All posts by mshijazi

اداکارہ نازش جہانگیر کو ہراساں کرنے کے کیس کی تفتیش میں پیشرفت

لاہور( این این آئی)سندھ اور پنجاب پولیس نے اداکارہ نازش جہانگیر کوہراساں کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے لاہور میں چھاپہ مارا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق سندھ پولیس کے ہمراہ لاہور پولیس کی ٹیم نے ڈیفنس سی نازش جہانگیر کی مدعیت میں درج مقدمہ کے ملزم اسود کی گرفتار ی کیلئے کارروائی کی لیکن ملزم پہلے ہی فرار ہوگیا۔

بھارت ہمیں جذبے میں مات نہیں دے سکتا،جیسابھارت کرے گاویساہی جواب ملے گا،راناثناء اللہ

اسلام آباد(این این آئی)مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں جذبے میں مات نہیں دے سکتا،جیسابھارت کرے گاویساہی جواب ملے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے،اگرحملہ ہوا توبھارت میزائل کی صورت میں کرسکتا ہے، جیسا بھارت کرے گا ویسا ہی جواب ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری ایئرفورس بہت زیادہ پروفیشنل ہے، بھارت ہمارے جذبے میں ہمیں مات نہیں دے سکتا، ٹیکنالوجی میں بھی ہم ان سے پیچھے نہیں ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں مشیر وزیراعظم نے کہا کہ میاں نوازشریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو حکومت چلانے کے حوالے سے گائیڈ کرتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ 2011سے مذاکرات کرنے کوتیارنہیں،ہم کیا کرسکتے ہیں، اے پی سی میں تحریک انصاف کوبلایا جائے گا، اگرتحریک انصاف کہے گی توبانی کولایا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے حقائق سامنے لانے کیلئے شفاف، قابل اعتماد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیاہے۔جاری بیان کے مطابق بدھ کووزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے سیکرٹری روبیو کو پہلگام واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے 90,000سے زائد جانوں کی قربانی دی اور پاکستان کو 152بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی دہشت گردی بالخصوص افغان سرزمین سے سرگرم آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت عسکریت پسند گروپوں کو شکست دینے کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا اور حقائق سامنے لانے کیلئے شفاف، قابل اعتماد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور ذمہ داری سے کام لے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا انتخاب کیا، جو پاکستان کے 240ملین لوگوں کیلئے لائف لائن ہے۔وزیراعظم نے زور دیا کہ سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی فریق کیلئے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کی کوئی شق نہیں ہے۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیاکہ جموں و کشمیر تنازعہ کا پرامن حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ پاک -امریکہ دوطرفہ تعاون کے بارے میں وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور امریکہ نے گزشتہ 70سالوں میں مل کر کام کیا ہے اور دونوں فریق مزید کئی شعبوں بشمول انسداد دہشت گردی اور معاشی تعاون کو بڑھانے، معدنیات کا شعبہ میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ان کی حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران بڑی اقتصادی اصلاحات کی ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان اب اقتصادی بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ روبیو نے تفصیلی بات چیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے دونوں فریقوں کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بیجنگ (این این آئی)چین کے صوبہ لیانینگ کے شہر لیایانگ کے ایک ہوٹل میں آگ لگی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دوپہر دو بجے تک حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو چکے تھے۔ حادثے کے بعد سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا علاج کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور جلد از جلد حادثے کی وجہ معلوم کرکے قانون کے مطابق ذمہ داروں کو سنجیدگی سے سزا دی جائے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ”یوم مئی”کی تعطیل کی آمد آمد ہے، اور تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو حفاظتی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہئے اور بڑے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی حادثے پر اہم ہدایات دیں۔صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھیانگ کی اہم ہدایات کے مطابق چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے ہنگامے سے نمٹنے کی رہنمائی کے لیے ایک ورکنگ گروپ حادثے کی جگہ روانہ کیا۔ اس وقت جائے وقوعہ پر ریسکیو کام جاری ہے۔

لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز کی اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا۔تنازعات کے باعث سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ اور ماڈل علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی، علیزہ شاہ جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم” سپر سٹار” سے کیا اور ڈرامہ عہد وفا کے ذریعے مقبولیت حاصل کی، حالیہ برسوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں جس کی وجوہات میں ان کا لباس، سٹائل اور میوزک ویڈیوز شامل ہیں۔حال ہی میں علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید سے ذہنی طور پر متاثر ہو رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ مضبوط دکھائی دیتی ہیں، لیکن اندرونی طور پر کئی مسائل سے دوچار ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی غیر اخلاقی راستے سے شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، اس کے باوجود انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اداکارہ نے اب اپنی انسٹاگرام سٹوری پر She Quits لکھ کر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود اپنی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔یہی نہیں بلکہ ٹرولنگ سے تنگ اداکارہ نے سوشل میڈیا کو جہنم سے تشبیہ دی۔

چینی صدر نے شمالی چین کے لیایانگ شہر میں آتشزدگی کے حادثے پر اہم ہدایات جار ی کر دیں

بیجنگ (این این آئی)چین کے صوبہ لیانینگ کے شہر لیایانگ کے ایک ہوٹل میں آگ لگی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دوپہر دو بجے تک حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو چکے تھے۔ حادثے کے بعد سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا علاج کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور جلد از جلد حادثے کی وجہ معلوم کرکے قانون کے مطابق ذمہ داروں کو سنجیدگی سے سزا دی جائے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ”یوم مئی”کی تعطیل کی آمد آمد ہے، اور تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو حفاظتی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہئے اور بڑے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی حادثے پر اہم ہدایات دیں۔صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھیانگ کی اہم ہدایات کے مطابق چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے ہنگامے سے نمٹنے کی رہنمائی کے لیے ایک ورکنگ گروپ حادثے کی جگہ روانہ کیا۔ اس وقت جائے وقوعہ پر ریسکیو کام جاری ہے۔

ملک میں آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق یکم مئی 2025 سے آئندہ 15روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔صنعتی اور سرکاری تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر صرف 0.016روپے کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر محض 0.01روپے اضافہ متوقع ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھا کا بوجھ ممکنہ طور پر عوام پر نہیں ڈالا جائے گا۔

بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، عمران خان

راولپنڈی (این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں،وہ ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، حکومت فارم 47والی ہے، بھارت اور مودی کے خلاف یکجا ہونے کا پیغام دیا ہے۔ فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ حکومت نے فیصلے کرتے ہوئے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کے خلاف 2019کا موقف اپنایا، انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پوری قوم کو پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا کہا ہے، ان سے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، انہوں نے کہا ہے میں ملاقات کیلئے آتا رہوں، بانی کی بہنیں الزام لگا رہی ہیں، جو ملاقات کررہے ہیں وہ مشکوک ہیں، یہ ان کا غصہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان گل اور ظہر عباس بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں، کسی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

صدر زرداری کا3دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں3دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔جاری بیان میں صدرمملکت نے تربت میں کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیاہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

پی ایس ایل،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔اس میچ کی خاص بات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد کی شاندار بولنگ تھی جنہوں نے23رنز دے کر ملتان سلطانز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، ملتان سلطانز کی سات میچوں میں چھٹی شکست تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ میچوں میں چوتھا میچ جیتا اور یہ اس کی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان یہ 14 واں میچ تھا جن میں ملتان سلطانز نے 9 جیتے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے5 میں کامیابی حاصل کی ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جو تین تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ۔ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں صرف 89 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔یہ پی ایس ایل میں اس کا سب سے کم اسکور ہے اس سے قبل 2023 میں وہ کراچی کنگز کے خلاف101 رنز پر آئوٹ ہوئی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے90 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ملتان سلطانز کی اننگز میں کپتان رضوان واحد بیٹر تھے جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بولنگ کا مقابلہ کیا اور 44 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔خرم شہزاد نے چار ،فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے 90 رنز کے جارحانہ اوپننگ اسٹینڈ کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کو آسان بنادیا۔سعود شکیل نے4 چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے42 رنز اسکور کیے۔ فن ایلن نے 45 رنز بنائے جس میں2 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔یہ دونوں ناٹ آئوٹ رہے۔ملتان سلطانز اپنا آٹھواں میچ یکم مئی کو کراچی کنگز کے خلاف لاہور میں کھیلے گی جس کے بعد اس کے آخری دو لیگ میچز ملتان میں 5 مئی کو پشاور زلمی اور 11 مئی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہوں گے۔

بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا، احسن اقبال

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے، اگر مہم جوئی کی کوشش کی تو اس کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے لیکن وہ اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری صلاحیت، وسائل اور ترقی سے خائف ہیں۔

وزیر اعظم کی انتھک محنت سے ملک ترقی کی جانب گامزن ، لائیوسٹاک سیکٹر میں مزید اصلاحات لارہے ہیں’ رانا تنویر حسین

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی انتھک محنت سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار اور لائیوسٹاک سیکٹر میں مزید اصلاحات لائی جارہی ہیں، ایگر ایلول کے شعبے میں تحقیق پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں مقامی فوم مپنی کے دورے کے موقع پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ سوچ اور ان کی با صلاحیت ٹیم کی بدولت ملکی معیشت بحال اور اس میں استحکام آیا ہے ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی آئی ہے، حکومت زراعت ولا ئیواسٹاک کے شعبے کی ترقی کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنا لوجی کے استعمال کو فروغ دیا جارہا ہے تا کہ پیداوار میں اضافہ ہو، زرگی اور لا ئیو سٹاک کے شعبوں میں تحقیق پر بھی خصوصی توجہ دی جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت کھاد کی قیمتوں میں کمی آئی اور اس کی دوستیابی کوبھی یقینی بنایا گیا ہے، حکومت کسانوں کو آسان اثر انکا یہ قرضے فراہم کرنے کے لیے بھی موثر اقدامات کر رہی ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک پیک پر میکسر ختم ہو جائیں تا کہ عوام کو سستا دو وہ ملے ۔ وہ وعد اور گوشت کی سنتی و معیاری فراہمی کیلئے حکومت لائیوسٹاک سیکٹر کو سوتیں فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تعاون سے اونٹ کے دودھ کو کھا کر کے ہی ایل سی کمپنی اسے پاکار کی شکل میں ڈال کر جانے کیلئے ایکسپورٹ کرنے جارہی ہے، ای ایس سی کی ٹیم نے مقامی کمپنی سے مل کر عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا آخر یا 20 ان خشک دودھ جلد چائے کوایکسپورٹ کریں گے۔ یہ بہت اچھا اللہ ام اور مقامی فوڈ مینی کی جانب سے بیان کو خشک دو وجوہ کی برآمد سے ملک کو قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم ایگریکلچر کے حوالے سے بہت پر عزم ہیں باقی اپنی حکومت کے ساتھ اشتراک سے کاروبار کر سکتی ہے جس کے لئے تمام ماہ سہولیات حکومت فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مویشیوں کی برآمدات سے پاکستان میں سیا نے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے تو اسے بند کردیں گے، حکومت لائیوسٹاک میں بھینسوں کے حوالے سے ایک حکیم لارہی ہے جس میں فارمرز کو بھینٹوں کے ر تعاون کر السحری کے حوالے سے انہوں کروز 150 کے پیاز تھیں جو گذشتہ سال صرف 45 ہزارے آگئیں کہ اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک پیک انڈسٹری کے فروغ کیلئے چھوٹے کا شیکاروں کو آسان طریقوں کے ذریعے ایک سے قرضوں کی فراہمی کی باری ہے تاکہ وہ اپنی فارمنگ بہتر طریقے سے کر سکیں ۔ کھادوں کی قیمتوں کے حوالے سے انہوں نے کیا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کی قیمتیں دریا میں تا ہم وافر سٹاک ہونے کی صورت میں حکومت کا بھی ایکسپورت کرے گی۔

پنجاب میں کسانوں کیلئے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے کھل رہے ہیں’مریم نواز

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں کسانوں کے لئے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے کھل رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال نے ملاقات کی، ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال نے ملتان وہاڑی روڈ پراجیکٹ کے جلد آغاز پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور حکومت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔حکومت پنجاب کے موثر اور پائیدار اقدامات کی بدولت صوبے کے کسانوں کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے کھل رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت میں پورا کیا جائے گا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملتان وہاڑی روڈ کی تکمیل سے چار اضلاع میں بسنے والے لاکھوں عوام مستفید ہوں گے، حکومت پنجاب کے ہر پراجیکٹ کی بروقت تکمیل سے عوامی مسائل حل ہوں گے۔ملک نوشیر خان لنگڑیال نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے پنجاب کو ایک فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کے عزم کو قابل تحسین قرار دیا اور انہوں نے وزیر اعلی کی جانب سے شروع کیے گئے ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام کو بھی ایک شاندار اقدام قرار دیا۔