لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز کے اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفی نے حالیہ بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کے مثر دفاعی ردعمل کو سراہتے ہوئے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل پر اپنے شو کے آغاز میں فہد مصطفی نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مزہ ہی آگیا دل خوش ہوگیا، انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ یہ وہ ملک ہے جس میں ہندو مسلمان سکھ عیسائی سب ایک ساتھ رہتے ہیں اور ان کی عزتیں ہمیشہ برقرار رہتی ہیں ایک دوسرے کو پیار اور عزت سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملک نہیں ہے جہاں صرف ہندوتوا کا راج ہو بلکہ یہ وہ ملک ہے جہاں ہر بچہ سکون سے سانس لے سکتا ہے صرف اس لئے کیونکہ ہمارے دل ہمارے ذہن بہت کھلے ہوئے ہیں پاکستانی بہت بڑا دل رکھتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی میڈیا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے بہت طریقے سے رپورٹنگ کی ہے اور تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے رپورٹنگ کی ہے۔ بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری میڈیا نے کوئی جھوٹ نہیں بولا وہی بتایا جو ہوا اور جو ہوا وہ بھارت کو محسوس ہوا۔انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ نہیں کرنا بیٹا ورنہ اس بار نہ چھوڑیں گے فلم نہیں چل رہی ہے جب سچ میں ہوتا ہے تو ایسا ہوتا ہے تو اب انجوائے کرو اس کو۔فہد مصطفی نے مزید کہا کہا بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ پاکستانی قوم اور افواج متحد ہیں، اور کسی بھی جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔
All posts by mshijazi

پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں ردوبدل
لاہور(این این آئی) پاکستان بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں ردو بدل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز 25 کے بجائے 27 مئی کو شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کا آخری میچ 3 جون کے بجائے 5 جون کو شیڈول کیا جا رہا ہے۔25 مئی کو پی ایس ایل فائنل کی وجہ سے پاک بنگلا دیش سیریز کا آغاز دو روز آگے کرنا پڑا، پی سی بی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو تاریخوں میں ردوبدل سے متعلق اعتماد میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی پاکستان بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کا حتمی شیڈول جلد جاری کریگا، پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز فیصل آباد اور لاہور میں شیڈول ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ اور بنگلا دیش سیریز کا شیڈول متاثر ہوا۔

آئی پی ایل کے ادھورے میچ کی کہانی، کون سا کھلاڑی میدان سے ننگے پیر بھاگا؟
دھرم شالہ (این این آئی)مودی کے جنگی جنون نے بھارت میں جاری آئی پی ایل کو بھی متاثر کیا مچل اسٹارک کی اہلیہ دھرم شاہ کے ادھورے میچ کی خوفناک کہانی سامنے لے آئیں۔مودی کا جنگی جنون پاکستان کے صرف چند گھنٹے کے آپریشن بنیان مرصوص کی مار ثابت ہوا۔ اس جنگی جنون نے بھارت میں جاری آئی پی ایل کو بھی متاثر کیا اور بی سی سی آئی کو اس کو ملتوی کرنا پڑا۔دھرم شالہ میں 9 مئی کی شب پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلا جا رہا میچ اچانک درمیان میں ختم کر کے اسٹیڈیم کو خالی کرا لیا گیا۔ بھارت کے اس اقدام سے جہاں بھارتی شائقین شدید بھونچکا وہیں غیر ملکی کرکٹرز میں سراسمیگی پھیل گئی۔اس رات کیا ہوا اس کی ساری خوفناک کہانی اور بھارتی نا اہلی کو آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی اہلیہ اور آسٹریلیا ویمنز ٹیم کی کپتان ایلسا ہیلی منظر عام پر لے آئیں جو اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے میچ میں موجود تھیں۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں الیسا ہلی نے بتایا کہ دھرما شالہ میں جو کچھ ہوا۔ اس سے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا۔ میچ کے آغاز سے قبل سب کچھ ٹھیک لیکن اچانک درمیان میں میچ ختم کر کے اسٹیڈیم خالی کرا لیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس موقع پر اسٹیڈیم میں ہر جگہ افراتفری مچ گئی۔ فاف ڈوپلیسی کو جو میچ دیکھنے کے دوران جوتے بھی نہیں پہنے ہوئے تھے۔ انہیں ننگے پیر میدان سے بھاگنا پڑا۔الیسا نے کہا ہم اسٹیڈیم میں بیٹھے تھے۔ اچانک لائٹس بند ہوگئیں، اس کے بعد طرح طرح کی غیر مصدقہ اور ڈرانے والی خبریں ملتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس رات انتہائی خوفناک تجربہ ہوا۔انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھارت جانے سے قبل حکومت کی ٹریول ایڈوائزری کو مدنظر رکھیں۔

محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز پر برس پڑے
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز پر برس پڑے۔محمد شامی نے بھارتی نیوز ویب سائٹ کی شائع کردہ فیک نیوز کا اسکرین شاٹ لیکر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔بھارتی صحافی نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد محمد شامی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبر دی تھی۔محمد شامی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارتی صحافی کو طنزیہ مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘بہت اچھے مہاراج، اپنی نوکری کے دن بھی گن لوکتنے دن رہ گئے، ہمارا بعد میں دیکھ لینا۔محمد شامی کا کہنا تھا کہ آپ جیسے لوگوں نے ہمارے مستقبل کا ستیاناس کیا ہوا ہے،کبھی تو اچھا بول لیا کرو۔محمد شامی نے مزید لکھا کہ معذرت کے ساتھ، یہ سب سے خراب اسٹوری ہے۔

سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، عالمی بینک
اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک کے صدر نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اس معاہدے کو دونوں فریقین کی مرضی سے ختم یا اس میں ترمیم تو کی جا سکتی ہے مگر یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا۔ سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر عالمی بینک اجے بنگا نے میزبان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے ( انڈس واٹر ٹریٹی ) کی معطلی کے بھارتی اقدام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا گیا، بلکہ تکنیکی طور پر بھارتی حکومت نے اسے ‘ التوا میں’ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اس معاہدے کو ختم یا تبدیل تو کیا جاسکتا مگر اس کے لیے دونوں ممالک کا راضی ہونا ضروری ہے۔اجے بنگا نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار بنیادی طور پر سہولت کار کا ہے، اگر فریقین میں اختلاف ہو تو ہمارا کام فیصلہ کرنا نہیں ہے، بلکہ ان کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے ایک غیر جانبدار ماہر یا ثالثی عدالت تلاش کرنے کے لیے ایک عمل سے گزرنا ہے۔صدر عالمی بینک نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی فیس ایک ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے ادا کرنی ہوتی ہے جو معاہدے کے وقت بینک میں قائم کیا گیا تھا، ہمارا کردار بس اتنا ہی ہے، اس سے آگے ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک کسی بھی ملک سے سندھ طاس معاہدے ( کی معطلی ) سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، میں جانتا ہوں کہ میڈیا میں اس بارے میں بہت قیاس آرائیاں ہیں کہ عالمی بینک بھارتی اقدام کا سدباب کرے گا یا نہیں، یا اس ( عالمی بینک ) سے رجوع کیا جائے گا یا نہیں، یہ سب فضول باتیں ہیں کیونکہ ہمارا ایسا کوئی کردار نہیں ہے۔اجے بنگا نے کہا کہ یہ معاہدہ دو خودمختار ممالک کے درمیان ہے اور انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ کیا وہ اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں، یہ ان کا فیصلہ ہوگا، یہ معاہدہ 60 سال سے چلا آرہا ہے، اگرچہ اس پر عمل درآمد کے سلسلے میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار وہی ہے جو معاہدے میں بیان کیا گیا ہے، نہ اس سے زیادہ اور نہ اس سے کم۔یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عملے کو محدود کردیا تھا جبکہ بھارت میں موجود پاکستانی کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے علاج کی غرض سے جانے والے بچوں سمیت تمام پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا تھا۔جواب میں پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی غیرقانونی معطلی کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے بھارتی سفارتی عملے کو محدود کرنے کے ساتھ سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتیوں کے ویزے منسوخ کردیے تھے، جبکہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت منسوخ کرتے ہوئے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی تھی۔بعد ازاں بھارت نے 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد سمیت 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے تھے، جس کے جواب میں پاکستان فوری دفاعی کارروائی کرتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔بھارت نے 10 فروری کی رات پاکستان کی 3 ایئربیسز کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں’آپریشن بنیان مرصوص’ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیسز سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا ا?غاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیے گئے تھے۔اسی طرح پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی تھی، جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا، راجوڑی اور نوشہرہ میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے تربیتی مراکز بھی تباہ کر دیے گئے تھے۔

بلاول بھٹو کی علی مدد جتک کے قافلے پر حملے کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے۔ جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ علی مدد جتک کے قافلے کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل اور کھلی دہشتگردی ہے،اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے علی مدد جتک کے قافلے کو نشانہ بنانے میں ملوث دہشت گرد جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ واقعے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

اسحاق ڈار کی وزارت خارجہ کے افسران سے ملاقات
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کے افسران سے ملاقات کی اور حالیہ بحران کے دوران قوم کی شاندار خدمت پر ان کی تعریف کی۔ بدھ کو ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کا اصولی موقف دنیا کے سامنے موثر انداز میں پیش کرنے پر افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اسی جوش و جذبے، عزم اور انکساری کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھنے کے لیے افسران کی حوصلہ افزائی کی۔

10 مئی 2025، ایک ایسا دن جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اداکارہ مایا علی
لاہور (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے پاک بھارت جنگ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ 10مئی 2025، ایک ایسا دن جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پاک فوج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ملک کے کونے کونے میں جشن کا سماں ہے،ہرکوئی خوشی سے نہال ہے۔وہیں پاکستانی اداکار بھی اپنے اپنیاندازمیں خوشی کا اظہارکرتے نظر آرہے ہیں،سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے اپنے بیان میں کہا 10مئی 2025 کا دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے فرنٹ لائن پر دشمن کا مقابلہ کرنے والے بہادروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب آپریشن بنیان مرصوص سے دے دیا ہے،جس کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے۔

دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور بھارت کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں۔فہد مصطفی نے نجی ٹی وی پر اپنے شو کے آغاز میں مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ کوئی فلمی سین نہیں، حقیقی دنیا ہے اور یہاں ہر قدم کا موثر جواب دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان حال ہی میں ایک نازک صورتحال سے گزرا ہے جب بھارت نے پہلگام حملوں کا الزام لگا کر جنگ چھیڑنے کی کوشش کی۔تاہم افواج پاکستان کی بھرپور دفاعی اور پھر آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں جوابی کارروائی سے بھارت کو جدید ترین جنگی طیاروں، ایئربیسز، بریگیڈ ہیڈکوارٹر، بلیسٹک میزائلوں کے ذخیرے اور لاتعداد چوکیوں کے نقصان کے بعد پسپائی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر کیا کہا؟
لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ‘ایک شاندار کیریئر پر ویرات کوہلی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کے جذبے، شدت اور پیشہ ورانہ مہارت نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئے معیار قائم کیے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ‘پیوریسٹ فارمیٹ آپ کی موجودگی اور مسابقتی جذبے سے محروم رہے گا۔2011 میں ڈیبیو کرنے والے 36 سالہ ہندوستانی بلے باز نے 46.85 کی اوسط سے 123 میچوں میں 9,230 رنز اور 30 سنچریوں کے ساتھ اپنے ریڈ بال کیریئر کا اختتام کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ 14 سال پہلے کی بات ہے جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سفید لباس پہنا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔

ویرات کوہلی کاٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے 36 سالہ سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ کا 14 سالہ کرئیر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، کرکٹر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بھارتی کھلاڑی نے جاری کردہ جذباتی پیغام میں کہا کہ یہ 14 سال پہلے کی بات ہے جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سفید لباس پہنا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔ویرات کوہلی نے کہا کہ اس نے مجھے آزمایا، نکھارا اور ایسی زندگی کی سچائیاں سکھائیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی، میں اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں، یہ آسان نہیں، لیکن مجھے یہ صحیح محسوس ہو رہا ہے۔ میں نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنی تمام تر توانائیاں دیں اور بدلے میں اس کھیل نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔واضح رہے کہ کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز میں 9230 رنز بنائے، جس میں ان کی اوسط 46.8 رہی، وہ بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر (15921)، راہول ڈریوڈ (13265) اور سنیل گواسکر (10122) ہیں۔

پاکستان کی 3بڑی جماعتوں نے مودی کو ناقابل بھروسہ قرار دیدیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی3بڑی جماعتوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ناقابل بھروسہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں (ن) لیگ کے بلال اظہر کیانی، پی پی کے آغا رفیع اللہ اور پی ٹی آئی کے صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو حالیہ تقریر اور ٹوئٹ کے بعد پاکستان کی 3بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے ناقابل بھروسہ قرار دیا ہے۔تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ نریندر مودی شاید اس سیزفائر کو آگے لے کر نہیں چلیں گے۔رہنماؤں نے کہا کہ اگر نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پھر کوئی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاک فوج اسے پھر منہ توڑ جواب دے گی۔