی ایل کھیلنے والے کچھ آسٹریلوی کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف واپس وطن پہنچ چکے ہیں۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے معطل کیا گیا تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے لیگ کو 16 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا فیصلہ 24 گھنٹوں میں ہونے کا امکان

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے جبکہ فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مصروفیات کے سبب غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے۔فرنچائزز کا انحصار مکمل طور پر مقامی کھلاڑیوں پر ہو گا۔اس سے قبل پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا تھا۔پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائز سے پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے فوری بعد رابطہ کیا تھا اور کہا کہ غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیں۔پی ایس ایل انتظامیہ نے پیغام دیا کہ ممکن ہے پی ایس ایل کے لیے اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔

رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے کہ رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،جعفر ایکسپریس میں بھارت کے تانے بانے ملنے کے باوجود پاکستان نے بھارت کے خلاف ایکشن نہیں لیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان ایئر فورس کو حکم یہ دیا گیا تھا کہ جو طیارے میزائل ماریں صرف انہیں گرایا جائے اس لیے پانچ جہاز گرائے ورنہ دس سے پندرہ بھارتی جہاز گرا سکتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ جب پاکستان نے رافیل طیارے گرائے تو صبح چار بجے چین، ترکی سمیت کئی دوست ممالک کے سفیر دفتر خارجہ آئے، یقینا چین خوش ہو گا مگر مشین کے ساتھ بہادر ماہر پائلٹ بھی انتہائی اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 22اپریل کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، ہمیں اندازہ تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد یہ کچھ کریں گے، ہم تیار تھے۔نائب وزیراعظم نے کہاکہ6 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کیے گئے،ہم نے دنیا کو کہا تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے مگر حملہ ہوا تو بھرپورجوا ب دیں گے، بھارت نے پاکستان میں 6مقامات پر 24حملے کیے اور پھر ان کو بھرپور جواب دیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا تھا مگر اس کو منہ کی کھانا پڑی، خطے میں اس وقت پاکستان کی بالادستی قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوان اچھی طرح جانتے ہیں کہ اپنے ملک کی عزت کس طرح کرانی ہے،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ایک سوال کے جوا ب میں انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے،90ہزار جانیں، 150ارب ڈالرز کے براہ راست، 450ارب کے بالواسطہ نقصانات،پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کا شکار کون سا ملک ہے، دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، جعفر ایکسپریس میں بھارت کے تانے بانے ملنے کے باوجود پاکستان نے بھارت کے خلاف ایکشن نہیں لیا۔

بھارت کشمیر پر اکڑ دکھائے گا لیکن ٹرمپ کا بیان آچکا ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت کشمیر پر اکڑ دکھائے گا لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آچکا ہے، وہ دنیا بھر کے فلیش پوائنٹس پر بات کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی کے معاملات شامل ہوں گے۔وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت سے مذاکرات کا مقام طے ہوا ہے؟ جس کے جواب میں انہوںنے کہاکہ مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ مذاکرات کہاں ہوں گے، اگر مذاکرات کیلئے ملاقات ہوگی تو ہی ایجنڈا طے ہوگا، میری دانست میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشتگردی پر بات ہوگی۔خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے ذریعے مغربی سرحد پر بھی کارروائیاں کرواتا ہے، ہم بھارت کی طرف سے دوطرفہ جارحیت کا شکار ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تو سر فہرست ہے، اگر یہ مسائل حل ہوجاتے ہیں تو تعلقات بحال ہونے کا امکان ہے، کشمیر پر بھارت رد عمل دے گا لیکن ٹرمپ نے اس معاملے میں کردار ادا کرنے کا کہا ہے، امریکا نے پاکستان میں امن کیلئے مداخلت کی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدردنیا میں جتنے بھی فلیش پوائنٹس ہیں ان سب کی بات کر رہے ہیں، یوکرین کے صدر کی روسی پیوٹن سے ملاقات ہورہی ہے، غزہ اور فلسطین کے مسئلے پر بھی امریکہ جلد کوئی قدم اٹھائے گا۔

سلمان خان کو جنگ بندی کی حمایت پر تنقید کے باعث ٹوئٹ ہٹانا پڑگئی

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور گزشتہ رات میں آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا۔پاکستان کے تباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا اور دشمن فوج نے نقصان کا اعتراف کرلیا۔بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوگئی اور اس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا اور بیان میں کہا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر جہاں بھارتی میڈیا سیخ پا ہے وہیں سلمان خان کو بھی سیزفائر سے متعلق ٹوئٹ پر تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے سیز فائر پر ٹوئٹ کیا اور لکھاکہ جنگ بندی کیلئے اللہ کا شکر ہے۔ یہ ٹوئٹ پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے بھارتیوں کو پسند نہ آئی اور سلمان خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر انہیں اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔

پاکستانی فنکاروں کا بھی بھارت سے جنگ بندی کا خیر مقدم

کراچی (این این آئی)پاکستانی فنکاروں نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ بے تحاشا جانیں چلی گئیں، پاکستان میں تو معصوم جانیں چلی گئیں، اسی لیے بار بار پاکستانی قوم یہی کہہ رہی تھی کہ جنگ نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ جنگ کا بہت نقصان ہوتا ہے۔اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، مذاکرات اور بقائے باہمی کی بات کی، جنگ بندی خوش آئند اور امید کا لمحہ ہے۔اداکارہ ماہرہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے کہا کہ مشکل حالات ہوں تو اندازہ ہوتا ہے فوج کتنی ضروری ہے جبکہ بشری انصاری نے کہا کہ سرحد کے دونوں طرف لوگ جنگ سے پریشان تھے، ساتھ ہی بشری انصاری جیو اور جینے دو کا نعرہ بھی لگایا۔اس کے علاوہ پاکستانی گلوکارہ نتاشہ بیگ نے اپنی خوشی کا اظہار گنگنا کر کیا۔

پاک بھارت جنگ بندی، پی ایل ایس کے جلد شروع ہونے کا امکان روشن، مختلف آپشنز پرغور شروع

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے تمام فرنچائزز سے رابطہ کیا گیا اور انہیں اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا پیغام بھجوایا گیا ہے۔علاوہ ازیں مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا گیا ہے اور ساتھ انہیں پیغام دیا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ پی ایس ایل کے لیے راولپنڈی جمع ہونا پڑے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے اور ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز راولپنڈی میں ہی کروائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق 6 سے 8 روز کی ونڈو میں پی ایس ایل کرائے جانے کا امکان ہے اور پی ایس ایل کے غیر ملکی پلیئرز اب بھی دبئی میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پی ایس ایل کے باقی 8 میچز ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ خوشی اور اتحاد کا ذریعہ ہے، تاہم اس وقت ایک وقفہ لینا چاہیے جب ملک ایسی سنگین صورتحال کا سامنا کر رہا ہو۔

ہمیں پتہ ہے آپریشن سندور ختم نہیں ہوگا لیکن آپریشن ” بنیان مرصوص ” بھی ختم نہیں ہوگا’ خواجہ سعد رفیق

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے آپریشن سندور ختم نہیں ہوگا لیکن آپریشن ” بنیان مرصوص ” بھی ختم نہیں ہوگا،اس کی شکل بدل جائے گی ، ”بنیان مرصوص ”صرف حالت جنگ کے لئے نہیں یہ حالت امن کے لئے بھی ہے ،اس ملک کو معاشی ترقی چاہیے ،” بنیان مرصوص ” کے بعد اس خطے کی سیاست بدل گئی ہے ،واضح ہو گیا بھارتی تسلط کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا ،بھارت اور اسرائیل کا شیطانی اتحاد تھا ، اسرائیل ڈرون بھیجے گئے ، اچھا ہو گیا دشمن اور دوست کی پہچان واضح ہو نی چاہیے , چین ، ترکیہ ،سعودی عرب ،قطر ، متحدہ عرب امارات ،آذر بائیجان نے اوربہت سے دوسرے ممالک نے ،ایران نے سفارتکاری کی کوشش کی ،جنہوں نے سپورٹ کیا ، سفارتکاری کی ، پاکستانی قوم احسان اور سپورٹ کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم تشکر کے موقع پر پاک افواج کے حق میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیگی رہنمائوں، کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج ہم والٹن لاہور کینٹ میں رب ذوالجلال کا شکر بجا لانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں ،جہاں ہم کھڑے ہیں یہاں بزدل بھارت کے پانچ ڈرونز افواج پاکستان نے گرائے ہیں ،جب یہ ڈرونز گرائے جارہے تھے اس وقت زندہ دلان لاہور گھروں میں دبکے ہوئے نہیں تھے بلکہ سڑکوں پر نکلے ہوئے تھے ، اللہ کا شکر ہے کہ افواج پاکستان کی مضبوطی اور حکومت پاکستان کے تدبر اورفراست سے مل کر جدوجہد کی گئی تو نتیجہ سامنے آ گیا ۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ جس دشمن نے آپ کی طاقت کو مانا ہے اس کی فوج کی تعداد آپ کی فوج سے دوگنی ہے ،ان کا دفاع کا بجٹ ہم سے 11گنا زیادہ ہے ،ا ن کے پاس ہم سے 45گنا زیادہ ریزروائر ہیں،ان کی آبادی ہم سے 6گنا زیادہ ہے لیکن جب بات ”بنیان مرصوص ”پر آتی ہے جب ہم اللہ کے احکامات پر عمل کرنے کی بات کرتے ہیں جب ہم متحد ہو جاتے ہیں اور جب ہم اللہ کے دشمنوں کے خلاف ”بنیان مرصوص ”یعنی سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں تو پھر اللہ کی نصرت نازل ہوا کرتی ہے ۔ ہمارے شاہینوںنے بھارت کے رافیل طیاروں کو دھول چٹا دی ،پاکستانی فوج کے بہادر جوانوں نے نہ صرف بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا بلکہ انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا تھا اورہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری جانا گیا ۔ حکومت پاکستان ،افواج پاکستان ،دفتر خارجہ اوروزارت اطلاعات بار بار اور مسلسل کہتے رہے کہ پہلگام سے ہمار اکوئی تعلق نہیں ،ہماری طرف سے کہا گیا کہ یہ کسی نے لڑانے کی سازش کی ہے یا پھر ہندو توا کے پجاریوں کا کام ہے ، اس کے ثبوت دو ،کسی انٹر نیشنل فورم پر تحقیقات کرائو لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی اور ہم پر حملہ کیا گیا ،درجنوں معصوم بچوں ،عورتوں ،بزرگوں اور نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ،گجرات کا ایک محنت کش خاندان باپ اور اس کے دو بیٹے شہید ہو گئے ،ایک ماں اور بچہ زخمی ہیں، ان کا جرم بتایا جائے ۔ کشمیر میں 32لوگ شہید ہو گئے ،کہا گیا دہشتگرد وںکے کیمپ تباہ کئے ہیں یہ جھوٹ بولا گیا ہے ، مساجد پر حملہ کیا گیا ، قرآن پاک شہید ہوئے ،آئمہ کرام اور ان کے خاندان شہید ہوئے ،وہ کون سے دہشتگر د تھے ،اس کے جواب میں پاکستان کا رویہ دیکھیں پاکستان نے کسی سول آبادی پر حملہ نہیں کیا ،رات کی تاریکی میں وار نہیں کیا ،پاکستانی ترجمان نے کہا کہ ہم جب وار کریںگے تو پوری دنیا کو بتائیں گے اور جو کہا وہ کر کے دکھایا ،یہ مرد مومن کی پہچان ہے ، مردم مومن چھپ کر وار نہیں کرتا ،مرد مومن بے تیغ مقابلہ کرتا ہے ، قائد اعظم نے کہا تھاکہ مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتے ۔جب پلوامہ ہوا تھا تو ہمیں سبق پڑھایا گیا ٹینکوں میں تیل کے پیسے نہیں ہیں کیا بھارت پر حملہ کر دوں ، دیکھ لیں آج وہی پاکستان ہے ،وہی فوج ہے وہی حکومت ہے ،سپہ سالار قرآن کا حافظ ہے ،شیر دل ہے ،آج پاکستان ائیر فورس کی قیادت پنجاب کے شیر جوان کے پاس ہے ،پروفیشنل کے پاس ہے ، آج پاکستان کا وزیر اعظم اس ملک کو اللہ کے فضل سے ایٹمی ملک کا اعزا دلوانے والے نواز شریف کا بھائی ہے ، آج افواج پاکستان اور حکومت پاکستان ملک کی سالمیت کے لئے متحد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ ہوا جب جنگی ماحول ہوا تو ایک مکتبہ فکر نے تنقید شروع کی ،پاکستان کی کامیابیوں کو نیچا دکھایا گیا اور دشمنوں کو کامیاب بنانے کی کوشش کی ،یہ کیسے حب اطولنی ہے ،مشکل وقت آتے ہیں، آزمائشیں آتی ہیں تو پھر آپس کی لڑائیں دیکھی نہیں جاتی ، ہم میں ٹھک ٹھک چلتی رہتی ہے ۔ بھارت نے جو میزائل فائر کئے تھے اس پر یہ نہیں لکھا تھا کہ کون سا گولہ حکومت کے حامی اور کون سا حکومت کے مخالف کو لگے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تحمل کا بے پناہ مظاہرہ کیا لیکن جب ہمارے ہوائی اڈوں پر حملہ کئے گئے تو رد عمل کے طور پر جو میزائل چلائے گئے ان پر یہاں شہید ہونے والے پھول سے بچوں کے نام لکھے گئے کیونکہ وہ پاکستانی تھے، ہم شہداء کے وارث ہیں ،ہمارے بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا ،مقدس سر زمین کوبھارت نے چھلنی کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اس تشکر کے ساتھ رب کے حصور حاضر ہیں ،پاک افواج پاکستان کے سربراہان ، افسران ،جوانوں اور ٹیکنیکل سٹاف کی تحسین کرتے ہیں جنہوں نے بہترین جنگی حکمت عملی کے ساتھ پاکستان کا سر اقوام عالم میں بلند کرا اہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ”بنیان مرصوص ”کے بعد اس خطے کی سیاست بدل گئی ہے ،واضح ہو گیا بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کیا جائے گا ،بھارت اور اسرائیل کا شیطانی اتحاد تھا ، اسرائیل ڈرون بھیجے گئے ، اچھا ہو گیا دشمن اور دوست کی پہچان واضح ہو نی چاہیے ۔ چین نے ، ترکیہ نے ،سعودی عرب ،قطر ، متحدہ عرب امارات ،آذر بائیجان نے اوربہت سے دوسرے ممالک نے ،ایران نے سفارتکاری کی کوشش کی ،جنہوں نے سپورٹ کیا ، سفارتکاری کی ، پاکستانی قوم احسان اور سپورٹ کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنا ہے کہ آپریشن سندور ختم نہیں ہوگا لیکن آپریشن ”بنیان مرصوص ”بھی ختم نہیں ہوگا لیکن اس کی شکل بدل جائے گی ، ”بنیان مرصوص ”صرف حالت جنگ کے لئے نہیں ہے یہ حالت امن کے لئے بھی ہے ،اس ملک کو معاشی ترقی چاہیے ،پاکستان کے لوگوں کو وقار کے ساتھ جینا ہے ، ہمیںٹیکنالوجی ،خوشحالی اور روزگار چاہیے لیکن اس کے لئے ضروری ہے ہم سب مل جائیں اور سسہ پلائی دیوار بنیں ، پاکستانیوں کو دیوار بنائے رکھیں ،غربت ،جہالت اوردہشتگردوں سے لڑیں ،فرقہ واریت سے لڑیں ،ملک میں خوشحالی اورامن استحکام لے کر آئیں یہ ہماری اگلی منزل ہے اوریہ پیغام جانا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے ہماری بھارت کوٹکڑے ٹکرے کرنے سے دلچسپی نہیں جیو اور جینے دو ، سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی تقسیم بر صغیر کانا مکمل ایجنڈ ا مکمل نہیں ہوتا ،کشمیریوں کو مرضی سے اپنی قسمت کے فیصلے کاحق دیا جائے ،بھارت میں بسنے والے 20کروڑ مسلمانوں کو وقار کے ساتھ جینے کا حق ملنا چاہیے ،بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ میں دہشتگردوں کی حمایت کرنا ،ان کی تربیت کرنا اور ان میں فنڈز بانٹنا ،ان کو سپورٹ کرنا ،کلبھوشن جیسے جاسوسوں کو لانچ کرنا بند کرنا ہوگا ،یہ برداشت نہیں ہوگا،بھارت سند ھ طاس معاہدے کا احترام کرے ، بھارت میں مسلمانوںکی نسل کشی بند کرو ،ہمارے ملک میں اقلیتیں محفوظ ہیں اوررہیں گی ، ہم ان کے ساتھ جیتے اورمرتے ہیں آئندہ بھی اکٹھے رہیں گے لیکن بھارت کو فیصلہ کرنا پڑے گا اور یہ اس کے مفاد میں ہے کہ وہ یہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جو لیڈر شپ یہ سمجھتی ہے کہ کشمیر الگ ہوا تو باقی ہندوستان ٹوٹے گا یہ جھوٹ بولا جارہا ہے ، یہ ایسا کیس نہیں ہے جوکشمیر کا کیس ہے ، کشمیر ی پاکستانی ،جب تقسیم ہوئی تھی تو ان کے ساتھ نا انصافی کی گئی تھی ،بھارت کی قیادت نے اقوام متحدہ میں جا کر تحریری طور پراستصواب رائے کا کہا ۔