کراچی (این این آئی)محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس وباء کے دوران اعلیٰ کارکردگی کے حامل ملازمین کو اعلان باوجود اعزازیہ نہیں دیا ، متاثرہ ملازمین نے فنڈز خوردبرد کا خدشہ ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس وبا میں اعلی کارکردگی کے حامل ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز کیں فہرستیں مرتب کرنے کے بعد چندہ ماہ قبل ان کو تعریفی اسناد اور اعزازیہ دینے کا اعلان کیا تھا ۔
اس فہرست میں سول اسپتال کراچی ، سروسز اسپتال اور سندھ کے دیگر اسپتالوں کے 300ملازمین شامل تھے مگر مختلف اسپتالوں کے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ابھی تک اس اعزازیہ سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے افسر کا کہنا ہے من پسند اور اثر و رسوخ کے حامل طبی عملے کے بینک اکانٹس میں اعزازیہ کی رقم جمع ہوچکی ہیں مگر کء ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سندھ سیکریٹریٹ کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جہاں ان کی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ متاثرہ طبی عملے نے وزیر اعلی سندھ ، وزیر برائے صحت اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو اعزازیہ دلایا جائے اور متاثرہ ملازمین نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ اعزازیہ کے فنڈز خرد برد ہوچکے ہیں۔