All posts by mshijazi

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئینی اختیار میں رہ کر کام کیا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو ایجنسیوں کی مداخلت کے خلاف عدالتی افسر کی کسی بھی شکایت کے جواب میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے کوئی بھی کارروائی نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 203 کے تحت اس کی آئینی ذمہ داریوں کے منافی ہوگا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی طرف سے تحریر کردہ 4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پہلے تو آرٹیکل 203کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سمیت ماتحت عدالتوں کی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے اپنے آئینی اختیار میں رہ کر کام کیا ۔دوسرا ایڈمنسٹریٹو جج کی جانب سے پریذائیڈنگ جج کے خلاف ریفرنس ناکافی بنیادوں پر خارج کرنے کی روشنی میں چیف جسٹس نے تبادلے کی درخواست پر مزید کارروائی نہ کرنے میں مکمل جواز پیش کیا کیونکہ اس درخواست میں میرٹ کا فقدان تھا اور وہ صرف ایک ایسے حوالے پر مبنی تھی جس میں ثبوت کی کمی تھی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پراسیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس وقت کے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کی گئی۔ریاست کی جانب سے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے ایک پریذائیڈنگ جج کے دوسرے سے تبادلے کی درخواست کی سماعت میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہم اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہیں کہ کسی صوبے میں ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اس صوبے کے اندر عدلیہ کی سربراہ ہوتا ہے۔ لہذا عدالتی افسر کی ایسی کسی شکایت کے جواب میں چیف جسٹس کی جانب سے کوئی بھی کارروائی نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 203 کے تحت اس کی آئینی ذمہ داریوں کے منافی ہو گا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہریاست کی نمائندگی کرنے والے سپیشل پراسیکیوٹر کا بنیادی زور یہ تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے پیرا 8 اور 9 میں درج نتائج نہ صرف غیر ضروری تھے بلکہ چیف جسٹس کے اختیار کے مینڈیٹ سے بھی باہر تھے۔

pti

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور وفاق اندر سے ملے ہوئے ہیں، میاں افتخار

پشاور (این این آئی) صدر اے این پی خیبرپختونخوامیاں افتخار حسین نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور وفاق اندر سے ملے ہوئے ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اس بل کا مسودہ امریکی کنسلٹنٹ نے بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل بل 2017 پہلے سے موجود ہے، اعتراضات کے باجود بل کا ڈرافٹ کابینہ سے منظور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے وقت سے 18ویں ترمیم رول بیک کرنے کی کوشش جاری ہے، جس کے مطابق قدرتی وسائل پر صوبے کا اختیار ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں سے اس لیے لڑے کہ وہ ہمارے وسائل لیکر جارہے تھے، کسی طور اجازت نہیں دیں گے کہ 18ویں ترمیم کو رول بیک کریں۔میاں افتخار حسین نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہر روز وفاقی حکومت سے لڑائی کی باتیں کررہی ہے لیکن یہ اندر سے ملے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ 2013 سے اب تک لیز کی مد میں صوبے کو کیا ملا، تفصیلات شیئر کی جائیں، لارج اسکیل لیز کیلئے 50 کروڑ روپے سیکیورٹی شرط کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجوزہ مائنز اینڈ منرل بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط کیا جارہا ہے، بل پی ٹی آئی بارگینگ کیلئے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ پختونوں کے وسائل پر بارگیننگ نہیں کرسکتے ہیں، بل پاس کروایا گیا تو عدالت میں چیلنج کریں گے اور احتجاج بھی ہوگا۔

احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس ،10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (این این آئی)داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک پہنچ گئی جبکہ سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے ۔ جمعہ کووفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے داسو منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اظہار برہمی کیا۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے، بلوچستان میں تعلیم کے معیار اور رسائی کیلئے 28 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا، شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں آئی ٹی اسٹارٹ اپس، ٹریننگ اور وی سی کے لیے 5 ارب روپے کا منصوبہ اور قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام کے پہلے مرحلے کی منظوری دی گئی۔اسی طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کسٹمز کمپلیکس اور ڈیجیٹل اسٹیشنز کیلئے 16 ارب روپے کا منصوبہ زیر غور آیا، سندھ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 12 ارب روپے کی تجویز دی گئی اور کوئٹہ کے پانی کے بحران کے حل کے لیے تقریبا 10 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کے سپرد کردیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان میں پانی سپلائی کے انتظام اور زرعی زمین کی آب پاشی کیلئے 17ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کے حوالے کردیا گیا۔

مریم نواز کاپنجاب دھی رانی پروگرام ،راجن پور کرکٹ اسٹیڈیم میں 75اجتماعی شادیوں کے دوسرے فیز کی تقریب کا اہتمام

راجن پور (این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے سلسلہ میں کرکٹ اسٹیڈیم راجن پور میں 75اجتماعی شادیوں کے دوسرے فیز کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ،ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق، ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب محمد طارق قریشی، ایم پی اے سردار عبدالعزیز خان دریشک،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈی جی خان مہار مظہر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شازیہ نواز، سماجی شخصیات، ضلعی محکموں کے سربراہان، میڈیا پرسنز اور دولہا و دلہن کے عزیز و اقارب موجود تھے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے 75جوڑوں کو اجتماعی شادی پر ڈبل بیڈ،میٹرس، ڈنر سیٹ، کھانا پکانے کا سامان،پنکھا اور دیگر سامان کے تحائف سمیت دھی رانی پروگرام سلامی کارڈ بھی دیا گیا۔دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ہر نوبیاہتا جوڑا ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکے گا۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں اور تقریب کے شرکا کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ،ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار عبدالعزیز خان دریشک نے اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب دھی رانی پروگرام کے شاندار انعقاد پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران وسٹاف اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے نوبیاہتا جوڑوں کو زندگی کے نئے سفر کے اغاز پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا منفرد پروگرام ہے۔ انہوں نے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی اور کامیاب اور خوشحال زندگی کے لیے دعا کی۔مولانا قاری محمود قاسمی نے دعا کرائی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید مشتاق رضوی نے سر انجام دئیے۔

امید ہے جلد اچھے دن شروع ہوں گے، ابیر گلال سے اچھی توقعات ہیں، ماورا حسین

لاہور(این این آئی)اداکارہ ماورا حسین نے امید ظاہر کی ہیکہ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے اچھے دن شروع ہوں گے اور دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کرسکیں گے۔ساتھ ہی اداکارہ نے فواد خان کی آنے والی بولی وڈ فلم ابیر گلال کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گی۔ماورا حسین نے حال ہی میں انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی 2016 کی بولی وڈ فلم صنم تیری قسم کی بھارت میں دوبارہ ریلیز پر بھی بات کی اور اس بات پر خوشی کا اطہار کیا کہ 9 سال بعد ان کی فلم نے ریکارڈ کمائی کی۔ماورا حسین نے بات کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ موقع ملنے پر وہ دوبارہ بھی بھارتی فلموں میں کام کریں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر حالات اچھے ہوں گے اور انہیں حالات نے اجازت دی تو وہ مزید بولی وڈ فلموں میں اور ممبئی میں کام کرنا پسند کریں گی۔فواد خان کی آنے والی فلم ابیر گلال پر بھارتی ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر ماورا حسین نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اچھے دن بھی آئیں گے اور دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کریں گے۔ماورا حسین کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کی انتہاپسندوں کی دھمکیوں کو ذاتی نہیں لیتیں، ان کا یقین ہے کہ جو ہونا ہوتا ہے، وہ ہوکر ہی رہتا ہے۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی پر محتاط انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے فنکار 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔اداکارہ کے مطابق دونوں ممالک کی کاسٹ پر مبنی فلم کی ریلیز سے متعلق مسائل کی پریشانی پروڈیوسر کو ہوتی ہے اور اسی کا ہی مسئلہ ہے، تاہم ایسا نہیں ہونا چاہیے، کسی پر تنازع نہیں ہونا چاہیے۔ماورا حسین کا کہنا تھا کہ وہ فواد خان سمیت ابیر گلال کی دیگر کاسٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ فلم اچھی جگہ بنانے میں کامیاب جائے گی۔

اپنے خاندان کی میراث کے دبائوسے بچنے کے لیے نام کیساتھ خاندان کا نام نہیں لگاتی،کاجول

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ خاندان کا نام لگانا کیوں پسند نہیں کرتیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں کاجول نے بتایا کہ وہ ایک ایسے خاندان سے ہیں جس کا بالی ووڈ سے کئی برسوں سے تعلق رہا ہے اس لئے انہوں نے اپنے خاندان کی میراث کے دبائوسے بچنے کے لیے ایسا کیا۔مائی نیم از خان کی اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں داخل ہو رہی تھیں، ان کی والدہ اور لیجنڈ اداکارہ تنوجا نے بھی اس بات کی نشاندہی کی کہ ان کی بالی ووڈ میں والدہ سمیت دادی اور دادا کی طرف سے بھی لیگیسی ہے جس کا کاجول پر دبا ہوسکتا ہے۔کاجول نے کہا کہ لیکن تب بھی، اور اب بھی، میں نے محسوس کیا ہے کہ میں کسی کا ساتھ نام نہیں لینا چاہتی اور اپنے خاندان کا نام استعمال نہیں کرنا چاہتی اس لئے میں نے سوچا کی آگر میں صرف کاجول کے نام سے جانی جاں، تو شاید اتنا دبا نہیں آئے گا مجھ پر اور میری اپنی ایک پہچان ہوگی۔یاد رہے کہ کاجول بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ تنوجا اور فلم ڈائریکٹر شومو مکھرجی کی بیٹی ہیں۔ کاجول جلد وشال فوریا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ماں میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم 27 جون 2025 کو تھیٹرز میں ریلیز ہوگی۔

ہانیہ عامر بمقابلہ کرینہ کپور خان، کس کے لک نے قیامت ڈھائی،سوشل میڈیا پر بحث

کراچی /ممبئی (این این آئی)ہانیہ عامر بمقابلہ کرینہ کپور خان، ایک ہی لباس میں کس کے لک نے قیامت ڈھائی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔فیشن کی دنیا میں جب دو بڑی اسٹائل آئیکونز ایک جیسے لباس یا لک میں نظر آئیں تو موازنہ ہونا لازمی ہو جاتا ہے، حالیہ دنوں میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی ووڈ کی اسٹائل کوئین کرینہ کپور خان کے ایک جیسے مرر دوپٹہ لک نے سوشل میڈیا پر خاصی دھوم مچائی ہے۔ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، حال ہی میں ایک خوبصورت آئیوری غرارہ قمیض اور مرر ورک دوپٹہ میں جلوہ گر ہوئیں۔ یہ خاص دوپٹہ بھارتی برانڈ Itrh Official کا ڈیزائن کردہ تھا، ہانیہ نے اسے نہایت نفاست اور جدت سے اسٹائل کیا اور اپنے فینز سے خوب داد وصول کی، ان کا میک اپ، ہیئر اسٹائل، اور مجموعی انداز سادگی میں خوبصورتی کی مثال بن گیا۔اس سے پہلے کرینہ کپور خان کو بھی یہی مرر ورک دوپٹہ پہنے دیکھا گیا تھا، لیکن انہوں نے اسے ایک انارکلی لباس اور روایتی جیولری کے ساتھ پہنا تھا۔ان کا انداز کافی شاہانہ، کلاسیکل اور مکمل بالی ووڈ اسٹائل میں تھا، جیولری، پرفیکٹ ہیئر اسٹائل اور اعتماد کے ساتھ کرینہ نے اس دوپٹے کو ایک بالکل مختلف لک میں پیش کیا۔جیسے ہی ہانیہ کی تصاویر سامنے آئیں، سوشل میڈیا پر موازنہ شروع ہو گیا۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ کی سادگی میں خوبصورتی ہے، وہ ہر چیز کو اپنا بنا لیتی ہیں۔کسی نے کہا کہ کرینہ کا شاہی انداز اور جیولری اس دوپٹے کے ساتھ زیادہ انصاف کر رہا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی پہلی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا

لاہور( این این آئی)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی پہلی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ تقریب 11 اپریل بروز جمعہ شام 7 بجے شروع ہوگی۔ چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جس کی پہلی گیند رات 8.30 بجے کی جائے گی۔یہ ایونٹ چار مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہے۔ ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں معروف صوفی میوزک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کے ساتھ ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ابرار الحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔ تقریب کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

پی ایس ایل میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف

لاہور ( این این آئی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی ۔یہ ٹیکنالوجی کھیل کے مختلف پہلوئوں کا بال بائی بال ریکارڈ رکھے گی۔ کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل نے ہمیشہ جدت کو اپنایا ہے اور پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کراتے ہوئے ہم شائقین کے تجربے کو تقویت دینے کے لیے ایک قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ہمیشہ عالمی معیار کی کوریج فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی ایچ بی ایل پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ کے لیے ایک معیار بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی7روپے59پیسے تک صنعتی او رگھریلوصارفین کو بہت بڑا ریلیف دے کرعوام کے دل جیت لئے ہیں، نزہت صادق

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی نزہت صادق نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ ملکی سیاست میں قائد محمد نوازشریف کا کردار مسلمہ حقیقت ہے اور وہی پاکستان کی ترقی کے حقیقی خالق ہیں جنہوںنے ملک میں میگاپروجیکٹس کے جال بچھائے،موٹرویز بنائیں،لوڈشیڈنگ و بدامنی کاخاتمہ کیا اور ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے سمیت صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی،پاکستان کی ترقی اور سالمیت کیلئے اُن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی وصوبائی حکومت پنجاب عوام کی تعمیر وترقی وخوشحالی اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بربوئے کا ر لا رہی ہے ،عوام کی فلاح وبہبود علاقائی تعمیر وترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام کو میسر ہیں ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی کا عمل تیز کیاجا رہا ہے،انشاء اللہ پارٹی قائد نوازشریف کی سرپرستی میںوزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی انتھک کاوشوں سے پاکستان ایک بار پھر معاشی طورپر خوشحال ہوگا۔ مسلم لیگی رہنما بیگم نزہت صادق نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوںمیں کمی خوش آئنداقدام ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی7روپے59پیسے تک سستی کرکے صنعتی او رگھریلوصارفین کو بہت بڑا ریلیف دے کرعوام کے دل جیت لئے ہیں، وزیراعظم کا یہ فیصلہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت نے انتہائی سخت حالات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اورروپے کو استحکام دیا جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،بجلی کی قیمتوں میں کمی بہت بڑاریلیف ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ڈومیسٹک، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بڑا ریلیف ملا ہے، اس اقدام سے جہاں پیداواری سرگرمیاں عروج پکڑیں گی وہیں لاگت کم ہونے سے عوام کی قوت خرید بھی بحال ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک مستحکم ہونے سے پاکستان میں خوشخبریوں کا موسم شروع ہو رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کوریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتوںمیں کمی کے اعلان سے گھریلوا ور صنعتی صارفین کااظہار تشکر ،وزیراعظم اور ان کی ٹیم کومبارکباد کے مستحق ہے۔ا نہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی حکومت کا ریکارڈ ہے کہ رمضان سہولت بازار میں ایک ارب11 کروڑ روپے کی بچت اور تین ارب روپے سے زائد کی خریداری ہوئی ہے، آج سے پہلے کسی رمضان بازار میں ایسی خریداری اور بچت نہیں ہوئی، ملک درست سمت میں گامزن ہوچکا ہے، یہ ریلیف اوپن مارکیٹ سے زائد تھا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ خصوصی افراد کو سہولت دینے والا پہلا ملکی ہوائی اڈہ بن گیا

اسلام آباد (این این آئی)نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ خصوصی سہولت کا حامل پہلا پاکستانی ائیرپورٹ بن گیا جہاں نفسیاتی مسائل کے شکار مسافروں کو خصوصی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔سی او اوائیرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے سہولت کے بارے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ویژیبل ڈس ایبلٹیز کے حامل افراد کو ائیرپورٹ آمد پر خصوصی سن فلاور ربن جاری کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سن فلاور لینڈ یارڈ کے حامل مسافروں کو ہر کانٹر پر ترجیحی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آٹزم سمیت دیگر نفسیاتی عوارض کے حامل بچے سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔آفتاب گیلانی نے کہاکہ تمام ائیرلائنز کو خصوصی سہولت بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

عمران خان نے پی آئی اے تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی، لاجواب سروس قصہ پارینہ بن گئی، خواجہ آصف

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی ایئر لائن کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی آئی کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہاکہ خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا، یورپی یونین کے روٹس بند ہو گئے، برطانیہ بند ہوگیا، لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی۔وزیر دفاع نے کہا کہ جب شہباز شریف نے قیادت سنبھالی تو یورپی یونین کے روٹ بحال ہوئے، برطانیہ کے کے روٹس کی بحالی زیادہ دور نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ 21سال بعد پی آئی اے اربوں کا منافع بخش ادارہ بن گیا، یہ قومی ادارہ ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ شہباز شریف کی نیت اور محنت اللہ قبول کر رہا ہے، پی آئی اے کے چیئرمین ایئر وائس مارشل عامر حیات ان کی ٹیم اور تمام ملازمین قابل تحسین ہیں، ان کو مبارک ہو، اللہ نے ان کی محنت کا اجر عطا کیا، پاکستان پائندہ باد۔