All posts by mshijazi

خوبرواداکارہ کرینہ کپور کو کھچڑی کھائے بغیر نیند نہیں آتی

ممبئی (این این آئی)فٹنس اور وزن پر قابو رکھنے کے لیے لاکھوں جتن کرنے والی کرینہ کپور کو ایک ایسی ڈش بہت پسند ہے کہ جسے کھائے بغیر انھیں نیند نہیں آتی۔آپ کتنے ہی اپنے وزن کے نہ بڑھنے کا خیال رکھتے ہوں اور اس کے لیے فاقوں سے لیکر پسینے نکال دینی والی ورزشیں کرتے ہوں ایسا ممکن نہیں کہ کوئی ایسی ڈش نہ ہو جو آپ کو تمام احتیاطیں اور پابندیاں توڑنے پر مجبور نہ کردے۔کرینہ کپور کی بھی ایسی ہی ایک پسندیدہ ڈش ہے بلکہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ادکارہ نے یہ تک کہہ دیا اس ڈش کے بغیر انھیں رات کو نیند نہیں آتی۔کرینہ کپور جس ڈش کا زکر کر رہی ہیں وہ کوئی دنیا کے معروف شیف کی خاص ریسیپی یا مہنگے ترین ہوٹل میں نہیں پکتی بلکہ یہ ایک مقامی ڈش ہے جو بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی کئی گھروں میں روزانہ بنتی ہے۔اس ڈش کا نام کھچڑی ہے۔ جی ہاں، کرینہ کپور نے غذائی ماہر روجوتا دیویکر کی کتاب دی کامن سینس ڈائیٹ کی تقریبِ رونمائی میں یہی بتایا۔کرینہ کپور نے بتایا کہ جیسے لوگوں کو کسی مشروب کی طلب ہوتی ہے ویسی ہی مجھے کھچڑی کھانے کی ہوتی ہے۔ میں کچھڑی کھائے بغیر اچھی نیند نہیں لے پاتی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر دو یا تین دن کھچڑی نہ کھاں تو میری حالات خراب ہوجاتی ہے اور میں اپنی باورچی کو فون کرکے کہتی ہوں کہ گھر میں کھچڑی کیوں نہیں بنی، میں کھچڑی کھائے بغیر سو نہیں سکتی۔

تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈکل آمنے سامنے ہونگے

ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 73 رنز جبکہ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 84 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔ پاکستان ٹیم محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق اور حارث رؤف شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے اور انہیں ڈیرل مچل، جیکب ڈفی، ول ینگ، ول اوروک جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اس قبل ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو1ـ4 سے شکست دی تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا اقدام، یو ایس ایڈ کے ہزاروں ملازمین برطرف

واشنگٹن(این این آئی) امریکی حکومت نے بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ (یو ایس ایڈ) کو مکمل طور پر بند کرنے اور اس کے تمام غیر ملکی دفاتر ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کے تحت ہزاروں امریکی سفارت کاروں، مقامی ملازمین اور سرکاری اہلکاروں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ز امریکی کانگریس کو اطلاع دی گئی کہ یو ایس ایڈ کے تمام ملازمین کو ستمبر تک برطرف کر دیا جائے گا اور اس کے کئی کام اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ضم کر دیے جائیں گے۔یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کی نگرانی ان کے مشیر ایلون مسک کر رہے ہیں۔ یو ایس ایڈ کے ایک سابق اعلی عہدیدار نے اس فیصلے کو “ادارے کا مکمل خاتمہ” قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق 10 ہزار سے زائد غیر ملکی شہریوں کو برطرفی کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جن کا اطلاق اگست میں ہوگا۔ اس کے علاوہ، امریکی سفارت کاروں اور سرکاری ملازمین کو بھی نوٹس بھیج دیے گئے ہیں، جو گزشتہ 60 سالوں سے یو ایس ایڈ کے تحت کام کر رہے تھے۔ٹرمپ اور ایلون مسک نے یو ایس ایڈ پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے اسے “کرپٹ” اور “بائیں بازو کے انتہا پسندوں” کا ادارہ قرار دیا تھا۔ اس بندش کے نتیجے میں پانچ ہزار سے زائد امدادی پروگرام بند ہو چکے ہیں، جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوں گے۔

اسحاق ڈار کی زیر صدارت دوست ممالک کیساتھ سرمایہ کاری منصوبے کی تجاویز پر چوتھا بین وزارتی اجلاس

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق نے جمعرات کو یہاں دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر چوتھے بین وزارتی اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز برائے خارجہ امور، پٹرولیم، آئی ٹی اور اقتصادی امور، چیئرمین این ایچ اے، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور پٹرولیم اور خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت خارجہ، مواصلات اور دیگر محکموں کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے انفراسٹرکچر، پٹرولیم، تجارت اور آئی ٹی میں ممکنہ سرمایہ کاری کے بارے میں بریفنگ کا جائزہ لیا۔ نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منتخب تجاویز کو حتمی شکل دی جائے اور دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی ترجیحات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے اور کراس سیکٹر تعاون کو فروغ دینے پر حکومت کی غیر متزلزل توجہ دینے کا بھی اعادہ کیا۔

ملک کی خودمختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے،آصف زرداری

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پرجو (کل) جمعہ کو منائی جارہی ہے، اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو شہید بھٹو کے وڑن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خودمختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا، انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خودمختار تشخص دیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی اور مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بھٹو نے مزدوروں، کسانوں اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دیئے اور انہیں بااختیار بنایا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اقدامات کی بدولت تعلیم، صنعت اور دفاعی شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کی خودمختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو شہید بھٹو کے وڑن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خودمختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔

وزیراعظم کا مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کا ثبوت ہے۔جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی، جو گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے، اس سال ماہ رمضان کے دوران بھی شرح مہنگائی گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی سے عام آدمی کی زندگی ،ملکی معیشت پر مثبت اثرات آ رہے ہیں،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی نیک شگون ،آئی پی پیز کی لوٹ مار کا حساب بھی لیا جائے ‘تحریک انصاف نظریاتی

لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی نیک شگون ہے مگر کیا ہی اچھاہو کہ آڈٹ کے ذریعے آئی پی پیز کی طرف سے مچائی گئی لوٹ مار کا حساب بھی لیا جائے اور غریبوںکی جیبوں سے نکالی گئی ہزاروں ارب روپے کی رقم عوام کو بلوں کی صورت میں واپس کی جائے ۔ اپنے بیان میں اختر اقبال ڈار نے کہاکہ تحریک انصاف نظریاتی نے ہمیشہ مہنگی بجلی کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آئی پی پیز جیسے غلیظ معاہدوں کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کررکھی ہے جس کی آج تک شنوائی نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے کہاکہ 3ہزار696ارب کی بچت اور 600ارب روپے کی بجلی چوری بند کرنے کی باتیں مثبت اشارے ہیں لیکن سرمایہ کاری پاکستان آنے اور برآمدات بڑھانے کیلئے پر امید حکمران پہلے اپنا سرمایہ پاکستا ن لے کر آئیں اور پھر اس عمل کو ہر محب وطن پاکستانی سراہے گا اور قدر کی نگاہ سے دیکھے گا۔انہوں نے کہاکہ حکمران دیگر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں عوام سے ہونے والی زیادتی او ر لوٹ مار کو بھی بند کریں ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی این کی آئی پی پیز معاہدوں کے بارے میں دائر رٹ جلد سماعت کیلئے مقرر کرکے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عوام کو انصاف مہیا کریں۔

شوبز چھوڑنے کی پوسٹ بھائی نے مذاق میں شیئر کی تھی’ غنا علی

لاہور( این این آئی)معروف اداکارہ غنا علی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی نے مذاق میں پوسٹ شیئر کی تھی ،میرا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے بہت سے لوگوں کی جانب سے سوال پوچھاجارہا تھا جس کے لئے اپنی وضاحت پیش کر رہی ہوں ۔انہوںنے کہا کہ میرا شوبز میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا اور میں اپنے اس سفر کو جاری رکھوں گی ۔

پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 344 رنز بنائے،جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45ویں اوور میں 271 رنز پر آئوٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے برق رفتار نصف سنچری بناکر ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں مدد کی،مارک چیپمین نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور کیویز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلی وکٹ 8 رنز پر گری اور نسیم شاہ نے ایک رن بنانے والے وِل ینگ کو پویلین بھیجا۔ڈیبیو کرنے والے عاکف جاوید نے بھی اپنی بائولنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے نک کیلی، اور ہینری نکلز کا شکار کیا۔50رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے 199 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ بنائی۔مارک چیپمین نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل نے 76 رنز بنائے۔ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے برق رفتار نصف سنچری بناکر ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں مدد کی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 344 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3، عاکف جاوید اور حارث رئوف نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا تھا اور اوپنرز نے 83 رنز کی شراکت بنائی۔88 رنز پر دونوں اوپنرز کے آئوٹ ہونے کے بعد بابراعظم نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ 76 رنز جوڑے۔محمد رضوان 30 رنز بناکر پویلین لوٹے لیکن بابر اعظم نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور سلمان علی آغا کے ساتھ 85 رنز کی شراکت قائم کی۔بابر اعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 45ویں اوور میں 271 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔بابر اعظم 78 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سلمان آغا نے بھی 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔مخالف ٹیم کے نیتھن اسمتھ 4 شکار کرکے ٹاپ بالر رہے۔ ان کے علاوہ جیکب ڈفی نے 2 جبکہ وِل اورورکے، مائیکل بریس ویل اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

روس ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے منصوبے میں مداخلت نہیں کرے گا، پیوٹن

ماسکو(این این آئی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاہے کہ روس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے منصوبے میں مداخلت نہیں کرے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کسی کو پہلی مرتبہ حیران کر سکتی ہے، یہ سمجھنا کہ یہ نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسی کا حصہ ہے ایک بڑی غلطی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش حیران کن نہیں، کیونکہ امریکا طویل عرصے سے اس معدنی وسائل سے مالامال علاقے میں دلچسپی رکھتا ہے۔آرکٹک میں ایک پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے امریکا کے اس اقدام کو اس کی جغرافیائی، سیاسی اور معاشی حکمتِ عملی کا تسلسل قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے 19 ویں صدی میں گرین لینڈ پر قبضے کے منصوبے بنائے تھے اور دوسری جنگ عظیم کے بعد اسے خریدنے کی پیشکش بھی کی تھی۔پیوٹن کے مطابق گرین لینڈ کا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ دو مخصوص ریاستوں سے ہے۔

بلاول بھٹو کی سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی سربراہ اختر مینگل پر خودکش حملہ تشویش ناک ہے۔ بلاول بھٹو ز رداری نے ہدایت کی کہ بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی، سردار اختر مینگل پر خودکش حملے کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں۔

عید پر بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش لگ گیا

اسلام آباد (این این آئی)عیدالفطر کے قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش لگ گیا۔خواتین مہندی لگوانے، فیشل کروانے اور ہیر ڈرائی کروانے کیلئے بیوٹی پارلز کا رخ کرنے لگیں۔عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے، سیلون پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، میچنگ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔جھمکے، نت نئے ڈیزائن والی چوڑیاں اور فیری ہیلز خواتین کی پسند بن گئی، بچے بھی چشمے، گھڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔کراچی اور لاہور کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں بن گیا۔ادھر ملتان اور رحیم یار خان کے بازاروں میں بھی گہما گہمی اپنے عروج پر رہی جبکہ چمن میں نوجوانوں کی زرداری ٹوپی کی خریداری جاری رہی۔