All posts by mshijazi

جنت مرزا نے بریک اپ کے بعد آگے بڑھنے کا سادہ فارمولاشیئر کر دیا

کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسر، ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا نے بریک اپ کے بعد زندگی کی تلخ یادوں کو پیچھے چھوڑنے کا ایک آسان طریقہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔انسٹاگرام پر اپنی ایک حالیہ ویڈیو کے ذریعے جنت مرزا نے خود کو لو گرو یعنی محبت کا استاد قرار دیتے ہوئے زندگی کے ایک اہم سبق کا اعادہ کیا۔انہوں نے بریک اپ اور اسکے بعد ہونے والی پریشانیوں کا سامنا کرنے والوں کو حوصلہ افزامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرزندگی میں کبھی کوئی شخص آپ کو دھوکا دے یا آپ کے ساتھ برا سلوک کرے، تو سب سے پہلے آپ کو اسے دل سے معاف کرنا ہوگا۔جنت مرزا کا یقین ہے کہ جب تک آپ کسی کو معاف نہیں کرتے تو ذہنی سکون اور ترقی کی طرف قدم بڑھانا مشکل ہو جاتا ہے۔اس موقع پر جنت مرزا نے حضرت علی کے ایک مشہور قول کا آزمائے ہوئے شخص کو دوبارہ آزمانا نہیں چاہیے کا حوالہ بھی دیا۔اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ واقعی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، تو جس نے بھی آپ کا دل دکھایا ہے، اسے معاف کر دیں۔ اس عمل سے آپ کو ذہنی سکون اور زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے ایک نیا آغاز ملے گا۔

اداکارہ نیلم منیر نے بے جے پی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔شوبز انڈسٹری کو متعدد سپر ہٹ ڈرامے دینے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی یکساں شہرت حاصل ہے۔نیلم منیر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور پاکستان کی تاریخی جیت پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے کے سبب بھارت کو تباہ کر رہی ہے، بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف الزامات لگاتی رہتی ہے تاکہ اپنے عام شہریوں کی توجہ مسائل سے اور اپنے نازی ایجنڈے سے ہٹا سکے۔

پولیو کے خاتمے کا مشن، 26مئی کو ملک گیر انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیر قیادت ملک سے پولیو کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے، ملک گیر مہم 26مئی کو شروع کی جائے گی جس کے دوران 4کروڑ 54لاکھ بچوں کو بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال سے گیٹس فانڈیشن کے صدر برائے گلوبل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلس کی ملاقات ہوئی۔وفاقی وزیر صحت نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے گیٹس فانڈیشن کی خدمات کو سراہا اور حکومت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیو کے خاتمے کے لیے یکسو ہیں، پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی لازوال قربانیاں دی ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں ہم نے قربانیاں دی ہیں، یہ مشن مکمل ہونے تک جاری رہے گا، وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پختہ عزم کر رکھا ہے اور وزیراعظم پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے باقاعدہ اجلاس منعقد کرتے ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی مہم کیلئے مکمل معاونت اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پولیو کے خاتمے کیلئے قریبی تعاون جاری ہے اور دونوں ممالک میں ایک ساتھ ہی مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان میں فروری اور اپریل میں قومی انسداد پولیو مہمات کامیابی سے مکمل کی گئیں جبکہ اگلی ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز 26مئی سے کیا جا رہا ہے جس کے دوران 4کروڑ 54لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی مہمات اور کمیونٹی کے تعاون کی بدولت حالیہ مہم میں ویکسین سے انکاری والدین میں واضح کمی آئی ہے، رواں سال کے اختتام تک پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر کرس ایلس نے انسداد پولیو اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ 2025تک پولیو کے خاتمے کیلئے مقرر کردہ ہدف پاکستان حاصل کرلے گا۔

اسحق ڈار نے جے شنکر کا حملے کی پیشگی اطلاع کا دعویٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے پہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا مگر پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا،امریکی وزیر خارجہ نے 10مئی کی صبح بھارت کے سیز فائر کا کال پر بتایا،کچھ ممالک نے حملے کا پہلے ہی بتادیا تھا۔اتوارکوایک انٹرویومیں نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کسے دی۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ بھارت آج تک پہلگام واقعے کا ثبوت دینے میں ناکام ہے، اس کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔اسحق ڈار نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ پاکستان نے ایف 16بھارت سے کشیدگی کے دوران اڑایا ہی نہیں اور بھارت نے اسے مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، بھارت نے جو سفارتی اقدامات کیے ہم نے ان کا بھی جواب دیا ہے۔اسحق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا تھا، ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاتھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ9مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا جس کے بعد افواج پاکستان نے دشمن کوبھرپورجواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ بولا تھا کہ پاکستان نے 15مقامات پرحملہ کیا۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے مختلف ممالک کوبتایا کہ ہم نے ابھی تک حملہ کیا جس پر ایک مغربی ملک نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے آپ سچ کہہ رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ سیز فائر پرعملدرآمد ہو رہا ہے اور ہم اس پر کاربند ہے تاہم اگر کسی بھی قسم کی جارحیت، شر انگیزی یا سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو ہمارا جواب بھرپور ہوگا۔اسحق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعہ ہوا تو کچھ ممالک نے کہا تھا کہ بھارت پنچ لگائے گا جس پر ہم نے واضح کیا تھا کہ اگر بھارت نے کچھ کیا تو ہم اس کاجواب دیں گے۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا پلڑا پہلے دن سے بھاری ہے، ہم ن یشروع سے کہا تھا کہ پہلگام پرتحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ اسحق ڈار نے کہا کہ بھارت کو جواب دینے کا پلان ہم نے پہلے بنا لیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نور خان ایئربیس پر حملے کے بعد کیا۔انہوں نے بتایا کہ10مئی کی صبح سوا آٹھ بجے امریکی وزیرخارجہ کا فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ بھارت سیزفائر کیلئے تیار ہے۔ اسحق ڈار نے کہا کہ ہم عوام کی بہتری اورمعیشت کیلئے امن چاہتے ہیں اس لیے سیز فائر پر رضامندی ظاہر کی۔

بھارتی وزیراعظم اب اس قابل نہیں کہ دوبارہ کوئی حرکت کرے،فواد چودھری

جہلم(این این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت میں شکست کے بعد ویرانی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ نریندرمودی شکست کے بعد سیاسی طورپرکمزورہو رہے ہیں، بہار الیکشن کے بعد مودی کی سیاسی ساکھ مزید کمزورہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اب اس قابل نہیں کہ دوبارہ کوئی حرکت کریں گے،بھارت میں شکست کے بعد ویرانی ہے، بھارتی عوام کوپتا ہے نریندرمودی کوشکست ہوئی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے معاملات صحیح کرنے چاہئیں، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹریاسمین راشد ،اعجازچودھری، میاں محمود الرشید کو بھی کوئی ریلیف نہیں ملا۔

آئی ایس پی آر

بھارت اسرائیل ہے ، نہ پاکستان فلسطین، جارحیت کا بے رحمانہ جواب دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت وہاں کے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے، ہم بھارتی جارحیت اور غنڈہ گردی کے آگے کبھی جھکے نہ جھکیں گے، وہ یہ بات جتنی جلدی سمجھ لے، علاقائی امن اور دنیا کیلئے اتنا ہی بہتر ہوگا،پہلگام حملے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، کشمیر یا بھارت کے کسی دوسرے حصے میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مودی کے جبر کی وجہ سے ایک اندرونی مسئلہ ہے،پاکستان میں استحکام اور معاشی بہتری کی رفتار آہستہ لیکن یقینی طور پر درست سمت میں گامزن ہے اور بھارت اسے روکنے کی کوشش کر رہا ہے،حقیقت یہ ہے کہ بھارت اسرائیل ہے اور نہ پاکستان فلسطین، جارحیت کی گئی تو جواب تیز اور بیرحمانہ ہوگا،پاکستان کے ایک طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور وہ جلد ہی دوبارہ آپریشنل ہو جائے گا۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونیو الے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے اور ان دعوں کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہ کرنے پر کہا کہ نئی دہلی حکومت دہشت گردی کے واقعات کو بہانہ بنارہی ہے اور اسے اس سے باز آنا چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، نئی دہلی حکومت ملک میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں پر دبا ڈال رہی ہے اور اس اقدام سے مزید غصہ، انتہا پسندی اور دہشت گردی جنم لے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اس وقت دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، جنوری 2024 سے اب تک پاکستان میں 3 ہزار 700 سے زائد دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں 1314 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض معذور ہو چکے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی بھارت کی حمایت اور حوصلہ افزائی سے ہو رہی ہے۔انہوں نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں 20سے زائد مسافر جاں بحق ہوئے تھے، کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)نے اپنے بیان میں واضح طور پر بھارت سے فوجی امداد کی درخواست کی تھی اور نئی دہلی کے بعض رہنماؤں، سیاسی شخصیات اور ریٹائرڈ جرنیلوں نے پاکستان میں اس تنظیم کی حمایت کرنے کے بیانات دیے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے بہت سے ثبوت موجود ہیں کہ بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے تعلق ہے اور یہ ثبوت بین الاقوامی عدالت انصاف میں جمع کرائے چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت اس خطے میں دہشت گردی کا ریاستی سرپرست ہے، اور بھارتی خفیہ ادارے پاکستان میں حملے کرنے کے لیے دہشت گرد تنظیموں کو تربیت اور مالی امداد فراہم کر رہے ہیں۔پہلگام میں ہونے والے حملے سے پاکستان کے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام حملے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، کشمیر یا بھارت کے کسی دوسرے حصے میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارتی حکومت کے جبر کی وجہ سے ایک اندرونی مسئلہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت وہاں کے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کے لوگوں کے انسانی حقوق کو نظر انداز کرتے ہوئے کشمیر کے تنازعے کو علاقے کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے بجائے جبر کے ذریعے اور اس کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کر کے اسے اپنا حصہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت پہلگام جیسے واقعات کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، نئی دہلی حکومت نے 2019میں بھی پلوامہ حملے کے بعد جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کر دی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کئی وجوہات ہیں، پاکستان نے حالیہ برسوں میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں جو بھارت کی پراکسیز ہیں، بھارت کیپاکستان پر حملے کا مقصد ملک کے مغربی حصے میں دہشت گرد گروہوں کو سانس لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں استحکام اور معاشی بہتری کی رفتار آہستہ لیکن یقینی طور پر درست سمت میں گامزن ہے اور بھارت حالیہ حملوں سے اسے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنے حملے میں معصوم بچوں اور خواتین کے شہادت کا منصفانہ انتقام لینے سے ہمیں روکنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن وہ یہ بھول گیا کہ ہم ایسی قوم اور ریاست نہیں ہیں جسے ڈرایا یا روکا جا سکے، ہم جارحیت اور غنڈہ گردی کے آگے کبھی نہیں جھکے اور نہ جھکیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا خواہاں ہیں لیکن اگر ہمیں اکسایا گیا، حملہ کیا گیا، جارحیت کی گئی تو ہمارا جواب تیز اور بیرحمانہ ہوگا، اور اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی فوج 10مئی کو ہونے والی جنگ بندی پر عمل پیرا ہے اور رہے گی، تاہم بھارتی فوج کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دیا جائے گا۔ایٹمی ہتھیاروں کے حامل دو ممالک، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو بے وقوفی قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایسی صورتحال دونوں ممالک کی باہمی تباہی کا نسخہ ہو گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حالیہ جنگ میں بھارت کے 6جنگی طیارے مار گرائے جن میں 3رافیل طیارے بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور وہ جلد ہی دوبارہ آپریشنل ہو جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے ہیں لیکن نئی دہلی اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ہم ان (مار گرائے گئے طیاروں کے پائلٹوں)کے نام بتا سکتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ کس ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے متکبرانہ رویے کو جنوبی ایشیا کے 1.6ارب لوگوں کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکہ نہیں ہے اور پاکستان افغانستان نہیں ہے، نہ تو بھارت اسرائیل ہے اور نہ ہی پاکستان فلسطین۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی مرعوب نہیں کیا جا سکتا، ہم کبھی بھی بھارتی بالادستی کے آگے نہیں جھکیں گے، اور وہ یہ بات جتنی جلدی سمجھ لے علاقائی امن اور دنیا کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

فضا علی کو شو میں بولڈ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان فضا کو ان کے مارننگ شو میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔فضا علی حال ہی میں اپنے لائیو مارننگ شو میں پہنے گئے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں ۔ فضا نے اس شو میں سیاہ اور نیلے رنگ کا شیفون کا لباس پہنا، جس میں ان کے بازو اور پیٹ نمایاں ہورہے تھے۔یہ شو پالتو کتوں کے حوالے سے تھا، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر فضا کے لباس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیاکہ بہت سستا لباس ہے جبکہ ایک اور نے کہاکہ کم از کم ایک بڑا انر پہن لیتیں۔کچھ صارفین نے ان کے اکثر شو میں دکھائی دینے والے مذہبی رویے اور لباس کے تضاد پر بھی سوال اٹھایا، خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشن کے بعد کے اس طرح کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی۔

نور بخاری اور عون چوہدری کے یہاں چوتھے بچے کی پیدائش،نام دعازہرارکھا

لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکاری و شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کیلئے وقف کر دینے والے نور بخاری نے اپنے مداحوں و سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایاکہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے دعا زہرا رکھا ہے۔نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے اور نومولود ننھی پری کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلا گے۔انہوں نے بتایاکہ اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، اللہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

علیمہ خان سے کوئی اختلاف یا گلہ نہیں، کنول شوزب

اسلام آباد (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی کنول شوزب نے کہا ہے کہ علیمہ خان سے کوئی اختلاف یا گلہ نہیں، زوم میٹنگ کے ایک مخصوص حصے کی ویڈیو لیک کی گئی۔جاری بیان میں کنول شوزب نے کہا کہ کچھ لوگ علیمہ خان کا نام استعمال کرکے الزام لگا رہے ہیں، اس وقت پوری پارٹی کی توجہ بانی کی رہائی پر ہے۔

لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،رانا ثناء اللہ

نیلم (این این آئی)وفاقی وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ بھارتی گولہ باری کے متاثرین کی حوصلہ افزائی اور گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے نیلم پہنچ گئے۔ جورا، شاہکوٹ اور بگنہ میں بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وفاقی وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنائ اللہ کو ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں ہونے والے شہدائ، زخمیوں اور نقصانات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر مملکت رانا ثناء اللہ بھارتی گولہ باری سے شہید ہونیوالے افراد کے گھر بھی گئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔وفاقی وزیر مملکت نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے 02 افراد کے ورثائ کو 01 کروڑ روپے فی کس امدادی چیک دئے جبکہ بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں 02 شدید زخمی افراد کو 20 لاکھ فی کس اور 04 زخمی افراد کو 10 لاکھ فی کس کے چیک دئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کو بلا جواز مسلط کی گئی اپنی ہی جنگ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈیا نے دوبارہ غلطی کی تو اس سے بڑھ کر جواب ملے گا۔ بھارت نے بلا جواز سویلین آبادی کو ٹارگٹ کر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا۔لائن آف کنٹرول کے عوام نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت پاکستان، افواج پاکستان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پوری قوم کا حوصلہ اور جذبہ شہادت قابل فخر ہے جس قوم میں شہادت پانے کا یہ جذبہ موجود ہو اس کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ ہمیں اپنی مسلح افواج اور حکومت پر پورا اعتماد ہے۔پاکستان نے موثر سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیاہے۔وزیر مملکت نے شہدائ کے لواحقین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر آپ کی حوصلہ افزائی کیلئے آپ کے پاس تشریف لایا ہوں۔دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے ،شہباز شریف

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے ،جو عالمی سطح پر دیہی خواتین میں ہونے والی سب سے بڑی بہتری ہے ،یہ کامیابیاں پاکستان کی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کی عکاس ہیں، پاکستان خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے 2025 کے موقع پر ہفتہ کو اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے عالمی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے کے موقع پر انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (ا?ئی ٹی یو ) کی قیادت کو دنیا بھر میں جامع اور مساوی ڈیجیٹل ترقی کو آگے بڑھانے پر پرتپاک مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کا تھیم”ڈیجیٹل تبدیلی کے معاملات میں صنفی مساوات کیوں ضروری؟” فوری ایکشن مانگتا ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تکنیکی ترقی کے فوائد کو معاشرے کے تمام اراکین کو یکساں طور پر ملیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ 25ـ2024 میں 80 لاکھ مزید خواتین نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی جس سے صنفی فرق 38 فیصد سے کم ہو کر 25 ف?یصد ہوگیا ہے جو عالمی سطح پر دیہی خواتین میں واقع ہونے والی سب سے بڑی بہتری ہے، یہ کامیابیاں پاکستان کی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کا حصہ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے 200 ملین ٹیلی کام سبسکرپشنز، 150 ملین براڈ بینڈ صارفین اور 2 ملین FTTH کنکشنز کو عبور کر لیا ہے جبکہ ڈیٹا کے استعمال میں 24.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہماری موبائل مینوفیکچرنگ میں 47.46 فیصد اضافہ ہوا اور اعلیٰ صلاحیت والی آبدوز کیبلز کے ذریعے بین الاقوامی رابطوں میں اضافہ ہوا،آج پاکستان کا موبائل ایکو سسٹم معیشت میں 16.7 ارب ڈالر کا شراکتدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایک ایسے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو شمولیت کو فروغ دے، خواتین کو بااختیار بنائے اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ٹارگٹڈ پالیسیوں، مہارتوں کے فروغ کے پروگراموں اور صنفی حساس ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ خواتین اور لڑکیاں ہمارے معاشرے کی ڈیجیٹل تبدیلی میں فعال طور پر حصہ لے سکیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔وزیر اعظم نے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے 2025 پر تمام سٹیک ہولڈرز سے صنفی ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ اور ایک جامع اور بااختیار ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر جاری رکھنے کی اپیل بھی کی۔

بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بلاول بھٹوکی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔قبل ازیں وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، جس میں لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔