All posts by mshijazi

پی ٹی اے نے یوٹیوب کی بندش سے متعلق پرانے نوٹیفکیشن پر وضاحتی بیان جاری کردیا

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی اے نے وضاحت جاری کی ہے کہ یوٹیوب کی بندش کے حوالے سے جو نوٹس سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، وہ 2012کا ہے اور موجودہ حالات سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں ایک پرانی پریس ریلیز سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کی جا رہی ہے جس سے عوام میں یوٹیوب کی موجودہ حیثیت کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے واضح کرتا ہے کہ جو مواد گردش کر رہا ہے وہ پرانا ہے اور موجودہ حالات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب یا کسی بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بلاک یا بند کرنے کیلئے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ درست معلومات کیلئے صرف پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انحصار کریں۔

پاکستان نے بھارت کی آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کو مسترد کردیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوششں کو مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹ کی بھارتی کوششوں کو مسترد کردیاہے،پاکستان پائیدار معاشی ترقی یقینی بنانے کیلئے آئی ایم ایف سے مل کر کام کرتا رہے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے پورے عزم سے کام کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف عالمی مالیاتی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے، آئی ایم ایف کی غیر جانبداری کا تحفظ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بھارت کا آئی ایم ایف پروگرام پر منفی بیانیہ سندھ طاس معاہدہ کی غیرقانونی معطلی جیسا ہے، بھارتی اقدامات اس کی بین الاقوامی قانون اور عالمی اداروں کو نظرانداز کرنے کا عکاس ہے۔ بھارتی اقدامات علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے منافی ہیں، بھارت کا یہ رویہ خطے کے عدم استحکام کا باعث ہے۔ یہ رویہ کثیر جہتی کے اصولوں پر عمل میں بھارت کی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے۔

”کبھی میں کبھی تم”ڈرامے کا سیکوئل بننے نہیں دوں گا، فہد مصطفی

کراچی(این این آئی)اداکار، میزبان اور پروڈیوسرفہد مصطفی نے کہا ہے کہ مشہور ڈرامے کبھی میں کبھی تم کا سیکوئل کبھی نہیں بننے دوں گا۔ فہد مصطفی نے حالیہ انٹرویو میں اپنے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم”کے سیکوئل سے متعلق تمام افواہوں کو دوٹوک انداز میں ختم کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی اس ڈرامے کا سیکوئل بننے نہیں دوں گا، یہ ایک مکمل کہانی ہے جو اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے، اسے چھیڑنا زیادتی ہوگی،بعض کہانیاں وہیں رہنے دی جائیں تو بہتر ہوتا ہے اور یہی اصل کامیابی کی علامت ہے۔فہد مصطفی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، کچھ لوگ ان کے فیصلے کو سراہا رہے ہیں کہ انہوں نے فن کو تجارتی فائدے پر ترجیح دی، جبکہ کچھ شائقین افسردہ ہیں کیونکہ وہ اس محبت بھری کہانی کو دوبارہ دیکھنے کے خواہاں تھے۔

توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا موثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے حوالے سے انٹیگریٹڈ جنریشن کپیسٹی ایکسپنشن پلان (آئی جی سی ای پی 2024ـ2034) کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں حالیہ تقریبا ساڑھے سات روپے کمی کے بعد حکومت پاکستان عوام کی مزید سہولت کے لیے شعبہ توانائی میں پائیدار اصلاحات کے لیے ایک موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا موثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی،مارکیٹ کے قیام سے مسابقتی بنیاد پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جو کہ بجلی کی پائیدار فراہمی اور نرخوں میں مزید کمی کا باعث بنے گی۔اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر جب آئی جی سی ای پی کا دوبارہ جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے، وزارت توانائی نے دن رات محنت کرنے کے بعد اس کو زمینی حقائق اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق دوبارہ تیار کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے دس سالوں کے لیے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں مسابقتی بولی اور کم ترین قیمت پر بجلی کی فروخت کے لیے راہ ہموار کی گئی ہے،کل 7967 میگا واٹ کے مہنگے منصوبوں کو بجلی کی پیدوار کے منصوبے(آئی جی سی ای پی) سے نکالا جا رہا ہے،بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جا رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگے منصوبوں کو پلان سے نکالنے اور منصوبوں کی تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے مجموعی طور پر 17 ارب ڈالر (4743 ارب روپے)کی بچت ہوگی،بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی ذخائر اور شمسی، نیوکلیئر اور پن بجلی جیسے متبادل ذرائع کو درآمدی ایندھن پر ترجیح دی جائے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس حکمت عملی سے زر مبادلہ کے ذخائر میں کئی ارب ڈالر کی بچت ہو گی،حکومت کی جانب سے بجلی کی خریداری اور بجلی بنانے والی کمپنیوں کو کپیسٹی پیمنٹ رفتہ رفتہ ترک کر دی جائیں گی۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کو ملک کیلئے 4743 ارب روپے کی بچت کو سراہا اور اس کو ایک اور تاریخی کامیابی قرار دیا۔اجلاس میں وزیر توانائی سردار اویس لغاری، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ،وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

پاکستان و بھارت ایٹمی طاقت ہیں، خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو، بلاول بھٹو

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان و بھارت ایٹمی طاقت ہیں، خدا نہ کرے کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی ایٹمی تصادم ہو۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فضائیہ اور بحریہ سمیت ہماری مسلح افواج بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہو چکی ہیں، ہماری یہی امید ہے کہ اب ایسا نہ ہو، ہوش مندی غالب آئے۔بلاول بھٹو نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری دونوں ممالک سے رابطے میں رہے، بین الاقوامی برادری موثر طور پر مداخلت کرے تاکہ کشیدگی نہ بڑھے۔سابق وزیرِ خارجہ نے پہلگام واقعے کے حوالے سے کہا کہ اس واقعے کی ایک شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ ایسا ماحول پیدا کیا جائے جہاں بھارت اور پاکستان مل کر کام کر سکیں۔انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں اضافے پر یہ خدشہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، ایسا نہ ہوا تو معاملہ کسی محدود جھڑپ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، جھڑپ فضائیہ یا کسی اور فوجی شعبے میں ہوسکتی ہے،یہ جھڑپ مکمل جنگ کی شکل بھی لے سکتی ہے۔

شاہین آفریدی، حارث روف نے محمد عامر، وہاب ریاض کو پیچھے چھوڑدیا

لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رئوف نے محمد عامر اور وہاب ریاض کو پیچھے چھوڑ دیا۔شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 300،300 وکٹ مکمل کرلیں۔لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے دونوں پلیئرز نے پی ایس ایل 10 میں لاہور اور اسلام آباد کے میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔شاہین آفریدی نے 300 وکٹیں کیریئر کے 216ویں اور حارث رئوف نے 228 ویں میچ میں مکمل کی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان کی وکٹ لیتے ہی شاہین آفریدی 300 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے جبکہ حارث روف نے اس فہرست میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔اس سے قبل محمد عامر اور وہاب ریاض کے پاس مشترکہ طور پر یہ اعزاز تھا، دونوں نے 256،256 میچز میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کی تھیں۔شاہین آفریدی 300 وکٹ لینے والے دنیا کے چوتھے تیز ترین بولر ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل10 ،کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے ہرادیا،ملتان سلطانز پلے آف کی دوڑ سے باہر۔

لاہور(این این آئی)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے دی،یہ کراچی کنگز کی سات میچوں میں چوتھی کامیابی ہے۔ اس جیت کے بعد اس کے 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں ، ملتان سلطانز کی 8 میچوں میں یہ 7 ویں شکست ہے اور اگر وہ اپنے اگلے دونوں میچ جیت بھی لے تب بھی اس کے 6 پوائنٹس ہونگے یوں وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے،قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 204 رنز بنائے۔ملتان سلطانز 16 اعشاریہ ایک اوورز میں 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اوپنرز ٹم سائیفرٹ اور کپتان ڈیوڈ وارنر نے کراچی کنگز کو 53 رنز کا جارحانہ اسٹارٹ دیا۔ سائیفرٹ3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے22 رنز بناکر عبید شاہ کی گیند پر جارڈن کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ڈیوڈ وارنر جو مائیکل بریسویل کے ایک ہی اوور میں 24 رنز اسکور کرچکے تھے 2 چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے30 رنز بناکر ڈیوڈ ولی کی گیند پر کامران غلام کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ 60 کے مجموعی اسکور پر عمیر بن یوسف صرف ایک رن بناکر عبید شاہ کی گیند پر ڈیوڈ ولی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ جیمز ونس اور عرفان خان نے چوتھی وکٹ کیلئے 78 رنز کا اضافہ کیا۔ عرفان خان 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے40 رنز بناکر کیمفر کی گیند پر جارڈن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ جیمز ونس جنہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے میچ میں سنچری اسکور کی تھی اس مرتبہ انہوں نے 65 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جس میں5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔انہوں نے خوشدل شاہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 66 رنز کا اضافہ کیا۔ خوشدل شاہ نے آؤٹ ہوئے بغیر صرف 13 گیندوں پر 33 رنز اسکور کیے جس میں2 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔عبید شاہ نے 49 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ملتان سلطانّز کو ابتدا ہی میں کپتان محمد رضوان کا نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کوئی رن بنائے عباس آفریدی کی گیند پر سائیفرٹ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور ملتان سلطانز اپنے ہدف سے دور ہوتی چلی گئی۔عثمان خان ایک ، یاسر خان 26 کرٹس کیمفر 12 افتخار احمد 8 اور مائیکل بریسویل 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کامران غلام ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔کراچی کنگز کی طرف سے محمد نبی نے 14 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔خوشدل شاہ نے 26 اور میرحمزہ نے 15رنز دے کردو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ملتان سلطانز اپنا 9 واں میچ 5 مئی کو پشاور زلمی اور 10 واں میچ 11 مئی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سلووینیا کی وزیر خارجہ تنجا فجون کی ٹیلی فون پر بات چیت

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سلووینیا کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تنجا فجون نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انہیں علاقائی صورتحال،بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی تردید کرتے ہوئے عالمی قانون سے ماورا یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ کے خاتمے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ فوجان نے دونوں ملکوں سے کہا کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور عالمی قوانین کے مطابق سفارتکاری سے مسائل کو حل کریں۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے پہلگام حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کو سراہا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے جائزہ کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے’ بابر اعظم

لاہور(این این آئی)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بولنا مجھے بھی آتا ہے، ہر کوئی بول سکتا ہے تو ہمیں بھی بولنا آتا ہے لیکن عزت نفس بھی کوئی چیز ہوتی ہے، مجھے میرے بڑوں نے سکھایا ہے کہ ہر کسی کی عزت کرنا ہے۔نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ لوگ مجھے کریز پر زیادہ دیر تک دیکھنا چاہتے ہیں، لوگوں کی مجھ سے توقعات زیادہ ہوتی ہیں، میں اپنی چھوٹی اننگز سے بھی لطف اندوز ہوتا ہوں لیکن لوگوں کی توقع کے مطابق لمبا نہیں کھیل پا رہا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے غلطیاں ہوتی ہیں اور اگلی مرتبہ دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن پھر کوئی اور غلطی ہو جاتی ہے، ایسا کرکٹ میں ہوتا رہتا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ آپ کتنا فوکس رہتے ہیں میں اب بھی بہت فوکس ہوں، میں اپنی گیم کے مطابق چلتا ہوں۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے بھی اندازہ ہے کہ آج کل اسٹرائیک ریٹ اور تیز کھیلنے کی بات ہوتی ہے، مجھے پتہ ہے کہ کرکٹ کہاں جا رہی ہے، مجھے کسی کو ثابت نہیں کرنا کہ میں کیسا پلیئر ہوں، سب کو پتہ ہے، میں کیسا پلیئر ہوں، میں ہمیشہ صورتِ حال اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلتا ہوں، اسٹرائیک ریٹ کا مجھے پتہ ہوتا ہے۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جتنے بیٹنگ نمبر میں نے تبدیل کیے ہیں کسی نے نہیں کیے، کسی کے آنے پر بابر نے ہی نمبر تبدیل کیے ہیں، بابر کبھی نمبر 3 پر چلا جاتا ہے کبھی اوپن آجانا ہے، میرے لیے پاکستان پہلے ہے، فرنچائز کی ڈیمانڈ تھی اوپن کروں، پھر جو پاکستان کی ضرورت ہے وہاں کھیلتا ہوں، میرا کبھی اپنا انفرادی ہدف نہیں رہا کہ میں اوپنر ہی کھیلوں گا، میں ٹیسٹ میں اوپن کر چکا ہوں، میں نے 6 نمبر سے شروع کیا اور پھر اوپر نیچے ہوتا اوپنر تک آیا، میں نے کبھی نہیں کہا کہ اس نمبر پر نہیں کھیلوں گا کہ میری کارکردگی اچھی نہیں ہوگی، ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہر نمبر پر کھیلنے کیلیے تیار ہوں۔بابر اعظم کا ماننا ہے کہ مجھے باتیں کرنا پسند نہیں ہیں، مجھے گراؤنڈ میں کھیلنا زیادہ پسند ہے، مجھے بولنا آتا ہے، ہر کوئی بول سکتا ہے تو ہمیں بھی بولنا آتا ہے لیکن عزت نفس بھی کوئی چیز ہوتی ہے، مجھے میرے بڑوں نے سکھایا ہے کہ ہر کسی کی عزت کرنا ہے، میرا کام گراؤنڈ میں ہے، میں سخت محنت گراؤنڈ میں کرتا ہوں، میں اپنی کارکردگی سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا، میں نمبر ون رہا ہوں تو کبھی مطمئن نہیں ہوا میں اچھا پرفارم کر کے بھی بس آگے کا دیکھتا ہوں اور ملک کا سوچتا ہوں۔بابر اعظم نے کہا کہ میرے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے بارے میں سلیکٹرز اور کوچز کیا سوچ رہے ہیں وہی بتا سکتے ہیں، میرا کام پرفارم کرنا ہے، چاہے ٹی ٹوئنٹی ہو ون ڈے ہو یا ٹیسٹ کرکٹ، کھلانا نہ کھلانا میرے ہاتھ میں نہیں، جب تک اللّٰہ چاہے گا کھیلوں گا، ہمیں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی سے آرام دیا گیا ہے اب دیکھتے ہیں کہ وہ کیا سوچتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے فرق نہیں پڑے گا ون ڈے فارمیٹ سے آپ کے صبر کا پتہ چلتا ہے ایسا نہیں ہے کہ ون ڈے کرکٹ تیز رفتار نہیں ہے، 350 پلس رنز بن رہے ہیں، ون ڈے فارمیٹ ہمیشہ سے میرے لیے خاص ہے، اچھی یادیں اور پرفارمنسز ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک بہترین لیگ ہے، مجھے بالکل نہیں لگا کہ اس کا گراف گرا ہے، کسی میچ میں کہہ سکتے ہیں کہ دلچسپی کم ہوئی ہے لیکن مجموعی طور پر ایسا نہیں ہے، غیر ملکی کھلاڑی کوشش کرتے ہیں کہ پی ایس ایل کھیلیں، بولنگ کا معیار یہاں بہت اچھا ہے، ہر ٹیم کے پاس 145 پلس کے بولرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کا سیزن بحیثیت ٹیم اور انفرادی کارکردگی اوپر نیچے جا رہا ہے، آغاز میں ہم نے وننگ کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی، 2 فتوحات ملیں لیکن ہمیں تسلسل لانا ہو گا۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ لوگوں کا دباؤ ہوتا ہے کہ وہ اتنا پیار کرتے ہیں اور ان کے سامنے پرفارم کرنا ہے، اعتماد بھی ملتا ہے کہ جہاں جاتے ہیں لوگ تعریف کرتے ہیں، میں لوگوں کو تفریح مہیا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، جب اسٹیڈیم میں ‘بابر، بابر’ کی ا?وازیں لگتی ہیں تو شکر کرتا ہوں کہ اللّٰہ نے اتنی عزت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سائیکل پر اسٹیڈیم آتے تھے اور سوچتے تھے کبھی یہاں کھیلیں گے، اب اسی اسٹیڈیم میں لوگ ہمارے لیے آواز بلند کرتے ہیں، یہاں بال پکر بننا اور بولر کی حیثیت سے کھیل کا آغاز کرنا سب یاد آتا ہے، میں اللّٰہ کا بڑا شکر ادا کرتا ہوں، میری ذمے داری بڑھ جاتی ہے کہ فینز کو مایوس نہ کروں۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ لوگ میمز بنا کر پیار کرتے ہیں، کبھی کبھار جب میمز سامنے آتی ہیں تو لطف اندوز ہوتا ہوں۔

ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، اب بھی موقع ہے،محمد رضوان

لاہور(این این آئی)پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ابھی ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 90 رنز کا ہدف 8ویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔کپتان سعود شکیل 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، فن ایلن نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔خرم شہزاد کو میچ میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تاہم میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ شاٹ سلیکشن غلط ہوگی تو فلیٹ پچ پر بھی یہی نتیجہ آئے گا، سمجھ داری سے 150 سے زائد رنز بناتے تو کچھ ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب بھی موقع ہے لیکن دوسروں پر انحصار کرنا بالکل پسند نہیں۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک ڈریم میچ تھا اسے ہمیشہ یاد رکھنا چاہوں گا، جیت کا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے، ٹیم تینوں شعبوں میں زبردست پرفارم کررہی ہے۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم سات میچوں میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔

دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے کے کیس میں ڈکی بھائی کی ضمانت منظور

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے یوٹیوبر سعدالرحمن المعروف ڈکی بھائی کی خطرناک ڈرائیونگ اسسٹنٹ کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ڈکی بھائی نے اپنے خلاف موٹروے پولیس کی جانب سے دو مقدمات دائر کیے جانے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی، جس پر سماعت ہوئی۔جسٹس شہباز رضوی نے یوٹیوبر کی درخواست پر سماعت کی جس دوران ڈکی بھائی خود بھی پیش ہوئے۔عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا اور درخواست گزار کو حکم دیا کہ وہ آئندہ ماہ مئی میں اپنے خلاف ہونے والے ٹرائل میں عدالت میں پیش ہوں۔ڈکی بھائی کے خلاف خطرناک اسٹنٹ کرنے کے کیس کا ٹرائل 5 مئی کو ہوگا، جس میں یوٹیوبر پیش ہوں گے۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ریلیف ملنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا اور دعوی کیا کہ وہ گاڑی چلاتے وقت نیند میں نہیں تھے۔ڈکی بھائی کے مطابق ان پر لگایا گیا الزام بھی غلط ہے کہ وہ پائوں سے گاڑی چلا رہے تھے، انہوں نے اسٹیئرنگ پر نہیں بلکہ گاڑی کے ڈیش بورڈ پر پائوں رکھے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دعوی بھی غلط ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت نیند میں تھے، ان کی ایک آنکھ بند تھی لیکن دوسری آنکھ سے وہ دیکھ رہے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اپنے دعوے ثابت کرنے کے شواہد موجود ہیں اور وہ عدالت میں پیش کریں گے، وہ میڈیا کے سامنے اپنی صفائیاں پیش کرنے نہیں آئے۔خیال رہے کہ چند روز قبل موٹروے پولیس نے ڈکی بھائی کے خلاف دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے دو مقدمات دائر کیے تھے۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اسٹیئرنگ پر پاوں رکھ کر گاڑی چلائی اور یہ کہ ان کی گاڑی 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔ان کے خلاف راولپنڈی کے تھانے چکری اور لکسیاں میں دو الگ الگ مقدمات دائر کیے گئے تھے، جس کے بعد اب انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کروالی۔

اداکارہ نازش جہانگیر کو ہراساں کرنے کے کیس کی تفتیش میں پیشرفت

لاہور( این این آئی)سندھ اور پنجاب پولیس نے اداکارہ نازش جہانگیر کوہراساں کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے لاہور میں چھاپہ مارا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق سندھ پولیس کے ہمراہ لاہور پولیس کی ٹیم نے ڈیفنس سی نازش جہانگیر کی مدعیت میں درج مقدمہ کے ملزم اسود کی گرفتار ی کیلئے کارروائی کی لیکن ملزم پہلے ہی فرار ہوگیا۔